Tag: Quetta

  • پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے،مولانا فضل الرحمان

    کوئٹہ : جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے تحفظ کے بل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی زن مریدوں کی اسمبلی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد اب بیوی کو شوہر اور شوہر کو بیوی کہا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے قبائلی رہنما ملک اجمل خان بازئی اور دیگر کی جے یوآئی میں شمولیت کے موقع پر مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خواتین کے تحفظ کےبل کی منظوری نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن اور سابق صدر پرویز مشرف کے درمیان جھگڑا ایجنڈے کانہیں بلکہ اقتدار کا تھا۔

    مو لا نا فضل الرحمان کہا کہ امریکہ اور یورپ کی تاریخ دہشت گردی سے بھری پڑی ہے، تقریب سے خطاب میں جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہناتھا کہ جے یوآئی آئندہ بلوچستان میں حکومت بنائے گی۔

  • تیل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

    تیل کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کی جائے، اراکین بلوچستان اسمبلی

    کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں کم از کم پندرہ روپے فی لیٹر کمی لانے کی اپوزیشن کی لائی گئی قرار داد منظور کرلی۔

    تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر وزیر اعلی بلوچستان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ عوام اطمینان رکھیں ہم اپنے بچوں کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔

    اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدار ت میں ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے رکن انجینئر زمرک خان اچکزئی کی جانب سے پیش کردہ قرار داد میں سفارش کی گئی کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں کم از کم پندرہ روپے فی لیٹر کمی لائی جائے۔

    اسمبلی نے ہرنائی اور زیارت میں سڑکوں کی جدید خطوط پر تعمیر کے لئے انہیں این ایچ اے کے سپرد کرنے اور کیسکو حکام کی جانب سے منصوبوں پر عملدرآمد سے متعلق حکومتی اراکین کی لائی گئی دو الگ الگ قرار دادیں بھی منظور کرلیں۔

    نیشنل پارٹی کی رکن یاسمین لہڑی کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق پیش کی جانے والی تحریک التواء وزیر اعلی اور صوبائی وزیر داخلہ کی یقین دہانی پر واپس لے لی گئی۔

    تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تحفظ دیں گے۔

    اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع کی تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ مل کر لڑی جائے گی ، اسمبلی کا اجلاس 15 فروری تک ملتوی کردیا گیا.

  • آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف

    آپریشن ضرب عضب کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے، جنرل راحیل شریف

    کوئٹہ : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے امکانات کے موضوع پر دوروزہ سیمینارکے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو فنڈنگ باہرسے اور سپورٹ اندر سے مل رہی ہے بیرونی مداخلت سے حالات مزید پیچیدہ ہوئے ہیں ،بیرونی عناصر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لئے دہشت گردوں کو تربیت فراہم کرتے ہیں تاہم آپریشن ضرب عضب منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ گوادر کاشغر اقتصادی راہداری کا منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے ،بلوچستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا مستقبل ہیں،آرمی چیف نے پاک فوج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔

    پاک فوج اس وقت بلوچستان کے پچیس ہزار سے زائد طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے جبکہ صوبے کے اٹھارہ ہزار نوجوان اس وقت آرمڈ فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں جو حوصلہ افزاء امر ہے۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ وہ مجموعی طور پر بلوچستان میں نو سال تک خدمات انجام دیتے رہے ہیں اور ان کا بلوچستان سے خاص رشتہ ہے۔

  • کوئٹہ: چار افراد کی ہاتھ بندھی تشدد زدہ نعشیں برآمد

    کوئٹہ: چار افراد کی ہاتھ بندھی تشدد زدہ نعشیں برآمد

    کوئٹہ :کچلاک میں پولیس کو چار افراد کی نعشیں ملی ہیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

     پولیس حکام کے مطابق نیو کچلاک پولیس تھانے کے عملے کو اطلاع ملی کی کچلاک میں سملی پھاٹک کے قریب میدانی علاقے میں چار افراد کی ہاتھ بندھی نعشیں پڑی ہیں جس پر پولیس اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر چاروں نعشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا۔

    ڈاکٹروں کے مطابق چاروں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ،تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود چاروں افراد کی شناخت نہ ہوسکی ،پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

    علاوہ ازیں بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں دو مختلف حادثات میں چار کانکن جاں بحق ہوگئے، پہلا واقعہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں پیش آیا جہاں پی ایم ڈی سی کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان میں کام کرنے والے تین کانکن موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان افتخار احمد کے مطابق تینوں کانکنوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں تینوں کا تعلق سوات سے بتایا گیا ہے ۔

    ضلع لورالائی کے علاقے دکی میں بھی کوئلے کی ایک کان میں کام کرنے والا مزدور مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہوگیا جو افغانستان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

    چاروں کان کنوں کی نعشیں ورثاء کے حوالے کرنے کے لئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں.

  • پاکستان اورایران ایک دوسرے کیخلاف اپنی زمین استعمال نہیں کریں گے

    پاکستان اورایران ایک دوسرے کیخلاف اپنی زمین استعمال نہیں کریں گے

    کوئٹہ : پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا انیسواں اجلاس کوئٹہ میں اختتام پذیر ہوگیا ،اجلاس میں اعادہ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،دشمن طاقتیں کوششوں کے باوجود دونوں ممالک میں اختلاف پید انہ کرسکیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا انیسواں اجلاس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں تین روز تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

    اجلاس میں سیکورٹی ،تجارت ،چیک پوائنٹس ،دہشت گردی ،پٹرول کی اسمگلنگ سمیت مختلف امور زیر غو ر آئے اور اس سلسلے میں یاداشت پر دستخط بھی کئے گئے۔

    اجلاس کے اختتام پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری نے بتایا کہ اجلاس خوشگوار ماحول میں منعقد ہوا جس میں دونو ں ممالک کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کے لئے تجاویز منظور کی گئیں اور دوطرفہ تجارت اور سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔

    چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں کے تحت ایران کے ساتھ واقع سرحد کے چار مختلف مقامات پر آمدورفت کے لئے مزید چار کراسنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے۔

    کمیشن نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو باقاعدہ قانونی کاروبار کی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔

  • سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    سرفرازبگٹی پرقاتلانہ حملہ، چھ سیکورٹی گارڈ زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، ان کے قافلے کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے میں چھ سیکورٹی گارڈزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا قافلہ ڈیرہ بگٹی سے گزررہا تھا ۔ قافلے کے نزدیک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوگیا۔

    دھماکا اتنا زوردارتھا کہ سرفرازبگٹی کی بلٹ پروف گاڑی کے چاروں ٹائرپھٹ گئے۔ دوگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ لیکن دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے اور صوبائی وزیرداخلہ محفوظ رہے.تاہم دھماکے سےصوبائی وزیرداخلہ کے چھ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اپنے گاﺅں ڈیر ہ بگٹی جار رہے تھے کہ راستے میں بیکر کے علاقے میں ان کےقافلے کو بارودی سرنگ کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکی آمیز پیغاما ت بھی موصول ہو ئے جس کے بعدوزیر داخلہ کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی۔

  • بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    بارکھان میں کارروائی : 5شرپسند ہلاک، 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بارکھان میں شرپسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 5شرپسند ہلاک جبکہ 3گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق آپریشن بارکھان کے علاقے چھپرمیں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے جس میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صحبت خان اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا اور تین کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔

    ایف سی اہلکاروں  نے شرپسندوں سے دو مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا ہے جو گزشتہ چھ ماہ سے اغواءکرکے قید میں رکھے گئے تھے۔

    ایف سی حکام کے مطابق آپریشن میں اسلحہ و دیگر سامان قبضے میں لیا گیا جن میں تین ایس ایم جیز دو عدد ایل ایم جیز اور سینکڑوں راﺅنڈز کے علاوہ بم بنانے کا سامان ،تخریبی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق کمانڈر صحبت خان اور اس کے ساتھی اغواءبرائے تاوان ،سیکورٹی فورسز پر حملوں اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں۔

  • کوئٹہ میں فائرنگ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں فائرنگ، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق

    کوئٹہ : ایک گھنٹے کے دوران کوئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق پہلا واقعہ شہر کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جتک اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    ایک شخص نجی ہسپتال پہنچائے جانے کے بعد دم توڑ گیا ،واقعے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

    دوسرا واقعہ اسپنی روڈ کے قریب الہ آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کاروکاری کا شاخسانہ ہے ،تاہم دوسرے واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

  • کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ میں شراب کی دکان پر دستی بم حملہ، ملزمان فرار

    کوئٹہ : شراب کی دکان پر دستی بم کے حملے سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکا م کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ کے قریب منیر احمد خان مینگل اسٹریٹ پر واقع وائن اسٹور پراس وقت نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں ایک اہلکار موجود تھا۔

    دستی بم کے دھماکے سے دکان کے شیشے اورکھڑکیاں ٹوٹنے کے نتیجے میں دکان میں موجود اہلکار موتی رام شدید زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔

    ملزمان حملے کے بعد فرار ہونے میں با آسانی کامیاب ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • بلوچستان کی کابینہ دو ہفتے بعد بھی نہ بن سکی

    بلوچستان کی کابینہ دو ہفتے بعد بھی نہ بن سکی

    کوئٹہ : بلوچستان میں مری معاہدے پر عملدرآمد ہوگیا۔اب وزارت اعلیٰ کامنصب نواز لیگ کےثناء اللہ زہری کے پاس ہے۔اقتدارتو پُرامن طور پرمنتقل ہوگیا۔لیکن صوبائی کابینہ دو ہفتےبعدبھی نہ بن سکی۔

    اب تک وزارتوں کااعلان نہ ہونے سےاتحادی جماعتوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ سب کے ذہنوں میں ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے۔ کیاوزارتوں کی تقسیم کا فارمولہ وہی رہے گا ،یا اس میں کوئی تبدیلی ہوگی؟

    مری معاہدے کےتحت بلوچستان میں ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کےبعد اب وزارت اعلیٰ کاتاج ثناء اللہ زہری کےسر پر ہے۔ اقتدارتو پُرامن طورپرمنتقل ہوگیا, لیکن صوبائی کابینہ دو ہفتےبعدبھی نہ بن سکی۔

    ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی مخلوط کابینہ میں نون لیگ کےپانچ وزیر اوردومشیر تھے۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کےچار وزیر اوردومشیر کابینہ میں تھے۔

    ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی نیشنل پارٹی کے پاس چار وازرتوں کے قلمدان تھے۔ بلوچستان کابینہ میں ق لیگ کابھی ایک وزیر تھا۔ 23 دسمبرکوڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزارت اعلیٰ کامنصب چھوڑا۔ ساتھ چودہ وزراءاورچار مشیروں پرمشتمل صوبائی کابینہ بھی فارغ ہوگئی۔

    ثنا اللہ زہری وزیراعلیٰ بلوچستان بن گئے۔ ہفتوں گزر گئے۔ ان سے اپنی کابینہ نہیں بنائی جا رہی۔ کیا بلوچستا ن میں بھی خادم اعلی فارمولا آ گیا؟

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ثنا اللہ زہری صاحب پنجاب کے چھوٹے میاں کی طرح تمام بڑی وزارتیں اپنے ہاتھ میں رکھنے کا تو نہیں سوچ رہے۔ کہ ایک سے دو بھلے۔