Tag: Quetta

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

  • کوئٹہ: دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکی

    کوئٹہ: دھماکے سے تباہ گیس پائپ لائن کی مرمت شروع نہ ہوسکی

    کوئٹہ: مغربی بائی پاس کے علاقے اخترآباد میں گزشتہ روز دھماکے سے متاثر ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام سیکیورٹی کلئرنس نہ ملنے کے باعث شروع نہ کیا جاسکا۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق گزشتہ روز مغربی بائی پاس کے علاقے اخترآباد میں نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے 18 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا تھا جس کے باعث کوئٹہ کے بیشتر علاقوں ائیرپورٹ روڈ، ہزار گنجی، نواں کلی، جناح ٹاؤن اے ون سٹی سمیت کچلاک پشین زیارت میں بھی گیس کی سپلائی گزشتہ 17 گھنٹوں سے معطل ہے۔

    گیس کی مین پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

    حکام کے مطابق 18 انچ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہیں کی جاسکی جس کے باعث گیس کی فراہمی معطل ہے تاہم تباہ ہونے والی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد آج شروع کیا جائے گا۔

    حکام کے مطابق پائپ لائن کے متاثرہ 8 فٹ کے حصے کو تبدیل کرنے میں 12 گھنٹے کا وقت درکار ہے تاہم سوئی سدرن کا عملہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کرے گا۔

  • کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت بند کردی گئی

    کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت بند کردی گئی

    کوئٹہ : ریلوے حکام نے کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ افسوسناک واقعے کے بعد کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت 4 روز کے لیے بند کردی ہے یہ فیصلہ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ 11 سے 14 نومبر تک کوئٹہ سے ٹرینوں کی آمدو رفت معطل رہے گی۔

    ترجمان کے مطابق بولان میل 16نومبر کو کراچی سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہوگی جبکہ 18نومبر کو کوئٹہ سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

    اس کے علاوہ جعفر ایکسپریس 14 نومبر کو پشاور سے کوئٹہ روانہ ہوگی جبکہ 15نومبر کو کوئٹہ سے دوبارہ روانہ ہوگی۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق و زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا،

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ ریلوے پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

  • کوئٹہ : پولیس اہلکار کے ٹارچر سیل سے 4 نوجوان بازیاب

    کوئٹہ : پولیس اہلکار کے ٹارچر سیل سے 4 نوجوان بازیاب

    کوئٹہ : پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے 4 نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا، مذکورہ نوجوانوں کو رقم حاصل کرنے کیلیے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے بروری تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار کے نجی ٹارچر سیل سے حبس بے جا میں رکھے گئے چار نوجوانوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق کارروائی کے دوران نجی سیل میں موجود تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ جبکہ مرکزی ملزم ثناء اللہ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوانوں نے بتایا ہے کہ چوری کے جھوٹے کیس میں ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے تھانے کے بجائے یہاں قید کر رکھا تھا۔

    بازیاب نوجوانوں کے مطابق ملزمان جھوٹے کیس کا اعتراف کرانے اور پیسے لینے کیلئے تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے۔

  • کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کوئٹہ میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کوئٹہ: بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بھی موٹر سائیکل چھیننے کی ایک واردات کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں اسلحے کے زور پر راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز زاہد محمود نامی شہری سے جان محمد روڈ پر گلی کے اندر مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔

    اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول ہوئی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ واردات کل شام ساڑھے آٹھ بجے کی گئی تھی۔

    شہری کا پیچھا کر کے آنے والے 3 لٹیرے ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، جیسے ہی شہری اپنے گھر کے دروازے پر پہنچا، پیچھے سے لٹیروں نے اسے گھیر لیا۔

    دو لٹیروں نے شہری سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھینی، اور فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چھننے کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل خروٹ آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل چھین کر ایک شہری کو قتل کر دیا گیا تھا۔

  • کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ کوئٹہ کے علاقے اغبرگ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، یہ دہشت گرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

    ملزمان کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا، برآمد اشیا میں خود کش جیکٹ، 5 دستی بم، دھماکا خیز مواد سمیت دیگر ممنوع اشیا شامل ہیں۔

    ادھر افغانستان میں روپوش دہشت گردوں نے چترال میں پاک افغان سرحد پر حملے کیے ہیں، دہشت گردوں نے 2 فوجی چوکیوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

    فائرنگ کے تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک، اور متعدد زخمی ہو گئے، پاک فوج کے 4 جوان بھی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

  • کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریض کوئٹہ اسپتال منتقل، ایک کی حالت تشویشناک

    کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریض کوئٹہ اسپتال منتقل، ایک کی حالت تشویشناک

    کوئٹہ: کانگو وائرس میں مبتلا 2 مریضوں کو فاطمہ جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقوں زیارت اور چمن کے دو رہائشیوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس پر دونوں کو کوئی کے فاطمہ جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت کے رہائشی 20 سالہ اختر محمد کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ چمن کے رہائشی 8 سالہ محمد سلیم کی حالت خطرے سے باہر ہے، دونوں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کر کے جانچ بھیج دیے گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 3 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال صوبے میں کانگو وائرس کے 25 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے باعث 8 افرادانتقال کر چکے ہیں۔

  • کوئٹہ میں گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 7 جاں بحق

    کوئٹہ میں گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 7 جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کے واقعے میں ایک گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ضلع کیچ میں گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس میں بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ پنجگور سے ملحقہ کیچ کےعلاقے بالگتر میں پیش آیا، مقتولین شادی کی تقریب سے واپس جارہے تھے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک یوسی چیئرمین اسحاق یعقوب بھی شامل ہے، جاں بحق دیگر 6 افراد اسحاق یعقوب کے قریبی عزیز ہیں، 6افراد کاتعلق نلی بازار سے جبکہ ایک پنجگور کارہائشی ہے۔

  • جرمنی کا ’’بڈی بیئر‘‘ کوئٹہ پہنچ گیا

    جرمنی کا ’’بڈی بیئر‘‘ کوئٹہ پہنچ گیا

    کوئٹہ : جرمن حکومت کی جانب سے پاکستان کو بطور تحفہ ملنے والا بڈی بیئر کا مجسمہ سب سے پہلے کوئٹہ میں نصب کیا گیا ہے، بڈی بیئر جرمنی اور پاکستان کی ثقافت کا مظہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سابقہ جی پی او چوک کا نام تبدیل کرکے برلن کوئٹہ فرینڈ شپ اسکوائر رکھ دیا گیا ہے۔

    کوئٹہ میں مذکورہ اسکوائر کا افتتاح کراچی میں تعینات جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز پیر کو کریں گے۔

    اس حوالے سے کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڈی بیئر جرمنی کے شہر برلن کی ایک علامت ہے اور یہ شہر اور اس کے رہائشیوں کے لئے ثقافتی اور علامتی دونوں اہمیت رکھتا ہے۔

    Buddy

    انہوں نے کہا کہ بڈی بئیر کو سب سے پہلے 2001 میں متعارف کرایا گیا تھا، دیوار برلن گرنے کے ایک تہائی کے کچھ عرصے بعد شہر کے نئے اتحاد اور امن کے لئے اس کی امنگوں کی علامت بن گیا۔

    واضح رہے کہ جرمنی کی حکومت طرف سے پاکستان کے لئے بڈی بئیر کا تحفہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بننے گا۔

  • سرکاری ڈیوٹی کے دوران سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد قتل

    سرکاری ڈیوٹی کے دوران سابق وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد قتل

    کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت 3 افراد قتل کر دیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ہارون رئیسانی تصادم کے وقت سرکاری ڈیوٹی پر تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں فائرنگ کے تبادلے میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے ہارون رئیسانی سمیت تین افراد قتل اور تین زخمی ہو گئے۔

    ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ہارون رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات تھے، ہارون رئیسانی ایک دکان پر چھاپے کے لیے گئے تھے، کار سرکار میں مداخلت پر تصادم ہوا۔

    مسلح تصادم سریاب روڈ پر واقع مقامی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کے باہر ہوا، اس دوران اندھا دھند فائرنگ کی گئی، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے اور بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نواب زادہ ہارون رئیسانی اور معروف ٹرانسپورٹر میر دولت لہڑی کے بیٹے میر براہمدغ لہڑی اور ایک سرکاری محافظ جاں بحق ہوا۔

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نعیم خان بازئی کے مطابق نواب زادہ ہارون رئیسانی چھاپے کے سلسلے میں سریاب روڈ پر سرکاری گن مین کے ہمراہ موجود تھے، اس دوران کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے انھیں روکا گیا جس پر تصادم شروع ہوا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر مسلح تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا میر ہارون رئیسانی، میر براہمدغ لہڑی اور لیویز اہلکار کے جاں بحق ہونے پر دکھ ہوا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

    قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ صوبائی دارالحکومت میں لا قانونیت کے بڑھتے واقعات باعث تشویش ہیں، گزشتہ روز اور آج 3 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ لمحہ فکریہ ہے، شہر کو جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔