Tag: quits

  • میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    میاں جلیل شرقپوری نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں جلیل شرقپوری نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    میاں جلیل شرقپوری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تحفظات سے 9 مئی سے قبل ہی سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو آگاہ کر دیا تھا، 9 مئی کے واقعات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط فوج سے ہی ممکن ہے، ان حالات میں تحریک انصاف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔

  • فرانسیسی وزیر کرپشن کا الزام لگنے پر مستعفی

    فرانسیسی وزیر کرپشن کا الزام لگنے پر مستعفی

    پیرس : فرانسیسی وزیر فرانسواڈی رگبی نے کہا ہے کہ میں اپنے دفاع کے لیے مستعفی ہوا ہوں تاکہ مختلف میڈیا ہاؤسز پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے اکالوجی امور کے وزیر فرانسوا ڈی رگبی نے ملکی وزیراعظم ایڈوارڈ فِلِپے کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے، ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی رقوم پر پُرتعیش زندگی گزار رہے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے وزارتی اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش بھی کروائی ہے۔

    مستعفی ہونے والے وزیر نے کہا کہ انہوں اپنے دفاع کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور مختلف میڈیا ہاؤسز پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا بھی بتایا ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایک تحقیقاتی ویب سائٹ نے الزام عائد کیا تھا کہ فرانسواڈی نے عوام کے ادا کردہ ٹیکس کے پیسوں سے کھانوں اور اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش میں صرف کیے ہیں تاہم انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے۔

    مستعفی وزیر کا کہنا تھا کہ ’میرےاور میرے اہل خانہ کے کردار پر ہونے والے حملوں اور میڈیا کے ہاتھوں تضحیک کے بعد لازمی ہوگیا ہے کہ میں استعفیٰ دے دوں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیوز ویب سائٹ نے مستعفی وزیر پر اپنے دوستوں کےلیے مہنگی دعوت کرنے کا الزام لگایا تھا۔

  • لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

    لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ آئین آسٹن نے بھی قیادت سے اختلافات کی بناء پر لیبر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا، آئین آسٹن کا کہنا ہے کہ جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔

    تفصیلات کے مطابق لیبر پارٹی برطانیہ کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے جس کے سربراہ جیریمی کاربن وزیر اعظم تھریسامے کے بریگزٹ معاہدے مخالف ہیں اور بارہا تھریسامے کے خلاف ہاؤس آف کامنز میں تحریک عدم استحکام پیش کرچکے ہیں۔

    برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ لیبر قیادت یہودیت مخالف حملے روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور پارٹی میں تنگ نظری بھی بڑھتی جارہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جیریمی کاربن پارٹی میں ’شدت پسندی اور عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں‘۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”برطانوی رکن پارلیمنٹ” author_job=”آئین آسٹن”][/bs-quote]

    ایم پی آئین آسٹن کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی اور ٹوری پارٹی سے علیحدہ ہونے والے ایم پیز کی جماعت نیو انڈیپنڈنٹ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آئین آسٹن ایک ہفتے کے دوران لیبر پارٹی سے علیحدہ ہونے والے نویں رکن پارلیمنٹ ہیں۔

    لیبر پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو پارٹی کو آئین آسٹن کے فیصلے پر ’افسوس‘ ہے لیکن انہیں انتخابات میں ہمارا سامنا ہوگا۔

    دوسری جانب لیبر ایم پی خالد محمود کا کہنا تھا کہ مسٹر آسٹن کے پارٹی چھوڑنے پر افسوس ہے لیکن جیریمی کاربن کی قیادت میں پارٹی یہودیت مخالف حملوں کے خلاف اور بہترین کام کررہی ہے۔

    مقامی خبر راساں ادارے کا کہنا ہے کہ متعدد ایم پیز بریگزٹ معاہدے سے متعلق لیبر پارٹی کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ پر ’نو ڈیل‘ کوئی آپشن نہیں، موجودہ حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں، لیبر پارٹی

    خیال رہے کہ تین ماہ قبل برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کاربن نے بریگزٹ معاہدے کے حوالے سے تھریسامے کے تیار کردہ منصوبے کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تھریسامے کا بریگزٹ پلان ہماری پارٹی کے چھ ٹیسٹر پر پورا نہیں اترتا۔

    مزید پڑھیں : بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے اپوزیشن کا انتخابات کا مطالبہ

    جیریمی کاربن نے ایک ماہ قبل پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنے کے لیے ملک میں قبل ازوقت انتخابات کرانے ہوں گے۔

    اپوزیشن رہنما نے کہا کہ نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کرسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرالیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں۔

  • سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    سلوینیا: سینڈوچ چوری کا الزام، رکن پارلیمنٹ عہدے سے مستعفی

    لیوبلیانا : سلوینیا میں بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سلوینیا کے دارالحکومت لیوبلیانا میں واقع بیکری سے سینڈوچ چوری کرنے کے الزام میں حکران جماعت کے رکن پارلیمنٹ کو برطرف کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلوینیا کے رکن پارلیمنٹ ڈاری کراسیٹچ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں بھی درخواست جمع کروائی گئی ہے۔

    رکن پارلیمنٹ کراسیٹچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے سپر مارکیٹ کی سیکیورٹی چیک کرنے کےلیے بیکری سے سینڈوچ اٹھایا تھا‘۔

    کارسیٹچ نے بتایا کہ ’میں اس سماجی تجربے کےلیے ایک دکان میں گیا اور وہاں کچھ دیر کھڑا رہا لیکن کسی میری جانب توجہ نہیں دی جس پر میں نے ملازمین کا رد عمل جاننے کےلیے ایک سینڈوچ لیا اور دکان سے باہر نکل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق رکن پارلیمنٹ کچھ دیر بعد سینڈوچ کے پیسے دینے واپس دکان میں گیا اور اپنے سماجی تجربے پر معافی بھی مانگی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپم پی نے اپنا واقعہ دیگر رکن پارلیمنٹ کو بتایا تو انہیں بہت ہنسی آئی تاہم دیگر اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کراسیٹچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    پارلیمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کراسیٹچ اس شرمناک حرکت کی ذمہ داری قبول کریں اور رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنقید کے باعث کراسیٹچ نے اپنے عہدے سے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزی کونسل سے ایک اور ممبر کا استعفیٰ

    وزیراعظم عمران خان کی اکنامک ایڈوائزی کونسل سے ایک اور ممبر کا استعفیٰ

    اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کی اقتصادی مشاورتی کونسل سے ایک اور رکن پروفیسر عمران رسول نے بھی کونسل سے علیحدگی اختیار کرلی اور کہا بھاری دل سے عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقتصادی مشاورتی کونسل سے میاں عاطف کو الگ کرنے کے فیصلے پر ایک اور ممبر نے استعفیٰ دے دیا۔

    عمران رسول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کونسل سے استعفے کے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’میں بھاری دل کے ساتھ اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کونسل چھوڑنے کے بعد بھی پاکستان کیلئے مالیاتی امور پر مشورہ دیتا رہوں گا۔

    اس سے قبل حکومت نے شدید تنقید کے بعد عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل سے ہٹانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عاصم خواجہ نے احتجاجاََ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔

    عاصم خواجہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں نے اقتصادی مشاورتی کونسل سے استعفیٰ دے دیا ہے، یہ فیصلہ میرے لیے بہت تکلیف دہ اور افسردہ کن تھا۔

    گذشتہ روز حکومت کی جانب سے ماہر معاشیات عاطف میاں کو اکنامک ایڈوائزری کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، میاں عاطف نے کونسل کی رکنیت چھوڑ دی اور استعفیٰ حکومت کو بھجوادیا تھا۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا تھا عاطف میاں کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے، ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے بھی معاملے پر پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عاطف میاں مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئے ہیں، ان کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    خیال رہے چند روز قبل ہی وزیراعظم عمران خان نے 11 افراد پر مشتمل اقتصادی مشاورتی کونسل تشکیل دے تھی، جس میں ماہرین تعلیم، ماہرین اقتصادیات اور ترقی کے ماہرین کو شامل کیا گیا تھا۔

  • کریم چوری کا الزام، میڈرڈ کی وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفی

    کریم چوری کا الزام، میڈرڈ کی وزیر اعلیٰ عہدے سے مستعفی

    اسپین: سپر مارکیٹ میں کریم چوری کے الزام پر اسپین کے صوبے میڈرڈ کی وزیر اعلیٰ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین کے صوبے میڈرڈ کی خاتون وزیر اعلیٰ کرسٹینا سیفونٹیس اس وقت اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑ گیا جب ان پر ڈپارٹمنٹل اسٹور سے کریم چوری کرنے کا الزام لگایا گیا۔

    وزیر اعلیٰ نے اعتراف کیا ہے کہ سپر مارکیٹ سے انہوں نے کریم کے دو پیکٹ چوری کیے تھے بعدازاں چالیس یورو ان کی قیمت ادا کردی گئی تھی، سپر مارکیٹ انتظامیہ کی جانب سے کرسٹینا کے خلاف کسی قسم کی شکایت درج نہیں کرائی گئی۔

    کریم چوری کا یہ واقعہ 2011 میں پیش آیا تھا، اس فوٹیج میں مسز سیفونٹیس کو جنوبی میڈرڈ میں واقع ایک سپریم کورٹ کے سیکیورٹی گارڈ کے سامنے اپنا بیگ خالی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کرسٹینا سیفونٹیس وزیر اعظم ماریانو راخوی کی قدامت پسند پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتی ہیں، وزیر اعظم بھی حالیہ دنوں میں ایم اے کے ایک مقالے میں جعل سازی کے الزامات کا سامنا کرچکے ہیں، جامعہ کارلوس کے ملازمین کا کہنا تھا کہ مقالے پر ثبت دستخط ماریانو راخوی کے نہیں بلکہ جعلی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔