Tag: Rabia

  • امریکا میں مقیم رابعہ، جنہیں اپنے ایدھی بے بی ہونے پر فخر ہے

    امریکا میں مقیم رابعہ، جنہیں اپنے ایدھی بے بی ہونے پر فخر ہے

    امریکا میں مقیم پاکستانی خاتون رابعہ بی بی کا کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کے انتقال کے بعد وہ خود کو ایک بار پھر سے یتیم محسوس کر رہی ہیں، انہیں اپنے ایدھی بے بی ہونے پر فخر ہے۔

    امریکا میں مقیم پاکستانی خاتون رابعہ بی بی کی کہانی سماجی کارکن اور عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال کے بعد سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، رابعہ کو 28 سال قبل کوئی ایدھی سینٹر کے جھولے میں ڈال گیا تھا اور پھر ان کی پرورش بلقیس ایدھی کے زیر نگرانی ہوئی۔

    رابعہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 28 سال پہلے مجھے کراچی میں ایدھی سینٹر کے باہر بچوں کے جھولے میں چھوڑ دیا گیا تھا، میں آپ کو ملی، آپ نے اپنی والدہ کا نام رابعہ بانو مجھے دیا، میری شناخت بنائی اور پھر مجھے گھر دیا۔

    رابعہ لکھتی ہیں کہ بلقیس ایدھی کی ہی وجہ سے انہیں نئے پیار کرنے والے والدین ملے اور ایک نئی شناخت ملی۔

    ایدھی سینٹر میں رہتے ہوئے رابعہ تعلیم حاصل کرتی رہیں، اپنی ذہانت کے بل بوتے پر انہوں نے اسکالر شپس حاصل کیں اور امریکا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

    انہوں نے نیویارک اسٹیٹ اسمبلی، برونکس ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس، یو ایس کانگریس اور یو ایس سینیٹ میں انٹرن شپس کیں اور اس کے بعد سائبر سیکیورٹی اینڈ ڈیٹا پرائیوسی لا میں ماسٹرز کیا۔

    رابعہ اس وقت نائیکی میں سینئر پرائیوسی اینڈ کمپلائنس اینالسٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

    بلقیس ایدھی کے انتقال پر انہوں نے لکھا کہ بڑے ابو (عبدالستار ایدھی) کو کھونا مشکل تھا لیکن آپ کے نقصان نے مجھے آج پھر یتیمی کی کیفیت سے دوچار کردیا ہے۔

    رابعہ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ایدھی بے بی ہونے پر فخر ہے۔

    یاد رہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت لگائے گئے جھولوں میں ڈالے گئے ہزاروں بچوں کی پرورش اس ادارے میں ہوئی جسے عبدالستار ایدھی اور ان کی اہلیہ بلقیس ایدھی چلاتے رہے۔

  • فیصل واوڈا کا زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے اہلخانہ کی کفالت کا اعلان

    فیصل واوڈا کا زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی کے اہلخانہ کی کفالت کا اعلان

    کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی رابعہ کے اہلخانہ کی کفالت کریں گے۔

    پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ننھی بچی سے جو ظلم و زیادتی ہوئی اس پر رنجیدہ ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں رابعہ کے اہلخانہ کا بھرپور ساتھ دوں گا۔

    انہوں نے کہا کہ کل دوپہر تک رابعہ کے اہلخانہ تک ضروری امداد پہنچاؤں گا جبکہ ننھی بچی کے اہلخانہ کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں 6سالہ بچی سے زیادتی وقتل کیخلاف احتجاج، ایک شخص جاں بحق،15زخمی

    واضح رہے کہ چھ سالہ بچی رابعہ اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی اور اس کی لاش منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملی تھی، رابعہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پر بدترین تشدد اور زیادتی کی گئی، پولیس نے جنہیں گرفتار کیا ہے وہ اصل ملزم نہیں ہیں۔

    یاد رہے کہ عباسی شہید اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید اسپتال میں لیڈی ایم ایل او نے کیا تھا، رپورت میں بتایا گیا تھا کہ بچی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا، رابعہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم کے نشانات پائے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف بچی کے اہلخانہ اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اورنگی ٹاؤن منگھوپیر روڈ پر احتجاج کیا تھا، پتھراؤ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جاں بحق 15 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل، سراج الحق کی مذمت، والدین سے اظہار تعزیت

    کراچی میں بچی سے زیادتی اور قتل، سراج الحق کی مذمت، والدین سے اظہار تعزیت

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی کے واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے مقتولہ کے والدین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا جس کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے اور بچی کی لاش سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف خوب نعرے بازی کی، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

    واقعے سے متعلق اپنے مذمتی بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ قتل کو فوری گرفتار کیا جائے، اس قسم کے واقعات حکومت کے کردار پر سوالیہ نشان ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

    کراچی میں 6سالہ بچی سے زیادتی وقتل کیخلاف احتجاج، ایک شخص جاں بحق،15زخمی

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام بل جمع کرنا ہوتا ہے، ٹیکس جمع کر کے عوام کا خون چوسنا نہیں ہوتا، حکمران ٹیکسوں سے حاصل رقم عیش وعشرت پرخرچ کر دیتے ہیں، عوام تعلیم، صحت اور روزگارجیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نسل پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانےکے لیے ہمارا ساتھ دے، جماعت اسلامی کی حکومت ہر مظلوم کی وکالت خود کرے گی اور پاکستان کو ایک مثالی ملک بنائیں گے۔

    ہمیں دشمن سے اتنا خطرہ نہیں جتنا آستین کے سانپوں سے ہے، سراج الحق

    یاد رہے کہ چھ سالہ بچی تین روز قبل اورنگی ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش گزشتہ روز منگھوپیر کے کچرا کنڈی سے ملی، رابعہ کی والدہ نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی پر بدترین تشدد اور زیادتی کی گئی، پولیس نے جنہیں گرفتار کیا ہے وہ اصل ملزم نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔