Tag: Rabi ul Awwal

  • ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    کراچی(24 اگست 2025): ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ماہ ربیع الاوّل کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  کریں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس نماز عصر کے بعد میٹ آفس کراچی میں ہوگا، رویت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران، وزارت مذہبی امور کے نمائندے شریک ہوں گے۔

    اس کے علاوہ سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہونگے۔

    محیکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی رویت کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں ہجری مہینے ربیع الاول کا چاند نظر آگیا اور یکم ربیع الاول 1447 ہجری 24 اگست 2025 کو ہوگا، حرمین کے ایکس اکاؤنٹ میں تصویر کے ساتھ لکھا کہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے پر مکہ میں کلاک ٹاور کو روشن کرکے ربیع الاول آنے کی خبر دی گئی ہے۔

  • یکم ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

    یکم ربیع الاول کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

    جدہ : سعودی عرب کی فلکی علوم کی سوسائٹی نے کہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم ربیع الاول اتوار 18 اکتوبر کو ہوگا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوسائٹی نے کہا ہے کہ جمعہ 29 صفر بمطابق 16 اکتوبر کو شام 5 بجکر 56 منٹ پر چاند، سورج کے ساتھ ڈوب جائے گا۔

    اسی رات 10 بج کر 31 منٹ پر چاند اور سورج افق کی ایک ہی منزل پر ہوں گے جبکہ اگلے دن یعنی ہفتہ 17 اکتوبر کو سورج شام 5 بجکر 55 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ ربیع الاول کے ہلال کی پیدائش ہوگی۔

    ماہر فلکیات کے مطابق نیا چاند شام 6 بجکر 40 منٹ پر افق پر ہوگا اور مجرد آنکھ سے دیکھا جائے گا۔ سوسائٹی نے کہا ہے کہ اس اعتبار سے ہفتہ 17 اکتوبر ماہ صفر کی 30 تاریخ ہوگی جبکہ اتوار یکم ربیع الاول ہوگا۔