Tag: Quetta

  • بلوچستان میں سیاسی بحران، مزید دو اراکین اسمبلی مستعفی

    بلوچستان میں سیاسی بحران، مزید دو اراکین اسمبلی مستعفی

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیاسی ہلچل میں شدت آگئی، صوبائی وزیر سمیت مزید دو اراکین اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، وزیر لیبرراحت جمالی، مشیر ایکسائز ماجد ابڑو نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں نواز لیگی حکومت کی کشتی ہچکولے کھانے لگی، ایک ایک کرکے سب پارٹی کا ساتھ چھوڑنے لگے۔

    وزیر اعلیٰ ثناءاللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کابینہ کےمزید دو ارکان اسمبلی مستعفی ہوگئے، وزیر لیبر راحت جمالی اور محض دو دن قبل ہی مشیر ایکسائز کا عہدہ سنبھالنے والے ماجد ابڑو نے ناراض گروپ کی حمایت کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

    دوسری جانب ڈیرہ بگٹی اور سوئی میں صوبائی وزیر داخلہ سرفرازبگٹی کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سے صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی نے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نواب محمدخان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔


    مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش، سرفرازبگٹی کا مستعفی ہونیکا فیصلہ


    واضح رہے کہ دو جنوری کو حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن اراکین بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

    اراکین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اپنوں کو نوازتے ہیں اور باقی منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں لیکن اب اور نہیں چلے گا۔

    بلوچستان کے 65 رکنی ایوان میں مسلم لیگ ق کی 5، پشتونخواء میپ کی چودہ، نیشنل پارٹی کی 10اور مسلم لیگ نون کی 23 نشتیں ہیں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش، سرفرازبگٹی کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش، سرفرازبگٹی کا مستعفی ہونیکا فیصلہ

    کوئٹہ : حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں اور اپوزیشن اراکین بلوچستان اسمبلی نے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی عنقریب مستعفی ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے، اراکین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اپنوں کو نوازتے ہیں اور باقی منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں لیکن اب اور نہیں چلے گا۔

    نواب ثنا اللہ زہری پر الزامات ق لیگ اور مجلس وحدت المسلمین نے لگائے، اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر چودہ ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

     تحریک پر دستخط کرنے والوں میں رکن اسمبلی میر قدوس بزنجو، میر کریم نوشیروانی، آغا رضا، میر خالد لانگو، نوابزادہ طارق مگسی، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی، محمد اختر مگسی، زمرد خان اچکزئی، حسین بانو، شاہدہ رؤف، خلیل الرحمان، عبدالمالک کاکڑ اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں۔

    ق لیگ کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نواب ثناءاللہ زہری ان کے مسائل کوسنجیدگی سےنہیں لیتے اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم بھی نہیں کی جاتی، مجلس وحدت مسلمین کے سید آغا محمد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے آج تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

    دوسری جانب مصدقہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے عہدے سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کرلیا ہے اوروہ جلد اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھیج دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے چودہ اراکین اسمبلی کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک لانے کے بعد کیا ہے۔

    اس حوالے سے وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ مستعفی ہونے سے متعلق خبروں کی نہ فی الحال تصدیق کرسکتا ہوں اور نہ تردید، میرےاستعفے سے متعلق میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ چلنے دیں، کل اہم پریس کانفرنس کروں گا۔

  • سارجنٹ قتل کیس : مجید خان اچکزئی چھ ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا

    سارجنٹ قتل کیس : مجید خان اچکزئی چھ ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا

    کوئٹہ : سڑک پر ٹریفک سارجنٹ کو دن دہاڑے گاڑی تلے کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی مجید خان اچکزئی کو چھ ماہ بعد ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا، رہائی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، مقتول سارجنٹ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ انصاف کے لیے اعلیٰ عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔

    تفصیلات کے مطابق 20 جون کو کوئٹہ کے جی پی او چوک پر رکن صوبائی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی تیز رفتار گاڑی نے ڈیوٹی پر فرائض انجام دینے والے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ کو کچل ڈالا تھا۔

    مقدمے میں گرفتار رکن بلوچستان اسمبلی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی مجید خان اچکزئی کو چھ ماہ بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

    گزشتہ روز عدالت نے مجید اچکزئی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی جس پر آج انہیں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کیا گیا،جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے جمع تھی۔

    رہائی کے بعد محمود اچکزئی کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، رکن اسمبلی کو قافلے کی صورت میں گھر لے جایا گیا۔

    دوسری جانب سارجنٹ عطاءاللہ کے بیٹے معظم عطا کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی لیکن انصاف نہیں ملا، احتجاج جاری رکھتے ہوئے انصاف کے لیے ہائیکورٹ جائیں گے۔


    مزید پڑھیں: کوئٹہ، رکن اسمبلی کی گاڑی نے ٹریفک اہلکار کو کچل دیا


     اس سے قبل رواں سال جولائی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے عبدالمجید اچکزئی کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی، عبد المجید اچکزئی کا تعلق حکمراں جماعت کی اتحادی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہے۔

  • کوئٹہ میں مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ میں مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلسل دوسرے روز دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ اسپنی روڈ پر بیگ سے 20 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بیگ سے 20 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم برآمد کرلیا گیا۔ بم ڈبےمیں نصب کر کے گنجان آباد علاقے منتقل کیا جانا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنادیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلاش کر کے ناکارہ بنایا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قریب نصب تھا۔ دھماکہ خیز مواد بڑی تباہی مچا سکتا تھا۔

    اس سے 2 روز قبل ہی کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر پر 2 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشت گرد کو پولیس نے مرکزی دروازے پر ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    بزدلانہ حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے, اقلیتوں کا تحفظ بنیادی فرض ہے: چیئرمین سینیٹ

    اسلام آباد: چیئرمین رضاربانی کی زیرصدارت اجلاس میں کوئٹہ چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، آئین کے تحت اقلیتوں کا تحفظ ہمارا بنیادی فرض ہے۔ دسمبر کا مہینہ ہمیشہ بھاری گزرتا ہے، آرمی پبلک اسکول کا سانحہ بھی دسمبر میں ہوا تھا۔

    اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی رٹ نہیں، بلوچستان میں دہشت گردی کا سلسلہ آخر کب تک چلے گا، اگر بلوچستان میں عالمی قوتیں ملوث ہیں، تووفاق نے کیا ذمے داری اٹھائی، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلوچستان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ چرچ حملہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول

    بعد ازاں پیپلز پارٹی نے کوئٹہ میں‌ چرچ حملے سے متعلق قرارداد  سینیٹ میں پیش کی، جس میں سوگوار خاندانوں اور زخمیوں کے لیے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے حملے کو مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا گیا اور حکومتی کارکردگی پرسوالات اٹھا گئے۔

    اجلاس میں بچوں کی شادی پرپابندی سےمتعلق سینیٹر سحر کامران نے ترمیمی بل پیش کیا، جسے چیئرمین سینیٹ نے حساس قرار دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا دیا۔

    سینینٹ کے ہول کمیٹی اجلاس میں دو ترمیمی بلز پر غور کیا گیا، جن کا رولز کے تحت ہول کمیٹی جائزہ لیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سینیٹ کو ان کیمرا بریفنگ دیں گے، بریفنگ کے لیے تحریک قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے قرارداد پیش کی تھی ۔آرمی چیف کےساتھ ڈی جی ایم اوبھی ہوں گے۔

    بعد ازاں چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انھوں نے امریکی صدر کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی امن تباہ کر دے گا اور دہشت گردی کی نئی لہر کو ایندھن ملے گا۔

    raza rabbani

    کشمیر اورفلسطین کے ایشو پر عالمی برادری کے رویہ پر سوالات اٹھائے ہوئے انھوں نے موقف اختیار کیا کہ اوآئی سی ٹھوس اقدامات میں بری طرح ناکام رہی، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں مایوسی پائی جاتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔ ایف سی کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فرنٹیئر کورپس (ایف سی) بلوچستان کی پیٹرولنگ ٹیم نے 12 کلو گرام دھماکہ خیز مواد تلاش کر کے ناکارہ بنا دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قریب نصب تھا۔ دھماکہ خیز مواد بڑی تباہی مچا سکتا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی کوئٹہ میں زرغون روڈ پر واقع چرچ میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان کے مطابق زرغون روڈ پر واقع گرجا گھر پر 2 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، ایک دہشت گرد کو پولیس نے مرکزی دروازے پر ہلاک کردیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے چرچ کے احاطے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پرحملے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ میں عیسائیوں کی عبادت گاہ پرحملے کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: عیسائیوں کی عبادت گاہ پر حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ چرچ چوکیدارکی حاضر دماغی ن ےبڑے سانحےسے بچالیا، دہشت گردوں کو دیکھ کر چوکیدار نے گیٹ بندکردیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، دہشتگردی کی ایف آئی آرایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج کرلی گئی۔

     مقدمے میں قتل، اقدام قتل، ایکسپلوزیوایکٹ، انسداد دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب تفتیش کاروں نے دوسرے روز بھی چرچ کے احاطے سے شواہد اکھٹے کئے، خوکش حملہ آوروں کی شناخت کیلئے نادرا سے بھی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

    چرچ چوکیدار کی حاضر دماغی نے بڑے سانحے سے بچالیا، خودکش بمباروں کو دیکھ کر نہتے چوکیدار نے گیٹ بند کر دیا تھا ، دہشتگرد اندرگھسنے کی کوشش کرتے رہے۔

    ایک دہشتگرد دروازے پر چڑھا اور اندر کی طرف اندھا دھند فائرنگ کی اور دروازہ کھولا تو دوسرا دہشت گرد بھی اندر داخل ہوگیا، پولیس کی فائرنگ سے ایک دہشتگردزخمی ہوگیا جبکہ دوسرا دروازہ تک محدود رہا۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ایکشن میں دونوں حملہ آور مارے گئے تھے جبکہ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی، جس میں دہشت گردوں کے چہرے اور ان کا حلیہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

    فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک حملہ آور نے سردی کے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شال میں کلاشنکوف چھپا رکھی تھی، شال اوڑھے اس حملہ آور نے کلاشنکوف نکال کر چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ چرچ حملہ: 9 افراد جاں بحق‘ 35 زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز  کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پرواقع چرچ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • طاہرالقادری کنٹینر پرچڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، سعد رفیق

    طاہرالقادری کنٹینر پرچڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، سعد رفیق

    کوئٹہ : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کسی سے استدعا نہیں کررہے کہ ہمیں بچائیں، طاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل شروع ہونے والے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سیانے سیاستدان ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، میر ظفراللہ جمالی سمیت وہ لوگ جو وفاداریاں بدلتے ہیں ان کے جانے آنے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

    ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کا سہرا نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے سرجاتا ہے، نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کے باجود بلوچستان پر بھرپور توجہ دی۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بعض عناصر اور ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت کے تمام کاموں پر پانی پھیر دیں مگر ہم آئندہ انتخابات میں ان عناصر کو شکست سے دوچار کریں گے۔


    مزید پڑھیں: زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، سعد رفیق


    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی استدعانہیں کی کہ ہمیں بچائیں ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل ہونے والے سیاسی کھیل کا حصہ نہ بنیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

    کوئٹہ : کمانڈ سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے منشیات کا پیسہ دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتا ہے، منشیات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس کے زیر اہتمام کوئٹہ کچھ موڑ پر منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔

    کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنیٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو بچانے کے لئے منشیات کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے، دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں کامیابیاں ہورہی ہیں منشیات کا پیسہ بھی دہشتگردی کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  طلبہ معیاری تعلیم اورپیشہ وارانہ مہارتوں کےحصول پرتوجہ دیں، عاصم سلیم باجوہ


    اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل مسرت نواز ملک نے اپنے بریفنگ میں کہا کہ رواں سال دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر صوبے کے مختلف علاقوں میں ایک سو اٹھائیس ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو تلف کی گیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    تقریب میں اے این ایف ، ایف سی اور پولیس کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران آمد کئے جانے والا 284ٹن منشیات نذر آتش کی گئی ، نذر آتش کئے جانے والے منشیات میں ، افیون ، شراب، مارفین اور چرس شامل تھا ، تقریب میں فوجی اور سول افسران کے علاوہ شہریوں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے، جہانگیر ترین

    طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے، جہانگیر ترین

    کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نجفی کمیشن رپورٹ کے بعد شہباز شریف، رانا ثناء اللہ مستعفی ہوں، ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے طاہر القادری کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے قبل از وقت انتخابات ہونے چاہئیں۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومتی فیصلے نواز شریف کررہے ہیں، حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

    جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان میں صرف چہرے تبدیل ہوتے ہیں، ملک کی آخری امید عمران خان ہیں، عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں صلاحیتوں کو استعمال نہیں کیا جاتا، بلوچستان میں لوگ پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، پی ٹی آئی بلوچستان میں منظم ہوگئی ہے، بلوچستان میں پارٹی منظم کرنے میں سردار یار محمد نے کردار ادا کیا، بلوچستان میں آئندہ حکومت ہم بنائیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سب کچھ ہوسکتا ہے مگر جے یو آئی ف سے اتحاد نہیں ہوسکتا۔

    یہ پڑھین: شہباز شریف و رانا ثناء کا جرم ثابت ہوگیا، کارکنان کال کے لیے تیاررہیں، طاہر القادری


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔