Tag: rabita commiitee

  • کے الیکٹرک صارفین پر ظلم کرنا بند کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کے الیکٹرک صارفین پر ظلم کرنا بند کرے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عالمی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے پیش نظروزیراعظم پاکستان کی جانب سے ملک بھرمیں بجلی کے نرخوں میں کمی کے واضح اعلان کے باوجودکے الیکٹرک ترجمان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کےالیکٹرک کےصارفین پرلاگونہ کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کراچی کے غریب شہریوں کے ساتھ سراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی قراردیاہے۔

    ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اپنے حالیہ خطاب میں ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں2روپے32پیسے فی یونٹ کمی کااعلان کیاتھا تاہم کےالیکٹرک کی متعصب انتظامیہ وزیر اعظم کے اعلان کے برعکس ہٹ دھرمی کامظاہرہ کرتے ہوئے اعلان کررہی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کااطلاق کےالیکٹرک صارفین پرلاگونہیں ہوگا۔

    رابطہ کمیٹی نے سوال کیا کہ کیاکراچی پاکستان کاحصہ نہیں جواس کے شہریوں کو بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق سے لا تعلق قراردیاجارہاہے؟

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بجلی کے نرخوں میں اضافے کااطلاق کراچی کے شہریوں پرلاگوکیاجاسکتاہے توکمی کے اطلاق سے لاتعلق قراردینا سراسر کراچی دشمنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے سبب کراچی کے شہریوں کو12سے14گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کاسامناہے ۔

    جبکہ طویل لوڈشیڈنگ کے باوجودشہریوں کوہرماہ اضافی اوراووربلنگ کی مدمیں ہزاروں روپے کے بھاری بل ارسال کیے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی کے شہری پہلے ہی ملک کی سب سے مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے پرمجبورہیں اورتمام ترمالی مشکلات کے باوجودہرماہ باقاعدگی سے بجلی کے بھاری بل جمع کروارہے ہیں ۔

    ایسے میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی سے کراچی کے غریب شہریوں کوبجلی میں کمی کے ثمرات سے محروم رکھناسراسرناانصافی اورکھلی کراچی دشمنی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک انتظامیہ کوخبردارکرتے ہوئے کہاکہ وہ اپناقبلہ درست کرلے اوروزیراعظم کے احکامات مطابق کراچی میں بجلی کے نرخوں میں کمی کااعلان کرے۔

    رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے مطالبہ کیاکہ کےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی کے اطلاق کوکراچی کے صارفین پرلاگو کرنے سے انکارکانوٹس لیاجائے اورکراچی کے شہریوں کوبجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ پہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔

  • متحد ہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم جاری

    متحد ہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم جاری

    متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اورخالدسلطان نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی ،جہانگیرروڈاورناظم آبادپاپوشنگر میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کادورہ کیا۔

    رہنماؤں نے کیمپس پررکنیت سازی کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیااورموقع پرموجودذمہ داران وکارکنان سے رکنیت سازی کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔

    اس موقع پرذمہ داران نے بتایاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپس پرخواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرزبنائے گئے ہیں جہاں ڈیوٹیوں پر تعینات ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نئے آنے والوں کی معاونت کررہے ہیں۔

    قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے رکنیت سازی کی مدمیں مقررہ دس روپے فیس عوض لوگوں کو فارمزجاری کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رکنیت سازی فارم بھروالے ہرفردکوشناختی کارڈنمبرکی طرح ایک نمبرآلاٹ کیاجاتاہے جواس کی شناختی علامت ہوتاہے ۔

    تاحیات اس نمبرمیں کس قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔اس موقع پر رکنیت سازی کے لئے قائم کیمپس پرتمام مذاہب ومختلف مکاتب فکر اور زبانیں بولنے والے عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیاجورکنیت حاصل کرنے کے لئے انتہائی منظم اندازمیں قطاروں میں کھڑے ہوکراپنی باری کاپر جوش انداز میں انتظارکر رہے تھے۔

  • ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان معطل کردئے

    ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان معطل کردئے

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے رابطہ کمیٹی کے انیس ارکان کو معطل کردیا ، فیصلہ رابطہ کمیٹی لندن میں منعقد ہونے والے اجلاس می

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم نے آج ایک پریس ریلیز جاری کی ہے جس کے مطابق ناقص کارکردگی اورنظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ارکان کو معطل کیا گیا ہے۔

    معطل ہونے والے ارکان میں حیدر عباس رضوی ، رشید گوڈیل ، رؤف صدیقی ، ڈاکٹر صغیر احمد، کنور نوید جمیل ، نثار احمد پنہور، عادل صدیقی ،اشفاق منگی ، عادل خان، ممتاز انور، سیف یارخان ، اسلم آفریدی ، خالد سلطان ، شاکر علی ، توصیف خانزادہ اور نسرین جلیل شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق معطل اراکین تا حکم ِ ثانی کسی بھی پارٹی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور اگر یہ افراد کسی بھی قسم کی تنظیمی سرگرمی میں ملوث پائے گئے تو معطلی کا فیصلہ پارٹی رکنیت کی منسوخی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔