Tag: Quetta

  • کوئٹہ: جنریٹر کے دھویں نے 9 جانیں نگل لیں

    کوئٹہ: جنریٹر کے دھویں نے 9 جانیں نگل لیں

    کوئٹہ: جنریٹرسے نکلنے والے زہریلے دھویں نے خواتین اوربچوں سمیت 9 افراد کی جان لےلی۔

    تفصیلات کے مطابق زہریلے دھویں سے ہلاکتوں کا واقعہ کوئٹہ سے 70 کلومیٹر دور ’کلی کربلا‘نامی گاؤں میں پیش آیا۔

    مقامی انتظامی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’’تمام افراد ایک ہی کمرے میں سوئےہوئے تھے اور جنریٹر ان کے کمرے کے باہر رکھا گیا تھا‘‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ’’جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور چھ بچے شامل ہیں اور وہ سب کے سب جمعرات کی صبح زندہ پائے گئے‘‘۔

    ملک میں جاری گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے سبب عوام اپنے گھروں میں جنریٹر لگانے پرمجبورہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات:بلوچستان تمام صوبوں میں بازی لے گیا

    بلدیاتی انتخابات:بلوچستان تمام صوبوں میں بازی لے گیا

    کوئٹہ :بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے لئے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ، ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب ٹاس کے ذریعے عمل میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کا سب سے چھوٹا صوبہ بلوچستان بازی لے گیا، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے کونسلرز نے حلف اٹھا لیا ہے۔

    کوئٹہ کےمئیر اور ڈپٹی مئیر اور دیگر اضلاع میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کے انتخاب کا عمل جاری ہے، جبکہ متعدد اضلاع میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کا بلامقابلہ انتخاب عمل میں آچکا ہے۔

    دلچسپ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ڈسٹرکٹ کونسل کوئٹہ کے چئیرمین اور وائس چئیرمین کے لئے امیدواروں کو برابر ووٹ ملنے پر فیصلہ ٹاس کے ذریعے کیا گیا۔

    فیصلے کے مطابق آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے نعیم بازئی کو چئیرمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عصمت اللہ بازئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

    ڈیرہ بگٹی ، ہرنائی، پنجگور، جھل مگسی اور حب میں چئیرمین اور وائس چئیرمین کو بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ژوب ، موسی خیل ، جعفر آباداور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب عمل آ چکا ہے۔

  • ایران بلوچستان کودوہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    ایران بلوچستان کودوہزارمیگاواٹ بجلی فراہم کرے گا

    کوئٹہ : ایران نے صوبہ بلوچستان کیلئے دو ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک اور گورنر سیستان نے پریس کانفرنس میں یہ اس معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور سیستان کے گورنر کے درمیان ہونے والے معاہدے کے مطابق  ایک ہزار میگاواٹ بجلی گوادر کیلئے جب کہ بقیہ صوبے میں تقسیم کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک نے ایرانی کاروباری حضرات کو پاکستان میں کان کنی ، انڈسٹریز اور فشریز میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ۔

    گورنر سیستان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کیلئے پاکستان سے تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

  • ایرانی صوبے سیستان کے گورنر کا کوئٹہ کا دورہ

    ایرانی صوبے سیستان کے گورنر کا کوئٹہ کا دورہ

    کوئٹہ: ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پرشرپسند عناصر موجود ہیں جن کے خلاف وقتاً فوقتاً ایرانی فورسز کارروائی کرتی ہیں۔

    کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے گورنر آقائے علی اوسط ہاشمی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دی گورنر سیستان بلوچستان آقائے علی اوسط نے اپنے وفد کے ہمراہ دو روزہ دورہ بلوچستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے حالیہ دورے سمیت دیگر ملاقاتوں میں پاکستان اورایران کے درمیان اقتصادی معاشی اورتجارتی معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے پر زوردیا۔

    پاک ایران سرحد پر موجود شرپسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کے علاقوں میں ایسے افراد موجود ہیں جو کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے، ایرانی افواج ایسے عناصر کی سرکوبی کے لئے اپنے علاقے میں کاروائی کرتی رہتی ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پاک ایران سرحدی واقعات کو مل جل کر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے چاہتے ہیں۔ خواہش ہے تفتان کے علاوہ گوادر، پنجگور اورتربت کے راستوں پربھی ہمسایہ ملک کے ساتھ قانونی تجارت شروع کریں۔

  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ : شہر کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی کہ مستونگ روڈ پر لیبارٹری کے قریب گاڑی پہنچی توسڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • کوئٹہ:  باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: باچا خان چوک کے قریب بم دھماکہ ، 5 افراد زخمی

    کوئٹہ: وسطی علاقے میں بم دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے،جبکہ سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

     پولیس حکام کے مطابق باچا خان چوک کے قریب واقع فائربریگیڈ کے دفتر کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں دو بچوں اور ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اورعمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذرائع کے مطابق دو کلو وزنی تھا،دھماکہ کے بعد صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حدتک پیچھا کیا جائے گا۔

    دوسر ی جانب شہر کے نواحی علاقے بروری روڈ پرتیسرا اسٹاپ کے قریب نامعلوم افرادنے ایک سرکاری ملازم کے گھر پر دستی بم سے حملہ کردیا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ میں مقامی نہیں غیرملکی آباد ہیں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی آباد ہیں۔

    وفاق کے ساتھ بارہا اس مسئلے کے حل کے لئے بات کی ہے‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ادارہ اسلامی امور کے زیر اہتمام سیرت النبی قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ تھے۔

     سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو آج کوئٹہ یہاں کے مقامی اقوام نہیں بلکہ غیرملکیوں کا شہر لگتا ہے۔

    سیمینار میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سیاسی قیادت کو حالات نے 21ویں آئینی ترمیم منظور کرنے کے لئے مجبور کیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست نہ دے سکے تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،اس سے قبل سیرت النبی قومی سیمینار میں شریک مختلف مسالک کے جید علماءکرام نے ملک میں امن کیلئے نبی کریم کی تعلیمات اور اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں حقیقی اسلامی نظام نافذ نہ ہونے کی وجہ سے امت مشکلات کا شکار ہے‘ قرآن کو سمجھے بغیر مسلمانوں کی ترقی اورخوشحالی ممکن نہیں۔ ‘

  • کوئٹہ میں سریاب روڈ دھماکہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ میں سریاب روڈ دھماکہ، مبینہ دہشتگرد ہلاک

    کوئٹہ: سریاب روڈ دھماکے کے نتیجے میں مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی میں زور دار دھماکہ ہوا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گیا ایس ایس پی آپریشن اعتزاز کے مطابق دہشت گرد بم لے کر اپنے ٹارگٹ پر جارہا تھا کہ اُن کے ہاتھوں میں بم پھٹ گیا جس میں دہشتگرد ہلاک ہوگیا بم دو کلو وزنی تھا مطلوبہ ٹارگٹ سے پہلے بھٹ گیا، مزید تحقیقات سیکورٹی ادارے کررہے ہیں۔

  • کوئٹہ :بلوچستان کانسٹیبلری کا کروڑوں کا اسلحہ چوری،6اہلکارگرفتار

    کوئٹہ :بلوچستان کانسٹیبلری کا کروڑوں کا اسلحہ چوری،6اہلکارگرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانے سے کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ غائب کرکے مال خانے کو آگ لگا دی گئی، تحقیقات کے بعد بی سی کے چھ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سات دسمبر کو بلوچستان کانسٹیبلری کے مرکزی مال خانے میں آگ لگ گئی، تحقیقات کی بعد معلوم ہوا کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور یہ آگ مال خانے سے اسلحہ غائب کرنے کے بعد جان بوجھ کر لگائی گئی ۔

    سی سی پی او کوئٹہ عبدالزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کانسٹیبلر کے اسلحہ خانہ سے اسلحہ مختلف اوقات میں غائب ہوتا رہا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کانسٹیبلری کے مال خانہ انچارج سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    تحقیقات کے دوران پولیس نے مختلف علاقوں سے تیرہ اسلحہ ڈیلرز کو بھی حراست میں لیا ہے، اسلحہ خانے سے سات لاکھ سے زائد راؤنڈز ، درجنوں کلاشنکوفیں اورمختلف بورز کی رائفلیں چوری کی گئیں، علاقے کی ناکہ بندی کرکے اسلحہ کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    ایک سال میں فرنٹیئر کور بلوچستان پر ساڑھے چارسو حملے ہوئے

    کوئٹہ : فرنٹیئر کور بلوچستان نے دوہزار چودہ کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق سال بھرکے دوران ایف سی پر صوبے کے مختلف علاقوں میں چار سو پچاس حملے ہوئے۔

    فرنٹیئر کور بلوچستان کے ترجمان کے مطابق رپورٹ جنوری سے دسمبر دوہزار چودہ تک پیش آنے والے واقعات اور ایف سی کارکردگی پر مبنی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف سی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران ایک ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد،اڑھائی ہزار کلوگرام سے زائد منشیات،بھاری تعداد میں اسلحہ اور ایک لاکھ ستائیس ہزار سے زائد راؤنڈز برآمد کئے اور ڈیڑھ سو خطرناک ملزمان کے علاوہ چار ہزار آٹھ سو چونتیس غیر قانونی طور پر آنے والے تارکین وطن کو بھی گرفتارکیا۔