Tag: R Madhavan

  • آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    آر مادھون نے اپنے بیٹے کو خبردار کردیا

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو پُر آسائش زندگی سے متعلق خبردار کردیا۔

    حال ہی میں اداکار آر مادھون نے ایک انٹر ویو میں اپنے ایتھلیٹ بیٹے ویدانت مادھون سے متعلق گفگو کی، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو خاص نصحیت کی ہے۔

    فلم 3 ایڈیٹ کے فرحان نے کہا کہ مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے جب لوگ مجھے میرے بیٹے کے بارے میں بات کرتے ہیں، مجھے اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن میں چاہتا ہوں کہ وہ اپنی اس شہرت سے گمراہ نہ ہو۔

    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ آپ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتے کیونکہ اب آپ ایک نیشنل ایتھلیٹ ہیں اور لوگوں کی نظریں آپ پر رہیں گی۔

    مادھوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کو بتایا کہ تمہاری زندگی عام لوگوں جیسی زندگی نہیں ہے، تمہیں اپنی شناخت اور ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، تم اپنی ٹی شرٹ اتار کر یا کسی بھی جگہ لاپرواہی سے سو نہیں سکتے، ورنہ تمہاری ایک تصویر خبر بن سکتی ہے۔

    ’’تمھیں ہیشمہ اپنی شناخت کا خیال رکھنا ہوگا اور ایک رول ماڈل کی طرح برتاؤ کرنا ہوگا، اس بات کو آپ اپنی خوش قسمتی سمجھیں یا بد قمسمتی لیکن آپ کی پُر آسائش والی زندگی اس وجہ سے ہے کیوں کہ آپ میرے بیٹے ہو‘‘

    واضح رہے کہ اداکار آر مادھون کے بیٹے ویدانت مادھون بھارتی ایتھلیٹ ہیں انہیں تیراکی میں ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

    ویدانت مادھون ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں، اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔

  • لال سنگھ چڈھا فلاپ کیوں ہوگئی؟

    لال سنگھ چڈھا فلاپ کیوں ہوگئی؟

    نئی دہلی: معروف بالی ووڈ اداکار آر مادھون کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں معلوم ہوجائے کہ فلمیں فلاپ کیوں ہوجاتی ہیں، تو ہم سب ہٹ فلمیں بنانے لگیں۔

    بالی ووڈ اداکار آر مادھون نے فلم لال سنگھ چڈھا سمیت حال ہی میں بھارتی باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھانے والی بالی ووڈ فلموں کے بارے میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    آر مادھون سے فلم دھوکا راؤنڈ ڈی کارنر کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران باکس آفس پر مایوس کن کارکردگی دکھانے والی بڑے بجٹ کی فلموں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں یہ معلوم ہوتا کہ لال سنگھ چڈھا باکس آفس پر کیوں ناکام ہوئی تو ہم سب ہٹ فلمیں بنا رہے ہوتے۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فلم بناتے ہوئے جان بوجھ کر ایسی فلم نہیں بناتا کہ وہ باکس آفس پر ناکام ہو۔

    آر مادھون کا کہنا تھا کہ باکس آفس پر ناکام ہونے والی فلم کے پیچھے بھی ایک اداکار کا اچھا ارادہ اور اتنی ہی محنت ہوتی ہے جتنی کہ اس نے اپنی کسی ہٹ فلم کے لیے کی ہوتی ہے۔

    اداکار نے مزید کہا کہ جہاں تک ساؤتھ انڈین فلموں کا تعلق ہے، تو باہو بلی، 1 اور 2، آر آر آر، پشپا، کے جی ایف چیپٹر 1 اور 2 ہی وہ ساؤتھ انڈین فلمیں ہیں جنہوں نے ہندی فلموں سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، یہ صرف 6 فلمیں ہیں، اس لیے ہم صرف 6 فلموں کی اچھی کارکردگی کو تبدیلی نہیں کہہ سکتے۔

    آر مادھون نے کہا کہ کرونا وبا کے بعد، لوگوں کی پسند اور ترجیحات میں کافی تبدیلی آگئی ہے، اس لیے ہمیں لوگوں کی ترجیحات کے مطابق اپنی فلموں کے مواد میں مزید بہتری لانی پڑے گی۔

  • بھارتی اداکار آر مادھون روہیت شیٹھی اور رنویر سنگھ کی فلم ’سامبا‘ سے آوٹ

    بھارتی اداکار آر مادھون روہیت شیٹھی اور رنویر سنگھ کی فلم ’سامبا‘ سے آوٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار آر مادھون نے کاندھے میں انجری کے باعث اپنی نئی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار آر مادھون نے گذشتہ دنوں معروف ہدایت کار روہیت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سامبا‘ میں مزید کام نہ کرنے کا علان کیا ہے، فلم میں رنویر کپور مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ آر مادھون کو ولن کا رول دیا گیا تھا۔

    آر مادھون نے گذشتہ ماہ کاندھے کی سرجری کرائی تھی تاہم صحت یاب نہ ہونے کے باعث انہوں نے ایک اور پروجیکٹ میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علیٰ خان ان کے ساتھی اداکار کے طور پر کام کر رہے تھے۔

    سپراسٹاررنویر سنگھ کا روہت شیٹھی کی فلم میں انوکھا روپ

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں آر مادھون نے کہا کہ میں روہیت شیٹھی کی فلم سامبا میں کاسٹ کیے جانے پر بہت خوش تھا، لیکن انجری کے باعث کام نہ کرنے پر مجبور ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس قابل نہیں کہ فلم میں کام کر سکوں جس پر مجھے بے حد دکھ اور افسوس ہے، جلد صحت یاب ہورہا ہوں لیکن فلم کو خیرباد کہنے پر میرا اور روہیت شیٹھی دونوں کا دل ٹوٹ چکا ہے۔

    فلم پدماوتی کے ہیرو اپنے کردار کی وجہ سے ذہنی مریض بن گئے

    خیال رہے کہ اداکار آر مادھون انجری سے پہلے اپنی آخری فلم ’بریتھ‘ میں نظر آئیں تھے جہاں انہوں نے چھ سالہ بچے کے باپ بننے کا کردار نبھایا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔