Tag: Quetta

  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف کے باعث گھروں سے نکل آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خاران اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3 ریکارڈکی گئی۔

    زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 10کلو میٹر جنوب میں تھا، زلزلے کی گہرائی 25کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گئے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    قلات اور گردونواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے

    واضح رہے کہ 17 دسمبر 2018 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ماہرین ارضیات کی جانب سے زلزلوں کی دو بنیادی وجوہات بیان کی جاتی ہیں، ایک وجہ زیر زمیں پلیٹوں (فالٹس) میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ہے اوردوسری آتش فشاں کا پھٹنا ہے۔

  • کوئٹہ اور مری میں برفباری : چٹانوں نے سفید چادر اوڑھ لی، خوبصورت مناظر سج گئے

    کوئٹہ اور مری میں برفباری : چٹانوں نے سفید چادر اوڑھ لی، خوبصورت مناظر سج گئے

    کوئٹہ / مری : موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد مضافاتی علاقوں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، مری، اور کوئٹہ میں برفباری نے سنگلاخ چٹانوں پر خوبصورت مناظر سجادئیے، ناران، کاغان، اسکردو، استور،ہنزہ اور مالاکنڈ فریزر بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پر قدرت مہربان ہوگئی، جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کوئٹہ اور مری میں ہلکی جبکہ مضافات میں زبردست برفباری کے بعد خشک درخت اور پہاڑ برف کے گالوں سے ڈھک گئے۔

    چار سے پانچ انچ تک پڑی برف نے سردی کی شدت مزید بڑھادی اور شہریوں کی قلفی جمادی ،درجہ حرارت منفی تین پر پہنچ گیا۔ موسم سرما کی پہلی برفباری نے سنگلاخ چٹانوں پر خوبصورت مناظر سجادئیے تو شہریوں نے مضافات سیاحتی مقامات کوہ چلتن، کوہ مردار اور اسپین کاریز کا رخ کرلیا۔

    خوشی میں دیوانے شہری ہلہ گلہ کرنے تفریحی مقامات کی جانب نکل پڑے، بچے بڑے سبھی ہلہ گلہ کرتے رہے، بارش اور برفباری سے جہاں شہریوں کو تفریح کا موقع ملا وہیں ، خشک سالی سے پریشان زمیندار اور باغبانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ہلکی برفباری کے علاوہ 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ کوئٹہ کے ٹھنڈے موسم کا اثر کراچی پر بھی ہونے لگا جہاں سردی بڑھ گئی۔

  • پی بی 26 ضمنی الیکشن: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادرعلی کامیاب

    پی بی 26 ضمنی الیکشن: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادرعلی کامیاب

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی الیکشن میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی نے میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

    بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کے ضمنی الیکشن میں تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری وغیرحتمی نتیجے کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے 5272 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے۔

    جمعیت علمائے اسلام کے مولانا ولی ترابی 4258 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے آغا رضا 2426 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

    ضمنی انتخاب میں پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور مختلف پولنگ اسٹیشنز پرپولیس اور ایف سی اہلکار تعینات تھے۔

    پی بی 26 کوئٹہ : افغان شہری کا بطور ایم پی اے انتخاب کالعدم قرار

    یاد رہے کہ 2018 کے انتخابات میں اس نشست پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد کامیاب ہوئے تھے تاہم مخالف امیدوار کی جانب سے شہریت چیلنج کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے افغان شہری ہونے پرانہیں نا اہل قرار دیا تھا۔

    احمد کوہزار 5 ہزار 117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد نے 3 ہزار 242 ووٹ حاصل کیے تھے۔

  • بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے: جام کمال

    بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے: جام کمال

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے کے حقوق کے تحفظ کی خاطر لگائے گئے منصوبوں کا خیرمقدم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوادرشپنگ یارڈ کے مجوزہ منصوبے سے متعلق اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اجلاس کی صدارت بھی کی۔

    اجلاس کے دوران وزارت دفاعی پیداوار کے جوائنٹ سیکریٹری نے مجوزہ منصوبے پر بریفنگ دی، جبکہ عبدالرؤف رند سے مشیربرائے ماہی گیری کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔

    صوبائی حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی اکبر آسکانی مشیر برائے ماہی گیری مقرر کردیئے گئے ہیں۔

    نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا تھا کہ سنجیدہ کوششیں کی جائیں، تو بلوچستان اور گوادر کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر پلیٹ فورم پر بلوچستان کا مقدمہ لڑیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ این ایف سی میں بلوچستان کاحصہ بڑھے، ماضی میں بلوچستان کابہت نقصان ہوا ہے، بلوچستان اور گوادر کے مسائل بہت ہیں، جیوانی، گوادر، پسنی میں اربوں کی اسکیمیں نامکمل ہیں۔

  • نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل درآمد بھی کریں گے، وزیراعلیٰ جام کمال

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نوکریوں کا صرف اعلان نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ہوگا، اپوزیشن ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے بغیر ایوان کی کارروائی نامکمل ہوتی ہے، اپوزیشن اراکین ہم پر مثبت تنقید کے ساتھ ساتھ ہماری کارکردگی پر بھی ضرور بات کریں۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ساڑھے3ماہ میں جتنے کابینہ اجلاس ہوئے اتنے اجلاس پچھلی حکومتوں میں کبھی نہیں ہوئے، قانون سازی کے حوالے سے70ایجنڈے کابینہ میں منظور ہوئے۔

    زمینوں کی خرید وفروخت سے متعلق جو قانون ہم نے بنایا وہ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا، اس کے علاوہ تعلیم اور صحت کو لازمی سروس ہماری حکومت نے ہی قرار دیا۔

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ20ہزار نوکریاں دینے کا اعلان بھی ہماری حکومت نے کیا، ہم نے نوکریوں کا صرف اعلان ہی نہیں کیا ہے بلکہ اس پرعمل درآمد بھی ضرور کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ تقرریوں میں شفافیت کےحوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے: سراج الحق

    بلوچستان میں دہشت گردی کی سرپرستی بھارت کر رہا ہے: سراج الحق

    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے، کشمیر میں بھارتی بربریت کے باعث ہزاروں نوجوان شہید ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی پاکستان کی ترقی اور خوش حالی ہے، بلوچستان کو اللہ نے معدنیات سے نوازا ہے۔

    [bs-quote quote=”بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی پاکستان”][/bs-quote]

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہر لحاظ سے ملک کے لیے بہت اہم ہے، آج تک کسی حکومت نے بلوچستان سے وعدے پورے نہیں کیے، شدید سردی میں بھی بلوچستان کے باسیوں کو گیس دستیاب نہیں ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا ’معدنیات سے مالا مال صوبہ ظالم سرکار اور ظالم سردار نے پس ماندہ رکھا، امرا کے بچے باہر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں، بلوچستان کے مقامی افراد کے بچوں کو بنیادی تعلیم میسر نہیں۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’بلوچستان کا بڑا حصہ خشک سالی سے متاثر ہے، تدارک نہ ہوا تو بلوچستان کے رہنے والے نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، پرویز مشرف کے دور میں کوئٹہ کے لیے پانی کے منصوبے کا اعلان ہوا جس پر تا حال عمل در آمد نہ ہو سکا۔‘

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے پیمانے کی کرپشن پر نیب کی کوئی نظر نہیں، وزیرِ اعلی بلوچستان نے اعتراف کیا کہ 4 ماہ میں تبدیلی نہیں آ سکی، پڑھے لکھے نوجوان بے روزگار ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس


    انھوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہونا چاہیے، گوادر کے ماہی گیروں کو خطرات لا حق ہیں، حکومت تدارک کرے، سی پیک میں بلوچستان کےلیے ترقیاتی منصوبوں کو پھر شامل کیا جائے۔

    انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ غیر مسلم شراب پر پابندی کا بل لاتا ہے، لیکن مسلمان مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن ہو یا حکومت سب کا احتساب ہونا چاہیے، مدینے کی ریاست کی طرف قدم اٹھائیں گے تو ہم حمایت کریں گے۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

    کوئٹہ: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا، اپنےخطاب میں انھوں نے کہا صرف عمارت بنانا ضروری نہیں، ہمارا مقصد عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آگ پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ سپریم کورٹ رجسٹری کی نئی عمارت کاافتتاح کردیا، عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا صرف عمارت بناناضروری نہیں، ہمارامقصد معاشرےمیں عدل وانصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، یہ ایک ایسی عمارت ہوگی جہاں لوگوں کو فوری انصاف مہیا ہوگا۔

    افتتاحی تقریب میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، دیگر ججز، سینئر وکلا بھی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

    افتتاح کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے عمارت کے دیگر حصوں کا معائنہ بھی کیا جبکہ جسٹس ثاقب نثار کو نئی عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار دو روزہ کوئٹہ پہنچے تھے، جہاں وزیر داخلہ بلوچستان اور صدر سپریم کورٹ بار نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، چیف جسٹس

    کوئٹہ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کے صدرکی جانب سے عشائیہ دیا تھا ، جس میں وکلااور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ مقامی تاجرمحمد داؤد نے چیف جسٹس پاکستان کو ڈیم فنڈ کیلئے پچاس لاکھ روپےکا چیک پیش کیا تھا۔

    تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا واٹر بم پاکستان کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، ڈیم بنا کر عوام کو واٹر بم کے اثرات سے بچائیں گے، اور جلد پانی کا مسئلہ حل کرلیں گے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور بار ایک دوسرے کی طاقت ہیں، انسانی حقوق کے معاملات پر جہاں ضروری ہوا ازخود نوٹس لیا، لوگوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے ججز زیادہ محنت کریں۔

  • کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، سابق ایس ایس پی جاں بحق

    کوئٹہ : جی پی او چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ جاں بحق ہوگئے، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جی پی او چوک کے قریب زرغون روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے سابق ایس ایس پی نعیم کاکڑ پر گولیاں برسا دیں جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

    نعیم کاکڑ مسجد میں نمازِ عشاء پڑھ کر گھر کی طرف جا رہے تھے، گولیاں لگنے سے زخمی سابق پولیس افسر کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے۔

    فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے جو با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس فورس اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں  بچوں کے ساتھ زیادتی کے مجرم سابق کانسٹیبل کو دو مرتبہ سزائے موت

    ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے پانچ خول ملے ہیں پولیس نے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے

    کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے

    اسلام آباد: شہری کڑاکے کی سردی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، جاڑا ٹھنڈی ہوائیں، بارش اور برفباری ساتھ لارہا ہے، کوئٹہ کی سردی کے اثرات کراچی بھی پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے کشمیر تک سردی رنگ جمانے لگی ہے، ملک بھر میں سردی اپنا رنگ دکھا رہی ہے، یخ بستہ ہواؤں نے بلوچستان لپیٹ میں لے لیا۔

    چمن میں ٹھنڈی ہوائیں لہو جمانے لگیں، جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دو تک گرگیا، شہر قائد میں صبح سویرے اور رات میں خنکی سب کو بھلی لگی۔

    گجرانولہ ڈویژن، سیالکوٹ اور گجرات میں رم جھم نے موسم ٹھنڈا کردیا، گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ

    اسکردو اور بگروٹ میں بارش نے سر سر کرتی ہواؤں کو مزید سرد کردیا، مالم جبہ میں ایک انچ برفباری ہوئی، پہاڑوں پر سفید چادر چھا گئی۔

    گذشتہ روز استور میں برفباری کے باعث کئی مقامات پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، سردی بڑھی تو علاقے میں جلانے کے لیے لکڑی بھی نایاب ہوگئی تھیں۔

    دوسری جانب چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین روز سے بند شاہراہ قراقرم چھوٹی ٹرانسپورٹ کے لئے کھولی جاچکی ہے۔

  • کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کی زمین 150 سینٹی میٹر دھنس گئی، جو لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی زمین 150 سینٹی میٹر بیٹھ گئی ہے، زمین میں پڑنے والی دراڑیں بڑھتی جا رہی ہیں‘ ایک سرکاری اسکول کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    [bs-quote quote=”ہزار گنجی کے قریب زمین میں 2008 میں پڑنے والی دراڑ مزید بڑھ گئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے منظور احمد نے رپورٹ دی ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب زمین میں 2008 میں پڑنے والی دراڑ مزید بڑھ گئی ہے جس سے ورکرز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کی عمارت دھنستی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عمارت کا مشرقی حصہ خستہ حال ہو گیا ہے، 6 سے زائد کمروں کی دیواریں چھتوں سے الگ ہو گئی ہیں، جب کہ طلبہ کے لیے متبادل انتظام تا حال نہیں ہوا۔

    زمین میں پڑنے والی دراڑ اور عمارت کی خستہ حالی کی وجہ سے اسکول میں زیرِ تعلیم 1 ہزار سے زائد طلبہ کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دراڑ صرف ایک ہزار طلبہ نہیں بلکہ شہر کی لاکھوں افراد پر مشتمل آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، کیوں کہ یہ کوئٹہ کی زمین دھنسنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے، جس کی خبر اے آر وائی نیوز 3 سال پہلے دے چکا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ : سریاب کے علاقے میں اچانک زمین بیٹھنا شروع ہوگئی


    کوئٹہ کی زمین کے نقل و حرکت پر تحقیق کرنے والے پروفیسر دین محمد کاکڑ کا کہنا ہے کہ جی پی ایس سے زمین کے 150 سینٹی میٹر تک نیچے بیٹھنے کا ڈیٹا موصول ہوا ہے، جس سے دراڑ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی جدید تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ زمین پانی بے دریغ نکالا جا رہا ہے، جس سے تہہ میں خلا پیدا ہوگیا ہے جس سے زمین دھنس رہی ہے اور یہ زلزلے کی صورت میں بھی دگنی تباہی کا باعث ہو سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ زیرِ زمین پانی نکالنے کے عمل کو فوری روکا جائے۔