Tag: Quetta

  • بلوچ شاعرمیرگل خان نصیرکانفرنس شروع ہوگئی

    بلوچ شاعرمیرگل خان نصیرکانفرنس شروع ہوگئی

    کوئٹہ: بلوچ زبان کے اہم شاعر، ادیب اورسیاسی شخصیت میر گل خان نصیر کےحوالے سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کوئٹہ میں شروع ہوگئی۔

    بلوچ زبان کے عظیم شاعر،ادیب ،صحافی اور سیاسی سرخیل میر گل خان نصیر کی خدمات پر صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں محکمہ ثقافت بلوچستان کے زیر اہتمام دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگئی ہے۔

    ،افتتاحی تقریب میں گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے شرکت کرکے میر گل خان نصیر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنراور وزیرِاعلی بلوچستان کاکہنا تھا کہ خطے کے باسی میر گل خان نصیر کی متعین کردہ راہوں سے انکار نہیں کرسکتے۔

    کانفرنس میں ملکی شعراء ،ادباء اور سیاسی رہنماؤں کے علا وہ افغانستان ،ایران ،ترکمانستان ،سعودی عرب،آذر بائیجان،جاپان،یوکرائن اور سلطنت اومان سے تعلق رکھنے والے مندوبین بھی شریک ہیں کانفرنس ہفتے کو بھی جاری رہے گی۔

  • کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: سبزی منڈی کے قریب سرکی روڈ پر دھماکہ، ایک جاں بحق دس زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچنا شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون کے قریب سرکی روڈ پر سبزی منڈی میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کی آواز شہر بھر میں سنی گئی ہے اور دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہے۔

    دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی سمیت دیگر ریسکیو ذرائع موقع پر پہنچ گئے ہیں اور لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس اور ایف سی سمیت دیگر حساس اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کردی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایک گاڑی اور ایک دکان مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے قریب موجود بجلی کے پول اُکھڑ گئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے قریب سے پولیس کی دو گاڑیاں گزر رہیں تھیں تاہم دونوں ہی محفوظ  رہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں دس افراد جن میں بچے بھی شامل تھے زخمی ہو ئے ہیں اور زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ میں منتقل کرکے اسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

    پولیس اور بی ڈی ایس کی ٹیموں نے وقوعہ سے شواہد جمع کرنا شروع کر دیئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تفیش کے بعد ہی دھماکے کی نوعیت کا بتایا جاسکتا ہے۔

  • کوئٹہ: ایف سی، پولیس اور دیگر حساس اداروں کی مشرقی بائی پاس پر کاروائی

    کوئٹہ: ایف سی، پولیس اور دیگر حساس اداروں کی مشرقی بائی پاس پر کاروائی

    کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی، پولیس اور دیگر حساس اداروں کا مشرقی بائی پاس لیبر کالونی میں مشترکہ سرچ آپریشن، ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک اور تین اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ایف سی پولیس اور حساس اداروں نے لیبر کالونی میں سرچ آپریشن کیا  اور اس دوران ایک مکان سے سیکورٹی ٹیم پر فائرنگ کی گئی، جس کی زد میں آکر اے ٹی ایف کے تین جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

    سیکورٹی اداروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا ہے، پولیس نے مکان سے پانچ دستی بم ایک ٹی ٹی پسٹل اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی ہے اور ہلاک دہشت گردی کی لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

    واقع کے بعد زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگرد غیر ملکی ہے اور شبہ ہے کہ وہ 26نومبر کو پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزمان میں سے ایک ہے۔

  • پولیو ورکرز کا قتل ملک کیخلاف سازش ہے،الطاف حسین

    پولیو ورکرز کا قتل ملک کیخلاف سازش ہے،الطاف حسین

    لندن : متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیو ورکر ز پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

    ایک مذمتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے ملک کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز کو نشانہ بنا نے کا مقصد در اصل آئندہ نسلوں کو معذوری اور اپاہجی کے اندھیروں میں دھکیل کر ملک کے مستقبل کو بیساکھیوں پرکھڑا کرنا ہے ۔

    اسی لئے مختلف منفی پروپیگنڈوں  یا مسلح کارروائیوں کے ذریعے پولیو مہم کو ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن تمام تر خطرات اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے باوجود جو خواتین و مرد رضا کارا ن گلی گلی جارہے ہیں اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر خدمت خلق کر رہے ہیں میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    الطاف حسین نے واقعہ کے نتیجے میں 4پولیو ورکرز کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والی پولیو ورکرز کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحتیابی عطا کرے ۔

    الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ملوث دہشت گرد عناصر کو فوری گرفتار کریں ۔

     پولیو رضاکاران کی حفاظت میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داران کے خلا ف کارروائی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرکے پولیو رضاکاران کے معاوضے و مراعات میں بھی اضافہ کیا جائے۔

  • بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ،بچوں کی نرسری کے10 انکیوبیٹر خراب

    کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر خراب ہیں۔ انکیوبیٹر کی کمی کے باعث مریضوں کو نجی اسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

    محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بی ایم سی اسپتال کے بچوں کی نرسری کے دس انکیوبیٹر عرصہ دراز سے خراب ہیں۔ نرسری میں صرف چار انکیوبیٹرز کام کررہے ہیں جو روزانہ بڑی تعداد میں نرسرسی آنے والے بچوں کے لئے نا کافی ہے۔

    ڈاکٹر کے مطابق اس وقت صوبے کے سب سے بڑے اسپتال بولان میڈیکل اسپتال کو کم از کم پچیس انکیوبیٹر کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے محکمہ صحت بلو چستان اوردیگر اداروں کو درخواست دے چکے ہیں تاہم اب تک انکیوبیٹرز فراہم نہیں کیے جا سکے ہیں۔

  • بلوچستان: محکموں میں غیر قانوی بھرتیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

    بلوچستان: محکموں میں غیر قانوی بھرتیوں کیخلاف سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

    کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کوئٹہ میں سرکاری ملازمین نے وزیراعلی سیکرٹریٹ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

    ،تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین کے زیر اہتمام مظاہرے میں شریک ملازمین نے وزیراعلی ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں فیاض سنبل چوک پر روک دیا ہے۔

    جہاں ملازمین نے دھرنا دیتے ہوئے صوبائی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قاسم خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گزشتہ تین سالوں سے غیر قانونی بھرتیوں کا عمل جاری ہے، جس کی وجہ سے مستحق افراد کی حق تلفی ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھرتیاں منسوخ نہ کی گئیں تو احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

  • کوئٹہ: دوگروپوں میں مسلح تصادم، بچے سمیت چار زخمی

    کوئٹہ: دوگروپوں میں مسلح تصادم، بچے سمیت چار زخمی

    کوئٹہ: کوئٹہ میں دوگروپوں کے درمیان تصادم میں فائرنگ سے پشتون یوتھ فورس کے چیئرمین  اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق شہر کے نواحی علاقے پشتون آباد میں دوگروپوں کے مابین پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پشتون یوتھ فورس کے چیئرمین وحید خان اچکزئی اور ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ہسپتال میں ممکنہ تصادم کے خدشے کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پشتون آباد پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

  • سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    سیاسی اختلافات دورکرنیکی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ انہیں ایوان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے جس دن محسوس کیا کہ اعتماد کھو بیٹھا ہوں تو تاریخی فیصلہ کروں گا۔

    بلوچستان یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ہماری اتحادی جماعت ہے ،

    مخلوط حکومتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہے کہ تمام اختلافات کو دور کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ لندن میں محمود خان اچکزئی اور خان قلات کی ملاقات کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے صوبائی حکومت دوررس اقدامات کریگی۔

  • کوئٹہ: قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف انجنئیر کے ورثہ کا وزیراعلٰی ہاوس پر احتجاج

    کوئٹہ: قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف انجنئیر کے ورثہ کا وزیراعلٰی ہاوس پر احتجاج

    کوئٹہ: سبی میں گیارہ نومبر کو بچوں سمیت قتل ہونے والے انجنیئر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف اُس کے ورثاء نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہاوس کے قریب احتجاج کیا ہے۔،

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے اسسٹنٹ انجنیئر معراج علی عمرانی اور اُن کے پانچوں کو اُس وقت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جب وہ ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ آرہے تھے۔

    واقعے کے خلاف اُن کے ورثاء نے بدھ کو صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاوس جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو فیاض سمبل چوک پر روک لیا۔ اس دوران مظاہرین نے نعرہ بازی کی، مظاہرے میں معصوم بچوں اور بچیوں نے بھی شرکت کی۔

    معراج عمرانی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے لیکن انتظامیہ اور حکومت اس معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئیں ہیں۔ معصوم مظاہرین نے مقتول بچوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ مظاہرین نے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

  • ملک میں پہلی بار کوئٹہ سے پولیو انجکشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

    ملک میں پہلی بار کوئٹہ سے پولیو انجکشن مہم کے آغاز کا فیصلہ

    کوئٹہ : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسداد پولیو انجکشن کی خصوصی مہم کا آغاز کوئٹہ سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خصوصی مہم چوبیس تا چھبیس نومبر چلائی جائے گی ۔

    پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ میں خصوصی انسداد پولیو مہم دو مرحلوں میں چلائی جائے گی، پہلے مرحلے میں شہر کی اٹھارہ حساس یونین کونسلوں میں ننانوے ہزار آٹھ سو اسی بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔

    خصوصی مہم کے دوران انسداد پولیو انجکشن آزمائشی بنیادوں پر صرف دو سال سے کم عمر بچوں کو لگائے جائیں گے جس کے ساتھ ان بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

    دو سال سے زائد عمر کے بچوں کو صرف انسداد پولیو قطرے پلائے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق وفاق نے انسداد پولیو انجکشن کی ایک لاکھ تیرہ ہزار پانچ سو خوراک پر مشتمل کھیپ حکومت بلوچستان کے حوالے کر دی ہے۔