Tag: rabita commitee

  • فوج پرتنقید نہیں آرمی چیف کی تعریف کی ہے، رابطہ کمیٹی

    فوج پرتنقید نہیں آرمی چیف کی تعریف کی ہے، رابطہ کمیٹی

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ الطاف حسین نےعسکری قیادت پرکوئی تنقیدنہیں کی بلکہ راحیل شریف کی تعریف کی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کےسخت ردعمل پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نےاپنےقائد کی تقریرپروضاحتی بیان جاری کردیاہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہناہے الطاف حسین نےآرمی پرتنقیدنہیں کی بلکہ سپہ سالارپراعتماد کرتےہوئےان سےمداخلت کی اپیل کی۔

    رابطہ کمیٹی کے مطابق الطاف حسین نےآرمی چیف راحیل شریف کومخاطب کرتےہوئےکہا تھا کہ وہ ایم کیوایم کیساتھ انصاف کریں اورضرب عضب جاری رکھنے کے ساتھ ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کریں۔

    الطاف حسین نے ہمیشہ اپنےخطابات میں پاک فوج کےکردارکوسراہاہے۔ رابطہ کمیٹی نےکہاکہ ایم کیو ایم نے پاک فوج کی حمایت میں نہ صرف ملین مارچ کیابلکہ اپنےلاکھوں کارکنان کو فوج کےلئےوقف کرنےکااعلان بھی کیاجوعوام میں فوج کا مورال بڑھانےکا سبب توہو سکتا ہےنفرت پھیلانےکا نہیں۔

  • ایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    ایم کیو ایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

    کراچی: ایم کیوایم نے لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف اشتعال انگیزی اور قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ، سینیٹرز اور ایم این ایز نے کراچی کے عزیزآباد تھانے میں مولانا عبدالعزیز کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

    ایف آئی آر عارف خان کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔ ایم کیو ایم کے قائدین کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ مولانا عبدالعزیز نے ان کے رہنمائوں کو قتل کی دھمکیاں دیں اور ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی ،

    ایف آئی آرمیں انسداد دہشت گردی ،مذہبی منافرت سمیت دیگردفعات شامل ہیں ۔ ایم کیوایم نے مولانا عبدالعزیز کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔