Tag: Quetta

  • بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

    بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کا اعلان

    کوئٹہ: بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا گیا، سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نئی سیاسی جماعت ’بلوچستان عوامی پارٹی‘ کے رہنما سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت کا نام بلوچستان عوامی پارٹی رکھا گیا ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کے آئین اور منشور پر کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل میں دیگر عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد پارٹی کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا جائے گا۔

    اس موقع پر سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پارٹی میں دیگر ممبران اور عوام کی جانب سے شمولیت کی امید ہے، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ کس بیانیے کے ساتھ ہیں، عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلوچستان کے آئینی حقوق کی جدوجہد کے لیے کوشاں رہیں گے، اختلافات رائے سیاست کا حسن ہوتا ہے۔

    نئی سیاسی جماعت کے اعلان کے موقع پر مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی سمیت حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے منحرف اراکین بھی موجود تھے۔

    مزید پڑھیں: کوئٹہ: مسلم لیگ ن اور ق کے منحرف اراکین کل نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے

    واضح رہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت کا اعلان گزشتہ روز کیا جانا تھا تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی اسلام  آباد میں موجودگی کے باعث اعلان آج کیا گیا ہے بلوچستان کی نئی سیاسی جماعت میں مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق اور  مختلف قبائلی اور سیاسی رہنما شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن جمہوریت پرداغ ہیں، وزیراعظم چیف جسٹس کی ملاقات غیرمعمولی تھی: سراج الحق

    سینیٹ الیکشن جمہوریت پرداغ ہیں، وزیراعظم چیف جسٹس کی ملاقات غیرمعمولی تھی: سراج الحق

    کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں 100 فیصد ناکام ہوچکی ہے، ہمارے ہاں‌انتخابات میں الیکشن نہیں، سلیکشن ہوتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج نوجوان بے روزگارہیں، عام انسان کو انصاف نہیں مل رہا، موجودہ اسٹیٹس کونے عوام کو مایوس کیا ہے.

    [bs-quote quote=”عوام عدالت عظمیٰ سے پرامید ہے۔ پانامامیں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے، نیب کے ادارے کو فعال کیا جائے.” style=”style-2″ align=”left” author_name=”سراج الحق” author_job=”امیر جماعت اسلامی”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی حکمران ایک بارپھر سرخی پاؤڈر لگا کر باہرنکل آئے، حکمران ایک بار پھرعوام کو بیوقوف بنانے کے لیے سرگرم ہوگئے.

    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دینی جماعتوں کواکٹھا کرکے ایم ایم اےکو بحال کیا ہے، ہم عوام کی خدمت کریں گے، موجودہ سیاسی حکمرانوں نے پاکستان کو کرپشن اورمہنگائی کا تحفہ دیا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پراورشفاف ہونے چاہییں، الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کی طرح تماشائی نہ بنے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نےہمیشہ آنکھیں بند کی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن جمہوریت کے منہ پربدنما داغ ہیں. ایوان میں لوگ پیسے دی کر پہنچتے ہیں، پیسے دے کر ایوان میں آنے والے لوگ پھر صرف پیسے بناتے رہتے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہم نے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کی طرح کام نہیں کیا، پی ٹی آئی والے پیپلزپارٹی کوووٹ دے کر انھیں گالیاں دے رہے تھے، نظریاتی ایجنڈے کے تحت ن لیگ کوسینیٹ میں ووٹ دیا. ہم نے کچی گولیاں نہیں کھیلیں۔

    انھوں نے وزیراعظم اورچیف جسٹس کی ملاقات کو غیرمعمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملاقات میں صفائیاں پیش کی ہوں گی، احتساب ادھورا چھوڑا تو سمجھیں گے یہ ملاقات کا نتیجہ ہے،عوام عدالت عظمیٰ سے پرامید ہے۔ پانامامیں شامل تمام افراد کا احتساب کیا جائے، نیب کے ادارے کو فعال کیا جائے.


    ادارے ناکام ہورہے ہیں، نئی نسل کے چہروں پر مایوسی ہے، سراج الحق

    ہم اقتدارمیں آکرکرپشن کا خاتمہ کریں گے، سراج الحق


  • بلوچستان اسمبلی اکھاڑہ بن گئی، ہنگامہ آرائی، تلخ جملوں کا تبادلہ

    بلوچستان اسمبلی اکھاڑہ بن گئی، ہنگامہ آرائی، تلخ جملوں کا تبادلہ

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں مولانا عبدالواسع اور خالد لانگو کے درمیان بدعنوانی کے الزامات پر گرما گرمی ہوگئی، ہنگامہ بڑھنے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا، ایوان کی لڑائی ایوان سے باہر بھی پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران مولانا عبدالواسع اور خالد لانگو کے درمیان بدعنوانی کے الزامات پر گرما گرمی ہوگئی۔ ہنگامہ بڑھنے پر اسپیکر نے اجلاس ملتوی کر دیا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہوا جب جمعیت علماء اسلام کے رکن اور سابق اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کورم کے معاملے پر اپنی تقریر کے دوران بدعنوانی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں عوام کے لئے پانی کے ٹینکر بنائے گئے جبکہ مخالفین بدعنوانی کرکے پانی کی ٹینکیوں کو پیسوں سے بھرتے رہے.

    ٹینکیوں کا ذکر ہوتے ہی سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو شدید برہم ہوگئے اور معاملہ تلخ جملوں کے تبادلے تک جا پہنچا،اس دوران جے یوآئی ف کے مفتی گلاب بھی میر خالد لانگو سے الجھ گئے، اسپیکر کی ہدایت پر مائیک بند کروانے کے باوجود میر خالد لانگو بولتے رہے جس پر اسپیکر راحیلہ حمید درانی نے اسمبلی کا اجلاس تیس مارچ تک ملتوی کرنا پڑا.

    معاملہ یہیں ختم نہ ہوا بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بعد خالد لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں جمعیت علماء اسلام پر شدید تنقید کی گئی، پریس کانفرنس میں خالد لانگو نے خبردار کیا کہ آئندہ جس رہنما نے پانی کے ٹینکرز میں نوٹوں کا ذکر کیا وہ کھرا او ر موثر جواب سننے کو بھی تیا رہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    کوئٹہ: سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    کوئٹہ : سات سال کی بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنادی گئی، چار سال قید اور دو لاکھ روپے کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا ۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے عبداللہ مگسی کی رپورٹ کے مطابق چار سال قبل کوئٹہ کی رہائشی سات سالہ کمسن سحر بتول کو درندہ صفت ملزم جنید شہزاد نے نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا تھا بلکہ زیادتی کے بعد معصوم بچی کو قتل بھی کر دیا تھا ۔

    عدالت میں چار سال تک کیس چلتا رہا، آج انسداد دہشت گردی کی عدالت ٹو نے ملزم جنید شہزاد کو سحر بتول کے قتل میں سزا موت اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا جرم ثابت ہونے  پر چار سال قید اور دو لاکھ روپے کا جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

    سحر بتول کے قاتل کو سزا سنائے جانے کے بعد مقتولہ بچی کے والدین اور اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا، سحر بتول والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹی تو چلی گئی لیکن انصاف مل گیا ،دوسری جانب سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں نے سحر بتول کیس میں مجرم کو سزا موت سنائے جانے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے۔

    مزید پڑھیں : زینب کے قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم

    یاد رہے کہ لاہور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو بھی چار بارسزائے موت کا حکم سنایا تھاجبکہ مجرم کو ایک بارعمر قید ، 32 لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی تھی۔
    عدالت نے عمران کو اغوا اورزیادتی کا جرم ثابت ہونے پر2 بارپھانسی سنائی جبکہ مجرم کو بدفعلی پرعمرقید اورلاش مسخ کرنے پر7سال قید سنائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس کی ہڑتال، او پی ڈیزمیں دو گھنٹے کام بند

    کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکس کی ہڑتال، او پی ڈیزمیں دو گھنٹے کام بند

    کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج اور ہڑتال جاری ہے، سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں دو گھنٹے کی ہڑتال کے باعث مریض رل گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز پیرا میڈیکس کے ہمراہ احتجاجی تحریک چلا رہے ہیں ،مطالبات پر عملدرآمد کے سلسلے میں پیشرفت نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے جمعہ سے سرکاری اسپتالوں میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑتال کی ہوئی ہے۔

    ڈاکٹرز کی جانب سے اوپی ڈیز کو صبح8بجے سے دس بجے تک بند رکھتے ہیں، جس کے باعث مریض اور ان کے تیماردار شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ خالی آسامیوں پر بھرتی اور مختلف مدات میں الاﺅنسز کے حصول اور ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی تک وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

    ینگ ڈاکٹرز وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ انتظامیہ سے بات کرنے اور یقین دہانی لینے سے بالکل انکاری ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان کے اسلام آباد میں ہونے کے باعث معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے۔

    ہڑتال پر موجود ینگ ڈاکٹرز نے انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ مطالبات پرعملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بتدریج ہڑتال کو سخت کرکے اس کا دائرہ دوسرے شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

  • کوئٹہ: ڈی ایس پی  کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ: ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسمنگلی روڈ کے قریب ڈپٹی سپریٹینڈینٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) حمید اللہ کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں ان کی سیکیورٹی پر تعینات 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق واقع کوئٹہ کے علاقے اسمنگلی روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی حمید اللہ گھر سے نکلے تو راستے میں ان کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    فائرنگ میں ڈی ایس پی حمید اللہ دستی محفوظ رہے تاہم ان کے ساتھ موجود 2 پولیس اہلکار محمد طاہر اور ایوب شہید ہوگئے۔

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی کے گن مینوں نے حملہ آوروں پر جوابی فائر بھی کیے تھے۔ ڈی ایس پی کی گاڑی بلٹ پروف تھی اس لیے وہ محفوظ رہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ دونوں گن مین سر پر گولی لگنے سے شہید ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ : 13 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل  میں بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ : 13 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل میں بھائی ملوث نکلا

    کوئٹہ: تیرہ سالہ بچی سے زیادتی کے بعد لرزہ خیزقتل میں بھائی ملوث نکلا ، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کیلی اسماعیل میں قتل ہونے والی تیرہ سالہ بچی کے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا اور قاتل اور کوئی نہیں بھائی نکلا۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ نے بتایا کہ مقتولہ بچی طیبہ کے قاتل نے اعتراف جرم کرلیا ہے جبکہ خون کے نمونے اور دیگرشواہد فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان کے مطابق قتل سے قبل بچی سے جنسی زیادتی بھی کی گئی، پولیس سرجن منظور احمد کا کہنا تھا کہ بچی کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق 13 سالہ طیبہ اپنے گھر میں اکیلی تھی جب نا معلوم افراد نے مبینہ طور اُس کے ساتھ زیادتی کی اور اُس کے بعد گلے میں دوپٹے سے پھندا ڈال کر اُسے ہلاک کردیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کانوٹس لیتےہوئےدودن کےاندرملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ظالم درندے نے تیرہ سال کی طیبہ کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اورلاش گھر کے صحن میں پھینک دی تھی۔


    مزید پڑھیں : زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار


    خیال رہے کہ نئے سال 2018 کے پہلے مہینے جنوری میں کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے کئی واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جن میں قصور کی سات سالہ زینب اور مردان میں چار سالہ بچی اسماءکو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔

    ان دونوں واقعات کا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے از خود نوٹس لے لیا ہے اور دونوں واقعا ت کے بارے میں پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ ٹریفک پولیس اہلکارجاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پرنامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں کے کرشواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 6 جنوری کو کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پرتھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 17 نومبر کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ : پولیس پرحملہ‘ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : پولیس پرحملہ‘ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس موبائل پرمسلح افراد نےفائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زیرحراست دہشت گرد کو دیگر دہشت گردوں کی نشاندہی کے لیے نواکلی لے کر جارہی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں زیرحراست ملزم اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ میں فائرنگ‘ پولیس اہلکار شہید

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

    فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 17 دسمبرکو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زرغون روڈ پر چرچ میں خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    کوئٹہ فائرنگ: ایس پی محمد الیاس، اہلیہ ، بیٹے اور بھائی کی شہادت


    یاد رہے کہ 17 نومبر 2017 کو کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس اہلیہ، بیٹا اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔