Tag: Rabeeca Khan

  • ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

    ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل

    ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان اور حسین ترین کے نکاح کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    ٹک ٹاکر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ٹک ٹاکرز، یوٹٰوبرز، قریبی عزیز اور دوستوں نے شرکت کی۔

    دونوں کے نکاح کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Iqroskii ‍♀️ (@_iqroskii_)

    ربیکا نے شادی کے پرمسرت موقع پر سرخ جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ حسین ترین نے کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Lollywoodlooks (@lollywoodlooks)

    نکاح کی تقریب کی ایک ویڈیو میں دلہا اور دلہن کی انٹری دکھائی گئی ہے، جو مداحوں کو خاصی حیرت میں مبتلا کر رہی ہے، خاص طور پر حسین ترین کی کشتی کے ذریعے آمد کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین نے 26 مئی کو منگنی کی تھی، دونوں کئی سالوں سے دوست تھے۔

  • شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں: ربیکا خان

    شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں: ربیکا خان

    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان میرے والد کے فین ہیں۔

    ربیکا خان ایک پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ہے، انہوں نے کئی سالوں میں سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی ہے، وہ اپنے اسٹائل اور فیملی ولاگنگ کی وجہ سے مشہور ہے۔

    حال ہی میں انہوں نے نجی چینل کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خاندان اور کیریئر کے بارے میں بات کی۔

    ربیکا خان نے اس بارے میں بھی بتایا کہ کس طرح ان کے والد کامیڈین کاشف خان نے ان کے سفر میں ساتھ دیا، ربیکا نے انکشاف کیا کہ جب وہ بچپن میں اپنے والد کے ساتھ ہندوستان گئی تھیں اور وہ جانی لیور اور سنجے دت جیسے لوگوں سے ملی تھیں۔

    ربیکا نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد نے بھارت میں ایک کامیڈی شو کیا تھا جو بہت کامیاب ہوا، شاہ رخ خان جیسے سپر اسٹار ناصرف انہیں جانتے تھے بلکہ انہوں نے خود کہا کہ وہ میرے والد کے فین ہیں۔

    ربیکا خان نے مزید کہا کہ میرے والد ہمیشہ مجھے گائیڈ کرتے ہیں، میرے والد کی سپورٹ اور تجربے نے میری زندگی اور کیریئر میں بہت مدد کی ہے۔

  • اداکارہ ربیکا خان نے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا

    اداکارہ ربیکا خان نے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کیلئے ان کی شخصیت اور خوبصورتی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے وہ ہر صورت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاکر ربیکا خان جو مشہور کامیڈین کاشف خان کی صاحبزادی ہیں نے شرکت کی۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور چہرے کی چمک و جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔ جس کے جواب میں یوٹیوبر ربیکا خان نے اپنے چہرے کی خوبصورتی اور چمک کا راز بتا دیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے میک اپ کرنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور میرے مداح بھی چاہتے ہیں کہ میں ان کو بتاؤں کہ میں کس طرح کا میک اپ کرتی ہوں یا کون سی پراڈکٹ استعمال کرتی ہوں۔

    ربیکا نے کہا کہ آج کے پروگرام میں میں اپنے اس راز سے پردہ ہٹا دوں گی، تاکہ اے آر وائی کے ناظرین بھی اس حقیقت کو جان لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں روزانہ سونے سے پہلے یا میک اپ اتارنے کے بعد سن بلاک ضرور لگاتی ہوں اور یہی میری خوبصورتی کا راز ہے۔

    یاد رہے کہ چہرے کی جلد کو سورج کی تپش سے جھلسنے سے بچانے کا واحد حل سن بلاک ہے جس کا مشورہ دنیا بھر کے ڈرماٹولوجسٹ دیتے ہیں۔

    نوٹ : اگر آپ کا چہرہ سورج کی تپش کی وجہ سے زیادہ متاثرہ ہوتا ہے تو کوئی بھی پروڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔

  • ربیکا خان نے میک اپ کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    ربیکا خان نے میک اپ کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا

    اپنا میک اپ خود کرنا ایک ہنر ہے جس پر مہارت حاصل کرنے کے لیے کسی خاص عمر اور قابلیت کی ضرورت نہیں ہوتی، بس تھوڑی سی توجہ اور تکنیک سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکار کاشف خان کی بیٹی معروف ٹک ٹاکر ربیکا خان نے شرکت کی۔

    ربیکا خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا میک اپ خود کرتی ہیں کیونکہ میک اپ کرنے کا شوق مجھے بچپن سے ہی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے اپنی انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے پر فاؤنڈیشن لگائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کے لیے مناسب مصنوعات، تکنیک اور درست طریقہ کار کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ وہ جلد میں ٹھیک سے جذب نہیں ہو پاتا اور اپنا بہترین تاثر قائم کرنے میں ناکام رہتا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھ کر بہترین لُک حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنا میک اپ خود کرکے دکھایا، ان کے ساتھ میزبان ندا یاسر اور شائستہ لودھی بھی موجود تھیں۔