کراچی: پاکستان سپرلیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن کامیابی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، اس ضمن میں آج کے اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو سرفراز الیون کی پہلی وکٹ تین کے مجموعی اسکور پر گری، بعد ازاں واٹسن نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی، وکٹ کے دوسرے جانب کھڑے کھلاڑی احسن علی نے بھی بھرپور انداز سے ساتھ دیا۔
SIX! Bottom of the bat from @ShaneRWatson33, but the power in the shot takes it over the fence for another maximum
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/hpkh4wGHHF #PZvQG #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/LTgcQV0oW4
— Cricingif (@_cricingif) March 13, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کی اننگز دیکھ کر ایسا معلوم ہورہا تھا کہ زلمی کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے گی مگر وہاب ریاض نے واٹسن کو 71 کے انفرادی جبکہ 114 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ کیا تو اُس کے بعد لائن لگ گئی، بعد ازاں احسن علی 46 اور روسو گیارہ کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
OUT! @WahabViki bowls @ShaneRWatson33 (71) and Quetta Gladiators are 114/2 in the 12th over
Ball-by-ball scorecard 👉 https://t.co/hpkh4wGHHF #PZvQG #PSL2019 #KhelDeewanoKa #CricketForAll pic.twitter.com/DTvCKXR5ex
— Cricingif (@_cricingif) March 13, 2019
کامران اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 165 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کپتان سرفراز احمد بھی 173 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واٹسن 71 اور احسن علی 46 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پشاور زلمی کے وہاب ریاض دو وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کے کامیاب باؤلر رہے۔
ہدف (187 رنز) کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے کھلاڑی کامران اکمل 41 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں صہیب مقصود 55 پر آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے، امام الحق 61 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
پشاور زلمی کے چوتھے کھلاڑی 69 اور پھر مصباح الحق 90 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کیورن پولارڈ اور ڈیرن سیمی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم دونوں اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 10 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
ڈیرن سیمی نے 21 گیندوں پر 5 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 46 اور کیورن پولارڈ نے 22 گیندوں پر 1 چھکے 6 چوکوں کی مدد سے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ گلیڈی ایٹرز نے محمد حسنین 2 وکٹیں لے کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ شین واٹسن نے آخری اوور میں اہم کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی ٹیم کو ایلیمنٹر میچ میں ایک اور موقع ملے گا۔ ایلیمنیٹر راؤنڈ کا پہلا میچ 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم دوسرا میچ کھیلے گی۔
اسکواڈ
پلے آف مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، شائقین کرکٹ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے تمام میچز میں شرکت کر کے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انہوں نے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم پہنچ کر دنیا کو یہ پیغام بھی دے دیا کہ پاکستان اور بالخصوص کراچی محفوظ ملک ہے۔