Tag: Rabia Butt

  • ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ والدہ کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں

    ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ والدہ کے ذکر پر جذباتی ہوگئیں

    لاہور : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور ماڈل رابعہ بٹ اپنی مرحومہ والدہ کا کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، ان کا کہنا ہے کہ میں نے چھوٹی بہنوں کو ماں کی طرح پالا ہے۔

    ایک یوٹیوب چینل دیسی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بہت سی باتیں اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب مجھے والدہ کے انتقال کی خبر ملی تو فوری طور پر اپنے گاؤں پہنچی تو دیکھا کہ امی کا جنازہ اٹھایا جارہا تھا اور میری بہنیں جو بہت چھوٹی تھیں مجھ سے آکر لپٹ کر رونے لگیں۔

    رابعہ بٹ کا کہنا تھا کہ وہ لمحہ میری زندگی بدل گیا، میں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ ان کو اب میں خود پالوں گی، کہتے ہیں کہ کچھ لمحاتی فیصلے ہوتے جو انسان کے اندر بڑی تبدیلیاں لاتے ہیں یہ میرا وہی لمحاتی فیصلہ تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اپنی چھوٹی بہنوں کو پیار سے بچہ ہی کہتی ہوں اور وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتی ہیں مجھے مدرز ڈے پر وش بھی کرتی ہیں حالانکہ ہم اکثر بہنوں کی طرح لڑتے بھی ہیں اور ہمارے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی ہوتی رہتی ہے۔

    اپنی کیفیت کا ذکر کرتے ہوئے رابعہ نے بتایا کہ میں بعض مرتبہ بہت پریشان ہوجایا کرتی تھی اور اللہ سے پوچھتی تھی کہ مجھے اس امتحان میں کیوں ڈالا؟ لیکن وقت گزرنے کے بعد یہ یقین اور احساس ہوا کہ جو بھی ہوا بہت اچھا ہوا اور آج میں اپنی زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔

  • رابعہ بٹ خلا کے سفر پر کیوں نہیں جانا چاہتیں؟

    رابعہ بٹ خلا کے سفر پر کیوں نہیں جانا چاہتیں؟

    خلا کے سفر کا سن کر اخراجات برداشت کرنے والا ہر شخص اس حوالے سے پرجوش ہو سکتا ہے، لیکن پاکستانی اداکارہ اور سپر ماڈل رابعہ بٹ خلا کے سفر پر نہیں جانا چاہتیں۔

    ورجن گیلیکٹک نامی ایک اسپیس ٹورازم کمپنی نے خلا کے سفر کے لیے عوامی سطح پر اسپیس ٹکٹس کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے، دنیا بھر سے لوگ خلا کے سفر میں دل چسپی ظاہر کر رہے ہیں لیکن رابعہ بٹ نے اس پر بالکل مختلف رد عمل دیا۔

    اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت رابعہ بٹ نے خلا کے سفر پر جانے سے انکار کیا، خلا کے سفر کے لیے عوام کے لیے ٹکٹس کی دستیابی سے متعلق خبر کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انھوں نے اس پر اپنا منفرد ردِ عمل بھی ظاہر کیا۔

    رابعہ بٹ نے لکھا ’نہیں ہمیں پہلے پاکستان پر چڑھا ہوا قرضہ اتارنا ہے، پھر میں سوچوں گی۔‘

    دراصل سپر ماڈل کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستان پر عالمی اداروں کا واجب الادا قرضہ اترے، تو اس کے بعد وہ خلا کے سفر پر جانے کے بارے میں سوچیں گی۔