Tag: quit PTI

  • پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چھوڑ کر چلے گئے

    پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما چھوڑ کر چلے گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو خدا حافظ کہہ دیا۔

    صوابی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما ارشاد خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں آج سے باقاعدہ پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔

    اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 3سال پہلے پی ٹی آئی کو جوائن کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ میرے کچھ مطالبات ہیں، میں نے کہا تھا کہ ہر ممبر اسمبلی میں قانون سازی کے لیے جاتا ہے۔

    ارشادخان نے بتایا کہ کہا بھی تھا کہ فضل الرحمان کا ہرجلسے ہر پروگرام میں نام لیتے ہو یہ نہ کرو، میں نے کہا تھا کہ الزام تراشی اور ایسے کام نہیں کریں مشکل میں پڑجائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بتایا کہ قانون سازی کرو بلاوجہ الزام تراشیوں سے دور رہو، میں نے یہ بھی کہا تھا کہ گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں بنوں گا۔ آپ لوگ اپنی مشکلات میں خود اضافہ کررہے ہیں۔

  • طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف سے ناطہ توڑ لیا

    طارق محمود الحسن نے بھی تحریک انصاف سے ناطہ توڑ لیا

    لندن : سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف مسلسل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اس کے درجنوں رہنماؤں اور ارکان اسمبلی پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔ ،

    اسی دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

    عمران خان محمود الحسن

    طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کو روکنے میں پی ٹی آئی کی قیادت بری طرح ناکام ہوئی لہٰذا میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    واضح رہے کہ نو مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز جماعت سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی سابق گورنر اور عمران خان کے قریبی ساتھی مانے جانے والے عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی چیئرمین کو خدا حافظ کہہ کر اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

    اس کے علاوہ علی زیدی، خسرو بختیار، ابرارالحق، جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ مسرت جمشید چیمہ، ملیکہ بخاری، عامر کیانی، محمود مولوی، ہاشم ڈوگر سمیت اب تک متعدد سینئر رہنما پی ٹی آئی چھوڑ چکے ہیں۔

  • چھینہ گروپ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

    چھینہ گروپ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

    لاہور : ملک میں تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا پارٹی سے اپنی راہیں جدا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس حوالے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے ملک غضنفر عباس چھینہ کی قیادت میں ہم خیال چھینہ گروپ کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    ہم خیال چھینہ گروپ میں صوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہم خیال چھینہ گروپ میں پاکستان تحریک انصاف کے19ٹکٹ ہولڈرز شامل ہیں جو آئندہ 24 گھنٹے کے دوران پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    ہم خیال چھینہ گروپ کا اہم اجلاس آج شام چھینہ ہاؤس لاہور میں ہوگا، اجلاس میں پریس کانفرنس کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، ملک غضنفر عباس چھینہ نے رہنماؤں کو لاہور طلب کرلیا ہے۔

  • ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی خان، اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد اقبال نے سرگردھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں، اور 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا ’’تمام دوستوں سے مشاورت کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا، ہمارے لیے سب سے اہم پاکستان اور اس کے ادارے ہیں۔‘‘

    ملک خرم نے کہا ’’مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن پھر بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا، 9 مئی واقعات کا افسوس ہوا ہے، جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی وہ یہ نہیں تھی، ہماری سیاست ٹکٹ کے لیے نہیں علاقے کی ترقی کے لیے ہوتی ہے، اس لیے علاقے کی بہتری کے لیے ہماری سیاست جاری رہے گی۔‘‘

  • پی ٹی آئی کوالوداع کہہ رہی ہوں، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عائشہ گلالئی

    پی ٹی آئی کوالوداع کہہ رہی ہوں، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی، عائشہ گلالئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو الوداع کہہ رہی ہوں، تحریک انصاف میں خواتین کی عزت نہیں کی جاتی۔

    عائشہ گلالئی کا مزید کہنا تھا کہ میں آج پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دوں گی ، جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔

    خیال رہے عائشہ گلالئی کا یہ اعلان ایسے وقت مین سامنے آگیا ہے ، جب پاکستان کے نئے وزیراعظم کا انتخاب ہونے جارہا ہے۔


    مزید پڑھیں : تحریک انصاف کی رہنما نازبلوچ پیپلزپارٹی میں شامل


    یاد رہے کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ناز بلوچ نے پارٹی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تاہم یہ نعرہ لگاتے ہوئے پارٹی خود تبدیل ہوگئی اور یہ اب وہ پارٹی نہیں رہی جس کے لیے ہم نے کام کا آغاز کیا تھا۔

    ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ کراچی کی بیٹی ہونے کے ناطے عمران خان کا ساتھ دیا تھا، تحریک انصاف کے لیے میری قربانیاں سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا،اس لیے کیچڑ اچھالنا نہیں چاہتی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔