Tag: qunduz hospital attack

  • امریکی صدرکاافغانستان میں امریکی فوجیوں کےقیام میں توسیع کا اعلان

    امریکی صدرکاافغانستان میں امریکی فوجیوں کےقیام میں توسیع کا اعلان

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کےقیام میں توسیع کا اعلان کردیا۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نو ہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان میں رہیں گے، جلال آباد اور قندھارمیں امریکی بیسزپر پانچ ہزار پانچ سو فوجی قیام کرینگے۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوگی اور پاکستان کی طرف سےبھی دہشتگردوں پردباؤبڑھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائی افغان فوج کررہی ہے ، افغان فورسز کی تربیت اور کارروائیوں میں تعاون کررہے ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھاکہ اتحادیوں کےتعاون سےافغان فورسز نے طالبان سےعلاقےواپس لئے،انھوں نے کہا کہ افغان فوجیوں کوالقاعدہ کیخلاف کارروائی کی بھی تربیت دی ہے۔

  • امریکی صدر  نے قندوز کے اسپتال پر ہونیوالے فضائی حملے پر معافی مانگ لی

    امریکی صدر نے قندوز کے اسپتال پر ہونیوالے فضائی حملے پر معافی مانگ لی

    واشنگٹن : امریکی صدر باراک اوباما کا اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کو ٹیلیفون کیا، قندوز میں اسپتال پر فضائی حملے پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ پر معافی مانگ لی.

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر اوباما نے افغانستان کے ہم منصب اشرف غنی کو فون کیا، جس میں انہوں نے امریکی فورسز کی جانب سے قندوز میں ایک خیراتی ادارے کے تحت چلنے والے ہسپتال پر فضائی بمباری پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے شدید افسوس کا اظہار کیا۔

    امریکی صدرنے اسپتال حملے میں جاں بحق ڈاکٹرز اور اسٹاف عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور واقعہ پر معافی مانگ لی ہے.

    صدر نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ امریکہ افغانستان کیساتھ سیکیورٹی کے حوالے سے مستقبل میں کام کرنا چاھتی ہے، صدر باراک اوباما نے مزیدکہا کہ افغانستان کی ترقی اورسیکیورٹی کیلئےامریکہ اپناکردارجاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے ایک اسپتال میں امریکی طیاروں نے آدھے گھنٹے تک بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں اسپتال کے طبی عملے کے ارکان سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

    دوسری جانب ایم ایس ایف کی سربراہ جواین لیو کا کہنا ہے کہ امریکی، نیٹو اور افغان افواج کی جانب سے کی جانے والی کسی اندرونی تحقیقات پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔