Tag: Raad Ul Fasad

  • آپریشن ردالفساد، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 کیمپ تباہ

    آپریشن ردالفساد، 2 دہشت گرد ہلاک، 4 کیمپ تباہ

    راولپنڈی: بلوچستان میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ تباہ کردئیے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک تباہ کردیا۔

    آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کیمپ بھی تباہ کردئیے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ برآمد کیا گیا اسلحہ تربت میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔ کارروائیاں بلوچستان کے علاقوں کاہان، ڈیرہ بگٹی اور چھتراج میں کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردی کی کوشش ناکام

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی کارروائیوں کو ناکام بنایا تھا۔

  • آپریشن ردالفساد، شمالی وزیرستان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    آپریشن ردالفساد، شمالی وزیرستان سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

    راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں گولہ بارود برآمدکرلیا جبکہ ڈیرہ غازی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناکر دو دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوابی میں پولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو پکڑ لیا جبکہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک آرمی اور پولیس نے آپریشن دس سہولت کار پکڑے۔

    شمالی وزیرستان سے برآمد ہونے والے اسلحے میں ہیوی مشین گن،میزائل لانچر،آر پی سیون،آئی ای ڈیز،گولہ بارود اور ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں جبکہ راولپنڈی میں دہشت گردی دستی بم چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب صوابی میں ٹوپی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ پانچ کلو بارود اور پستول برآمد کی گئی۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا پاک آرمی کے ساتھ کومبنگ ٹارگٹڈ سرچ اینڈ اسڑائیک آپریشن ۔۔۔۔جس میں دس سہولت کاروں سمیت ساٹھ مشکوک افراد دھرلئے گئے۔

  • آپریشن ردالفساد ، وزیرستان سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    آپریشن ردالفساد ، وزیرستان سے اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    راولپنڈی: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سیکیورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کرلی۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے تحت سرچ آپریشن جنوبی وزیرستان کے گاؤں پونگا کلی جبکہ شمالی وزیرستان کے گاؤں ایدک، سوات کے علاقوں رور نگر ویلی اور مٹہ کے علاقے جٹ گرام میں کیے گئے۔

    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا، کارروائی کے نتیجے میں اینٹی ایئر کرافٹ گن، 303 رائفلز، ڈیٹونیٹرز سمیت بارودی سرنگیں برآمد ہوئیں۔

    علاوہ ازیں کارروائی کے نتیجے میں مختلف نوعیت کےہتھیاروں کی گولیاں جبکہ وزیرستان ایجنسی میں کارروائی کے نتیجے میں طیارہ شکن گنز، 12.7 ایم ایم کی بندوقیں بھی برآمد کی گئیں۔

  • پاکستان کا ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہے، آرمی چیف

    پاکستان کا ہر شہری ردالفساد کا سپاہی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف آف اسٹاف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشہری آپریشن ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیں مل کر پاکستان کو فساد سے پاک کریں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن ردالفساد سے متعلق ایک آگاہی ویڈیو جاری کی گئی ہے، جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے لین دین میں احتیاط کریں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شوروم میں گاڑی کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دکان میں داخل ہوتا ہے، ابتدائی بات چیت کے بات جس پر دکاندار اُسے شرائط کے ساتھ گاڑی دینے پر رضامندی ظاہر کرتا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں

    دکاندار داخل ہونے والےشخص کو کہتا ہے کہ گاڑی لینے کے لیے شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا اور اس کا کرایہ 5 ہزار ہوگا، جس پر وہ جواب دیتا ہے کہ ان چیزوں کو چھوڑیں 10 ہزار روپے لیں اور گاڑی میرے حوالے کردیں۔

    آگاہی پیغام میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پیسوں کی لالچ میں آکر غلط فیصلہ نہ کرلیں کیونکہ ممکن ہے اُن کے اس عمل سے خاندان، ملک اور شہر کو نقصان پہنچے۔

    آرمی چیف نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، آئیے مل کر اپنے ملک پاکستان کو محفوظ اور مضبوط بنائیں‘‘۔