Tag: Quetta

  • کوئٹہ: بولان کی پہاڑیوں پرایف سی کا سرچ آپریشن جاری

    کوئٹہ: بولان کی پہاڑیوں پرایف سی کا سرچ آپریشن جاری

    کوئٹہ:پہاڑی علاقوں میں ایف سی نے شدت پسندوں کے گِرد گھیرا تنگ کردیا، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بولان کے پہاڑی علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف فرینٹئیر کانسٹیبلری (ایف سی ) کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

    کارروائی کے دوران شر پسندوں کے بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ بولان کی پہاڑیوں پرایف سی نے بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آخری اطلاعات تک آپریشن کے دوران ایف سی اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    شدت پسندوں کی جانب سے خود کار آتشی اسلحے اور راکٹ لانچر کااستعمال کیا جارہا ہے۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے احکامات کے تحت آپریشن جاری رہے گا۔

  • کوئٹہ: عثمان روڈ  پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: عثمان روڈ پر قتل ہو نے والوں کا مقدمہ درج

    کوئٹہ: کوئٹہ کے عثمان روڈ پر قتل ہو نے والے پانچ افراد کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ میں عثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ مذکورہ سانحہ کا مقدمہ گوالمنڈی تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول دکاندار کے رشتہ دار افضل حسین کی مدعیت میں قتل اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزعثمان روڈ پر نامعلوم افراد نے تین دکانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق دو زخمی ہوئے تھے۔

  • مشرف کو بگٹی کیس میں استثنیٰ حاصل

    مشرف کو بگٹی کیس میں استثنیٰ حاصل

    کوئٹہ: بگٹی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشرف کو ایک روز کا استثنیٰ دیدیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نذیراحمد پر مشتمل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں آج سابق صدر پرویز مشرف کو طلب کیا تھا تاہم مشرف کے وکیل ذیشان چیمہ نے عدالت میں پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے انہیں حاضری سے استثنی دینے کی درخواست کی۔

    مذکورہ درخواست پر عدالت نے پرویز مشرف کو عارضی استثنی دیتے ہوئے حکم دیا کہ بلوچستان حکومت ،سندھ حکومت سے مل کر مشترکہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے جو پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرکے مکمل رپورٹ تیار کرکے اور آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرے۔

    کیس کی آئندہ سماعت دس دسمبر تک کے لئے ملتوی کردی گئی ہے۔

  • کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی3 تک گرگیا

    کوئٹہ یخ بستہ ہواؤں کی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی3 تک گرگیا

    کوئٹہ: ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی تین سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

    موسم سرما کی آمد کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں ہیں ، کوئٹہ اور قلات میں خون جما دینے والی سردی نے شہریوں کو گرم کپڑوں میں ملبوس اور گھروں میں محصور کردیا ہے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک ملک بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی جہاں نوید بھی سنائی۔

    آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قلات ڈویژن کے ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت مزید گرجانے کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں منفی تین، قلات، اسکردو، استور میں منفی دو اور چترال ، کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • نا انصافی ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتی ہے، سراج الحق

    نا انصافی ملک کو تقسیم کی طرف لے جاتی ہے، سراج الحق

    کوئٹہ: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی یہاں کے لوگوں کو دیوار سے نہیں سینے سے لگانے کی ضرورت ہے ، ورنہ نا انصافی سے تقسیم کا راستہ کھل جاتا ہے۔،

    کوئٹہ میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال بگٹی سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد نے بلوچستان کے ساتھ کبھی انصاف نہیں کیا یہاں ہرکوئی ناراض نظر آتا ہے ڈنڈے کے زور پر سر تو توڑا جاسکتا ہے مگر دل نہیں جیتے جاسکتے یہاں لوگوں کے دل جیتنے چاہئیں۔

    وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، جے ڈبلیو پی کے سربراہ طلال بگٹی کا کہنا تھا کہ مصنوعی قیادت کو بلوچستان میں حکمرانی سونپی گئی ہے ریٹائرڈ فوجی افسران اور سیاستدانوں پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو بیرون ملک مقیم ناراض بلوچ رہنماؤں کو مناکر واپس لائے

  • پولیو کے مزید تین کیس سامنے آگئے، کل تعداد دوسوتیس ہوگئی

    پولیو کے مزید تین کیس سامنے آگئے، کل تعداد دوسوتیس ہوگئی

    کوئٹہ: بلوچستان میں پولیوکے مزید تین کیس سامنے آئے گئے جس کے بعد رواں سال میں پولیو کے مریضوں کی تعداد دوسو تیس زائد ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق قلعہ عبداللہ میں دوجبکہ کوئٹہ میں ایک بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی۔ پاکستان میں رواں سال کے دوران پولیوکیسز کی تعداد دوسوتیس سے زیادہ ہوگئی ہے۔

    مختلف علاقوں میں پولیوورکرز پرحملوں اوروالدین کی جانب سے بچوں کو پولیو ویکیسین دینے سے انکارکی وجہ سے پولیو کے خاتمے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت نے پولیوکے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کو ناکافی قراردیتے ہوئے انسداد پولیو مہم میں تیزی لانے پرزوردیا ہے۔پاکستان پر پولیوکے باعث پہلے ہی سفری پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں۔

    دنیا سے پولیو کا نناوے فیصد خاتمہ کیا جا چکاہے لیکن پاکستان، نائجیریا اورافغانستان میں اب بھی یہ مرض باقی ہے۔ نائجیریا بھی پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے جہاں رواں سال پولیو کے صرف تین کیس سامنے آئے ہیں۔

  • بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    بلوچستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے ایک ارب روپے مختص

    کوئٹہ :بلوچستان میں خشک سالی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی اورایک ارب روپے مختص کر لئے گئے، یہ بات وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع خشک سالی کے اثرات سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور بڑے پیمانے پر زمینداروں اور مالداروں کو نقصانات ہوئے ہیں اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور مشیر جنگلات عبیداللہ بابت پر مشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے کمیٹی جلد اپنی رپورٹ مرتب کریگی جو وفاق کو پیش کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نیلوفرطوفان سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔پراونشل ڈایزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بھی اپنے وسائل کی مدد سے اقدامات کررہی ہے۔

  • اپنے عزیزوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں

    اپنے عزیزوں کو نشے کی لعنت سے بچائیں

    کوئٹہ: اپنے غزیزوں کو عزیز رکھئیے اور ان کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے قریبی آپ سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نوجوان میں منشیات کا رجحان بڑھنے لگا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین سمیت 6.7ملین افراد کوہیرون سمیت دیگر خطرناک نشوں کا عادی بتایا گیا ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ میں ہیروئن کے نشے کا عادی25سالہ عصمت اللہ ایک فلاحی ادارے کے ری ہیبلیٹشن سینٹر میں اپنے جیسے 40دیگر نوجوانوں کے ساتھ زیر علاج ہے۔ بے بسی کی تصویر بنے ان نوجوانوں کے مطابق کسی کو والدین کی سختی، کسی کو بے جا لاڈ پیارتو کسی کو گھریلو جھگڑوں نے گھروں سے باہر وقت گزارنے پر مجبور کردیا اور وہ نشے کے عادی ہوگئے۔

    ان نوجوان کے مطابق جہاں بگڑے سماج نے انہیں خطرناک نشوں میں مبتلا کردیا وہاں ان کو ان کے اپنے بھی چھوڑ کر چلیں گئے۔ اب تک نشے کے عادی پانچ ہزار افراد کا علاج کرنے والے معروف ادارے کے منتظم کا کہنا تھا کہ منشیات کی جانب نوجوانوں کا رحجان زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ والدین یا سرپرستوں کی لاپرواہی ہے۔

    اس حوالے سے بولان میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ نفسیات کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انسان کی جسمانی اور نفسیاتی ساخت میں بعض اوقات خامیوں کے باعث بچے بڑھتی عمر کے ساتھ ہی نشہ اور اس جیسی دیگر برائیوں کی جانب راغب ہوجاتے ہیں۔

    منشیات کے عادی افراد کے حوالے سے ماہرین نفسیات کا کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ دوستانہ تعلق بنائیں اور تمام برائیوں سے بچاؤ کیلئے کھل کر ان کی رہنمائی کریں، تو وہ انہیں معاشرتی برائیوں سے بچا سکتے ہیں۔

    ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ نشہ انسانی وقار کو خاک میں ملا دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ نشئی افراد معاشرے سے کٹ کر گندگی کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں۔ اگروالدین اپنی اولاد کی زندگی کو غرقاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے تو ضروری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں میں کوتاہی نہ برتیں۔

  • کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ:عدالت نے میر شکیل کواشتہاری قرارد یدیا

    کوئٹہ : عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر جیو کے مالک میر شکیل کو اشتہاری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں توہین آمیز پروگرام کیس کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزارنسیم ترین نے جیو پر توہین آمیزپروگرام نشر کرنے پرمیرشکیل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے جیو کے مالک میر شکیل کو اشہاری قرار دے دیا۔ جوڈیشل مجسڑیٹ نے ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان شائستہ لودھی اسد خٹک اور وینا ملک کو بھی مقدمے میں اشہاری قراردیا ہے۔

  • کوئٹہ : ضلع ژوب کی2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ : ضلع ژوب کی2 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

    کوئٹہ: ورلڈ اینٹی پولیو ڈے پر پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، پاکستان میں رواں برس پولیو کا شکار بچوں کی تعداد دو بیس تک پہنچ گئی ہے۔

    کوئٹہ میں ضلع ژوب سے تعلق رکھنے والی دو سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق اور ملک میں اس سال دوسو سے زیادہ پولیو کیسزحکومت اور عالمی اداروں کی انسدادِ پولیو کی کوششوں پر بڑا سوالیہ نشان ہیں ؟ رواں سال شہروں سمیت قبائلی علاقہ جات سے پولیو کے دوسو بیس کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں پولیوکیسز میں اضافے کی بڑی وجہ پولیو ورکز پر حملوں کو قرار دیا جارہا ہے۔

    گزشتہ دو برس کے دوران تیس سے زیادہ پولیو ورکرز دہشت گردی کی نذر ہوگئے، جس سے پولیو ورکرز میں خوف و ہراس پیدا ہوا اور انسدادپولیو کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا جبکہ پولیو کے قطروں کے بارے میں غلط فہمیوں کو تقویت ملنے کے باعث کم تعلیم یافتہ طبقہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔

    پولیو کے کیسزمیں اضافے کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پولیو کے قطرے پینا لازمی قرار دے دیا ہے۔