Tag: rabita comettie

  • پٹرول بحران : حکومتی قدامات غیر سنجیدہ ہیں، رابطہ کمیٹی

    پٹرول بحران : حکومتی قدامات غیر سنجیدہ ہیں، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ملک بھرمیں جاری پیٹرول کے بحران کے خاتمے کیلئے حکومت کارویہ اوراقدامات غیرسنجیدہ ہیں۔

    اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاہے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عوام کوفائدہ پہنچنے کے بجائے پیٹرول کے بحران کاسامناہے ۔

    پیٹرول پمپوں پر لگی ہوئی لمبی لمبی قطاروں میں نوجوانوں ہی کو نہیں بلکہ بزرگوں اورخواتین کو بھی کئی کئی گھنٹوں کھڑارہناپڑرہاہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے عوام دکھاوے کے اجلاس یاکھوکھلے بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات چاہتے ہیں لہٰذاحکومت جنگی بنیادوں پر اس بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے ورنہ قطاروں میں کھڑے ہوئے لوگ احتجاجاً سڑکوں پرہوں گے۔

  • پیٹرولیم بحران پر جلد قابو پایا جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    پیٹرولیم بحران پر جلد قابو پایا جائے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے اورمطالبہ کیاہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی سمیت صوبہ پنجاب اور اسلام آباد کے بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول دستیاب نہیں ہے لیکن وفاقی وصوبائی سطح پراس بحران سے نمٹنے کیلئے کسی بھی قسم کے کوئی عملی اقدامات نظرنہیں آ رہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تواس کے باعث قومی خزانے میں70فیصدسے زائدریونیوجمع کروانے والاشہرجو کہ پاکستان کامعاشی حب بھی ہے نہ صرف مفلوج ہوکر رہ جائے گابلکہ اس وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھرخصوصا پنجاب کے عوام پیٹرول کے اس بحران کے باعث ا پنے روزمعمولات انجام دینے سے قاصر ہیں ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی کی عدم دستیابی کے باعث شہری اپنے دفاتر ،طلبہ اپنے تعلیمی اداروں اور کاروباری حضرات مارکیٹس اور تجارتی مراکز نہیں پہنچ پارہے ہیں جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کررہ گئی ہے ۔

    پیٹرول کا یہ بحران کراچی سمیت ملک بھر کے عوام کے خصوصاًکارروباری افرادکے لئے نہایت تشویش کا باعث ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے حالیہ بحران کو ختم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے جائیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ اس وقت پیٹرول کی عدم دستیابی کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہے لیکن حکومتی ارکان کے روئیے کودیکھ کرایسامحسوس ہوتاہے کہ موجودہ حکمران ملک کے عوام سے ذرہ برابربھی ہمدردی نہیں رکھتے جس کے باعث وہ اس بحران کو ختم کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کاملک کے عوام سے چولی دامن کاساتھ ہے لہٰذاایم کیوایم عوام کوکسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی اورہرفورم پران کے جائز حق کے لئے آوازبلندکرتی رہے گی۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف ،وفاقی وزیرپیٹرولیم شاہد خاقان عباسی، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان اورسندھ کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں پیٹرولیم کے سنگین بحران سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات کیے جائیں۔

  • ایم کیو ایم مخالفین کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،خالد مقبول صدیقی

    ایم کیو ایم مخالفین کو اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے،خالد مقبول صدیقی

    کراچی: ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی مقبولیت کی کمی کے جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کرنے والے اپنی موروثی ، جاگیردارانہ اور حکمرانہ نام نہاد سیاست کے خاتمے کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارتے محسوس کرچکے ہیں اور انہیں اب اپنی سیاسی موت دکھائی دیتی ہے ۔

    دوسری جانب برطانیہ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبرسے ہوگا، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ کیا اور کیمپوں پر رکنیت سازی فارم حاصل کرکے پُر کرنے والے نوجوانوں ، بزرگوں اور خواتین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی نے ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی مضبوطی میں وہ دارڑ ڈال ہے جس سے فرسودہ نظام کا خاتمہ جلد ممکن ہوگا ۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اب مظلوم قومیتوں کی حکمرانی کے دن قریب ہیں اور ملک کو تاریک اندھیروں میں دھکیلنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔دوسری جانب ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک اجلاس دارالحکومت لندن میں یوکے آفس میں منعقد کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے شروع کی جانے والی ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کو حتمی شکل دی گئی ۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رکنیت سازی مہم کا آغاز 22نومبر کو لندن کے مقامی ہال میں کیا جائیگا ۔بعدازاں اسکا دائر ہ کار پورے لندن اور یوکے کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائیگا ۔

    ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے پاکستان سے جاگیر دارانہ ، وڈیر انہ سردارانہ ،ظالمانہ نظام کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کا بھر پور ساتھ دیں۔

  • کارکنان پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے ہرممکن تعاون کریں،الطاف حسین

    کارکنان پیپلزپارٹی کے جلسے کیلئے ہرممکن تعاون کریں،الطاف حسین

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ذمہ داران پیپلز پارٹی کے جلسے کے حوالے سے پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے رابطہ رکھیں۔

    کراچی اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے ملکی صورتحال کا جائزہ لیا، جس میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ بھی سرفہرست تھا۔

    اس موقع پر الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی ، تمام سیکٹرز اور تمام یونٹوں کو ہدایت کی کہ وہ اٹھارہ اکتوبر کے جلسے کے حوالے  سے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماؤں سے رابطہ رکھیں ۔

    جہاں جہاں انہیں ایم کیو ایم کے تعاون کی ضرورت ہو انہیں غیر مشروط طور پر مدد و معاونت فراہم کریں۔ الطاف حسین نے پیپلزپارٹی کے جلسے کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،ڈاکٹر فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہرکے ہرعلاقے میں پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے لہٰذاشہرکے جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے اور ناغہ سسٹم کے باوجود پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان ہیں پانی کی فراہمی کومساویہ و منصفانہ تقسیم کے ذریعے ایسے تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے۔

    انہوں نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں ماہ رمضان سے پانی کی شدید قلت ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کربلا کا سماں ہے اورشہری شدید مشکلات وپریشانیوں کاشکارہیں۔انہوں نے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں اور ان کے مسائل سے ہمہ وقت آگاہ ہیں جبکہ شہریوں کوپانی کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اورہم کسی قیمت پر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر صدر و قرب وجوار کے علاقوں سمیت کراچی کے کسی بھی علاقے کے مکینوں کو پانی سے محروم رکھاجائے ۔

    انہوں نے واٹر بورڈ حکام سے کہاکہ وہ ان علاقوں میں پانی لازمی فراہمی یقینی بنائیں اوراس سنگین مسئلے پر پوری توجہ دیں۔اس ضمن میں کوئی جواز یاکوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اولڈ سٹی ایریا ،کھارادر اورمختلف علاقوں کے وفود بھی موجود تھے جبکہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر افتخار احمد خان چیف انجینئرساوٴتھ محمد عارف خان ،چیف انجینئرڈبلیو ٹی ایم ظفر علی پلیجو اور ایس ای آصف قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    وفد نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو اپنے علاقوں میں پانی کی شدید قلت اور سیوریج کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ ڈاکٹرمحمد فاروق ستار نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا صدر ، کھارادر اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی بحرانی کیفیت ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں پانی خریدرہے ہیں لہٰذا ان تمام علاقوں میں بھی دوسرے علاقوں کی طرح پانی فراہم کیا جائے اور سوریج سسٹم کے بارے میں شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

    اس لئے کہ ہم شہریوں کے مسائل کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔دریں اثناء پانی کی ان علاقوں میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے درپیش دشواریوں سے متعلق واٹر بورڈ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی ،ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ یہ بات اصولی طور پر طے ہوچکی ہے کہ واٹر بورڈ ان علاقوں میں ناغہ سسٹم کے تحت ہفتہ میں 3 دن پانی فراہم کرے گا اور سیوریج کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    واٹر بورڈ کے افسران نے مزید بتایا کہ بجلی کی بندش اور100ملین گیلن پانی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کے بریک ڈاوٴن کا سامنا ہے ،جس کی وجہ سے فراہمی آب کا سسٹم شدید دباوٴ کا شکا رہے ۔

    انہوں نے یقین دلایا کہ مناسب حکمت عملی اختیا رکرتے ہوئے ان علاقوں کوہفتہ میں 3دن شیڈول اور ناغہ کے تحت پانی فراہم کیا جائے گا ، تاکہ ان علاقوں کو پانی کی قلت سے نجات مل سکے ، جبکہ چیف انجینئر اور چیف انجنیئر ساوٴتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی سے اس مسائل کا تدارک کریں گے۔