Tag: RABITA COMETY

  • ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    ایم کیوایم نےسندھ حکومت کاجوڈیشل کمیشن مسترد کردیا

    کراچی:متحدہ قومی مومنٹ نےکارکنوں کےقتل پرسندھ حکومت کا بنایا گیا جوڈیشل کمیشن مسترد کردیا۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماء قمر منصور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان کی ہلاکت پر حکومت سندھ کی جانب سے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن مناسب نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنانا ہے تو حاضر سروس جج کی سربراہی میں بنانا ہو گا۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ رینجرز 25 سال سے کراچی میں ہے یہ جزوی مارشل لا ہے، ٹارگٹڈ آپریشن سے کہیں بہتری آئی بھی تو باقی جگہوں پر صورتحال ابتر ہو گئی۔

    واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد اور فراز عالم کے قتل کی تحقیقات کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ نے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا اور جسٹس ریٹائرڈ غلام سرور کو عدالتی کمیشن کا مقررہ کیا گیا تھا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ صرف دو کارکنان کے قتل پر ہی جوڈیشل کمیشن کا قیام نہیں بلکہ بیس کارکنان لاپتہ اور چھتیس ماورائے عدالت قتل ہیں،اسکی بھی انکوائری ہونی چاہیے ، متحدہ نے حکومت اور آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ قتال فی سبیل للہ کا درس دینے والوں،طالبان سے مذاکرات اور انکو بھائی کہنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی کرنا ہوگی۔

  • کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:الطاف حسین

    کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:الطاف حسین

    لندن:فراز عالم کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ فرازعالم کی ہلاکت کاواقعہ ماورائےعدالت قتل ہے
    جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا تھا فرازعالم کو اٹھائیس دسمبر کو کھوکھراپارسے پولیس نے گرفتارکیاتھا۔وہ پولیس کی حراست میں تھے۔دوران حراست فرازعالم کووحشیانہ تشددکانشانہ بنایا گیا ۔ان کے اہل خانہ سے تشددکم کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے بھاری رقم مانگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ پولیس نے فرازعالم کے اہل خانہ کو ان کی موت کی خبردی اور اس کھلے قتل کو دل کے دورے کانتیجہ قراردیاگیا۔
    الطاف حسین کا مزید کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایم کیوایم کوریاستی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کارکنان کوچن چن کر گرفتار کر کے ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، جو سراسر ظلم ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہے گی،قتل میں ملوث پولیس اور ایجنسیوں کے اہلکار اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دیں۔الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ فرازعالم کےقتل میں ملوث افسران واہلکاروں کوگرفتارکیاجائے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روز کو ایم کیوایم کے چار گرفتارکارکنان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا گیاجبکہ ایک اورکارکن کوگولیاں مارکرشہیدکردیاگیا۔الطاف حسین نے کہاکہ کراچی آپریشن کے نام پر ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو ان کے والدین، رشتہ داروں اوراہل محلہ کے سامنے گرفتارکیا جاتا ہے،ان کے گھروالوں سے منہ مانگی رقم طلب کی جاتی ہے اورمطلوبہ رقم نہ ملنے پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کو پولیس اسٹیشن یا قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے سیف ہاوٴسز میں اس قدرانسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا جاتا ہے کہ دوران حراست ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دوران حراست ایم کیوایم کے کارکنان پر پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کے بہیمانہ تشدد کودیکھنے کے باوجود مزیدریمانڈدینے والے ججزبھی ماورائے عدالت قتل میں شریک ہیں ۔الطاف حسین نے ان واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے جو اہلکار اورجوججز ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث ہیں ، حکومت ایک ہفتہ کے اندراندران پر قتل کے مقدمات قائم کرکے فی الفورگرفتارکرے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے وگرنہ دوسری صورت میں ماورائے عدالت قتل کیے جانے والوں کے سوگوارلواحقین اور احباب کے ردعمل کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائد ہوگی۔ الطاف حسین نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار اور جوججز ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل میں بالواسطہ یا بلاواسطہ شریک ہیں ان پر بہت جلد قہرخداوندی نازل ہوگا اور وہ اللہ تعالیٰ کی گرفت سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے ۔ الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں سے پرذور اپیل کی کہ وہ شہداء کی نمازجنازہ اورتدفین میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور صبروتحمل اورضبط وبرداشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔آخر میں الطاف حسین نے تمام شہید کارکنوں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور شہداء کے لواحقین کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔