Tag: rabita committee

  • ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

    کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج سے متعلق مشاورت کے لیے کل جنرل ورکرز  اجلاس طلب کرلیا۔

    بلدیاتی قانون کے خلاف ایم کیو ایم پہلے ہی میدان میں ہے جب کہ گزشتہ روز ٹنڈوالہیار میں کارکن کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کے لیے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت کراچی میں ہوا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجموعی صورتحال پر غور کے بعد کل کارکنان کا ہنگامی جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جسمیں مشاورت کے بعد بڑے اعلانات متوقع ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج اور سڑکوں پر آنے پر غور کیا گیا اور پارٹی کے تمام ذمے داران اور کارکنوں کو کل بہادرآباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی

    ذرائع کے مطابق جنرل ورکرز اجلاس میں پی پی کی زیادتیوں سمیت بلدیاتی قانون پر اہم فیصلے کیے جائیں گے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں ریلیاں نکالنے اور دھرنے کی جگہ اور دن سے متعلق کارکنوں سے مشاورت کی جائیگی۔

  • رابطہ کمیٹی کا ایکشن، کامران ٹیسوری کی رکنیت 6 ماہ کے لئے معطل

    رابطہ کمیٹی کا ایکشن، کامران ٹیسوری کی رکنیت 6 ماہ کے لئے معطل

    کراچی: فاروق ستار اور بہادر آباد گروپ میں‌ اختلافات شدید ہوگئے، رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی پرکامران ٹیسوری کی 6ماہ کیلئےرکنیت معطل کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج بہادر آباد میں‌ ہونے والے اجلاس میں‌ کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا۔

    سرکلر کے مطابق کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی کی تمام ذمے داریوں سے ہٹا دیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی رکنیت 6 ماہ کے لئے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکن کامران ٹیسوری سے کسی قسم کارابطہ نہ رکھیں۔

    واضح رہے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کامران ٹیسوری کی 6 ماہ کے لیے رکنیت معطل کی گئی ہے، سرکلر میں‌ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینرکےعہدے سے ہٹا دیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا

    یاد رہے کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کیا تھا. فیصل سبزواری نے کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجے اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں فاروق ستارکودعوت دیں گے، وہ نہ آئے تو بھی اجلاس ہوگا۔

    میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار

    قبل ازیں کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہا تھا کہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کوشوکازنوٹس بھجواؤں گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • متحدہ لندن قیادت نے نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا

    متحدہ لندن قیادت نے نئی رابطہ کمیٹی کا اعلان کردیا

    لندن: کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ نے 12 رکنی عبوری رابطہ کمیٹی کے لیے مختلف ناموں کا اعلان کردیا، بانی تحریک نے کنوینر اور قیادت کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    لندن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنوینر ایم کیو ایم ندیم نصرت کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کی پاکستان رابطہ کمیٹی کے حوالے سے مشاورت کے بعد 12 رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا گیا۔

    لندن کی جانب سے اعلان کردہ کمیٹی میں ڈاکٹر حسن ظفر عارف، ساتھی اسحاق ایڈووکیٹ، مومن خان مومن، امجد اللہ خان، کنور خالد یونس، اشرف نور، اکرم راجپوت، اسماعیل ستارہ اور ادریس علوی شامل ہیں تاہم لندن رابطہ کمیٹی میں واسع جلیل، ڈاکٹر ندیم احسان اور مصطفیٰ عزیز آبادی کو اورسیز کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    پڑھیں:  لندن ایم کیو ایم نے عامرخان،خواجہ اظہار،فیصل سبزواری،کشورزہرا کی بنیادی رکنیت ختم کردی

     اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عبوری رابطہ کمیٹی میں وقت کے ساتھ مزید اراکین کا اضافہ کیا جائے گا اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، لیبرڈویژن، شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے لیے نئے ذمہ داران کے ناموں کا اعلان اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔

    لندن قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کی سطح پر قائم 26 سیکٹروں اور حیدرآباد میں نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم سندھ کے دیگر زونز کا تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بانی ایم کیو ایم نے لندن قیادت اور کنوینر کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

    mqm-london

    یاد رہے کہ 22 اگست کو متنازع تقریر کے اگلے روز ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمنٹ نے بانی تحریک اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں ایم کیو ایم کے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کی تصویر اور پارٹی آئین میں ترمیم کی گئی جس کے تحت الطاف حسین سے ویٹو پاور چھین لی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں: لندن ایم کیو ایم نےفاروق ستارکی بنیادی رکنیت منسوخ کردی

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم نے اسمبلیوں میں بانی تحریک کے خلاف پیش ہونے والی قراردادوں کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور اپنے ہی قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کی تجویز بھی دی گئی تھی نیز یہ کہ رابطہ کمیٹی کے کنونیر سمیت تمام افراد کو پارٹی سے نکالنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    اسے سے متعلق: اگر متحدہ بانی کو واپس لایا گیا تو میں کام نہیں کروں گا، فاروق ستار

     بعد ازاں بانی ایم کیو ایم نے لندن سے اپنے کارکنوں کے نام آڈیو پیغام جاری کیا جس میں کارکنوں کو پی آئی بی مرکز جانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم اگلے ویڈیو پیغام میں قائد ایم کیو ایم نے ارکین اسمبلی سے مستعفیٰ ہوکر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا اور سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار سمیت چار اہم رہنماؤں کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  لندن کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

     گزشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے اہم رہنما واسع جلیل نے انکشاف کیا تھا کہ ’’ہمارے پاس متعدد افراد کے استعفے موجود ہیں تاہم ہم اپنے لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے اعلان نہیں کررہے‘‘۔

    واسع جلیل نے مزید کہا تھاکہ ’’لندن کی جانب سے بہت جلد نئی رابطہ کمیٹی کے ناموں سمیت تمام شعبہ جات اور یونٹ و سکیٹر میں تنظیمی ٖڈھانچے کا اعلان کیا جائے گا‘‘۔

  • ڈاکٹر فاروق ستار کی پارلیمنٹ میں ڈرامائی انٹری

    ڈاکٹر فاروق ستار کی پارلیمنٹ میں ڈرامائی انٹری

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈٰیا کو دیکھتے ہی دوڑ لگادی، بھاگے بھی ایسے کہ صحافی بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔

    وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے طلب کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار پہنچے تو میڈیا نے ان سے گفتگو کرنا چاہی لیکن فاروق ستار نے میڈیا کو دیکھ بچوں کی دوڑ لگاتے ہوئے پارلیمنٹ میں داخل ہوگئے۔

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کو دیکھتے ہی فاروق ستار ایسے دوڑے جیسے کوئی بچہ شرارت کر کے بھاگتا ہے، مشترکہ اجلاس سے پہلے صحافی فاروق ستار کو روکتے رہ گئے، آوازیں بھی لگائیں لیکن فاروق ستار نے سنی ان سنی کر کے دوڑ لگادی۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کسی صحافی کے قابو میں نہ آئے بس جاتے جاتے اتنا جواب دے گئے کہ ’وزیر اعظم کی تقریر ہے جانے دو یار‘ نہ جانے فاروق ستار میڈیا کے سوالات سے گھبر ائے ہوئے تھے یا انہیں وزیر اعظم کی تقریر چھوٹ جانے کا خدشہ تھا۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، فاروق ستار  کنوینر مقرر

    ایم کیو ایم پاکستان کا اجلاس، فاروق ستار کنوینر مقرر

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز پر اہم اجلاس میں رابطہ کمیٹی اور کارکنان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کو کنوینر منتخب کیا جبکہ رابطہ کمیٹی میں نئے اراکین کو شامل کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ 23 اگست کے بعد ہم نے لندن قیادت سے مکمل علیحدگی اختیار کرتے ہوئے تمام فیصلے پاکستان میں ہی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے علیحدہ ہونے کے بعد سے اب تک کئی اہم اجلاس منعقد کیے گئے ہیں جن میں بہت اہم فیصلے ہوئے تاہم آج ہونے والے اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین، شعبہ جات کے ذمہ داران اور کارکنان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کنوینر کے منصب پر فائز کردیا ہے۔

    انہوں نے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میں نئے اراکین فیصل سبزواری اور خوش بخت شجاعت اور عبدالوسیم کو شامل کیا گیا ہے تاہم رابطہ کمیٹی کے دو اراکین اشرف نور اور اکرم راجپوت کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت اور بنیادی رکنیت سے خارج کردیا گیا ہے۔

    پڑھیں:  لاتعلقی کرنے والے معافی مانگ کر قائد تحریک سے ملیں، ندیم نصرت

     ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کنوینر کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے مجھے اس کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ تین اراکین کیف الوریٰ، نسرین جلیل اور خالد مقبول صدیقی کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر فائض کردیا گیا ہے تاہم عامر خان بدستو سنیئر ڈپٹی کنوینر کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حیدر عباس رضوی کے پاس پہلے ہی رابطہ کمیٹی کا عہدہ ہے  اس لیے وہ اپنے منصب پر ویسے ہی فرائض انجام دیتے رہیں گے، اُن کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں تمام اراکین کی مشترکہ رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    کراچی آپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے رینجرز کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ آپریشن ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبہ پر شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے شہر کے حالات اور امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئے اور حالات میں واضح تبدیلی نظر آئی‘‘۔

    شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چائنا کٹنگ کے آغاز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ’’کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی، بلدیہ، کورنگی، اورنگی، قصبہ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں نامعلوم افراد نے چائنا کٹنگ کا کام شروع کردیا ہے جس پر عوام کو شدید تحفظات ہیں۔

    انہوں نے سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پولیس سے چائنا کٹنگ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے حوالے سے سب کو آگاہ کیا جائے اور مختلف علاقوں میں جاری مجرمانہ سرگرمیوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کو سزا دی جائے۔

  • ایم کیو ایم کے رکنِ رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا گیا

    ایم کیو ایم کے رکنِ رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے لیا گیا

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو سیکیورٹی ادارے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔


    MQM Rabita Committee member Javed Kazmi taken… by arynews

    اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے آج شام ایک کارروائی کے دوران ایک گھر میں چھاپہ مار کر رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اُن سے تحقیقات جاری ہیں،مذکورہ گھر ممبر رابطہ کمیٹی کی رہائش گاہ بتایا جاتا ہے۔

    فوری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    واضح رہے رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی اس سے قبل بھی کئی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں وہ 1992 میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے اوائل ہی میں گرفتار ہو گئے تھے اور 10 سال بعد مشرف دور میں رہائی پانے کے بعد لندن منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ لندن سیکریٹریٹ سے منسلک ہو گئے تھے بعد ازاں 2008 میں واپس پاکستان آکر بہ حثیت رکنِ رابطہ کمیٹی پاکستان فرائض انجام دے رہے تھے،ان کا شمار قائد ایم کیو ایم کے معتمد خاص اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

  • ایم کیو ایم کا اپنے پرچم سے قائد متحدہ کا نام ہٹانے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا اپنے پرچم سے قائد متحدہ کا نام ہٹانے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پارٹی پرچم سے بانی تحریک کا نام ہٹانے اور جھنڈے پر انتخابی نشان پتنگ لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا جب کہ متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ اپنے قائد کے خلاف ایوان میں قرار داد لانے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد متحدہ کی ملک کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے بعد اظہار لاتعلقی کو  مزید پختہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی پرچم سے الطاف حسین کا نام ہٹانے اور اس پر انتخابی نشان پتنگ کو آویزاں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایم کیو ایم کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں کو شاہراہوں پر لگے بانی تحریک کے نام والے جھنڈے ہٹانے کی بھی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی اور پارلیمنٹرینز کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں قائد ایم کیو ایم کے خلاف پارلیمنٹ میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

    پڑھیں:   پاکستان مخالف بیانات، فاروق ستار کا ایم کیو ایم قائد کے خلاف قرارداد لانے کا فیصلہ

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد میں دیگر دوسری جماعتوں کے قائدین اور سیاست دانوں کے ملک مخالف بیانات کی بھی مذمت کی جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی جماعت کی جانب سے اپنے ہی بانی اور قائد کے خلاف اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کروانے کا یہ پہلا واقعہ ہوگا جس کے لیے مشاورت جاری ہے۔

    یاد رہے کہ 22 اگست کو پاکستان مخالف تقریر کے بعد اگلے ہی روز ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد ایم کیو ایم سمیت لندن رابطہ کمیٹی سے رابطہ منقطع کرتے ہوئے اعلان لاتعلقی کیا تھا جس کے بعد فاروق ستار نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’آئندہ ایم کیو ایم پاکستان کا لندن یا بانی تحریک سے کوئی تعلق نہیں اور اب مجھے ہی سربراہ ایم کیو ایم لکھا و پڑھا جائے‘‘۔

  • ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے چھاپوں اور گرفتاریوں کے خلاف حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے رویوں پر احتجاجًا پاناما لیکس پر بننے والی اپوزیشن کی ٹی او آر کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن و پاکستان کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف احتجاجاً پاناما لیکس کی ٹی او آرز کمیٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی گئی تاہم حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے  اس مسئلے پر آواز بلند نہیں کی گئی۔ جو جمہوری معاشرے کےلیے مایوس کُن ہے‘‘۔

    رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت کے بعد کئے جانے والے فیصلے کی قائد ایم کیو ایم نے بھی توثیق کردی ہے۔

    ایم کیوایم کے رہنماء ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ’’عوامی مسائل حل کرنے سے روکا جارہا ہے ، متحدہ قومی موومنٹ کی سیاسی سرگرمیوں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی ہے‘‘۔

    پڑھیں :    گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم نے ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کیا مگر دیگر جماعتوں کی جانب سے کوئی لچک نہیں دکھائی گئی، اگر ہم سے بات چیت کرکے ہمارے تحفظات دور کردئیے جائیں متحدہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرسکتی ہے‘‘۔

    مزید پڑھیں:     ایم کیو ایم کا اجتماعی گرفتاریاں دینے پر غور

    دوسری جانب کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کا اہم اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ہے، جس کے بعد ایم کیو ایم ساڑھے 6 بجے پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

     

  • ایم کیو ایم کا اجتماعی گرفتاریاں دینے پر غور

    ایم کیو ایم کا اجتماعی گرفتاریاں دینے پر غور

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم بھرپور احتجاج کے ساتھ اجتماعی گرفتاریاں دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔

    رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد پاشا نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکیٹو کونسل کے ممبر شکیل احمد سمیت ذمے داران اور کارکنان کی گھروں اور دفاتر سے گرفتاریوں اور ایم کیو ایم کو سیاسی سرگرمیوں سے روکنے کی رابطہ کمیٹی نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کے نام پر متحدہ کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو آزادی دے کر متحدہ کارکنان کو پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ زیادتیوں کا سلسلہ نہ رکا تو ایم کیو ایم بھرپور احتجاج کے ساتھ اجتماعی گرفتاریاں بھی پیش کرنے پر غور کر رہی ہے۔

  • کراچی میں بارش، نظامِ زندگی درہم برہم

    کراچی میں بارش، نظامِ زندگی درہم برہم

    کراچی: سمندری طوفان نیلوفر کے ہوا کے کم دباؤ کے طوفان میں تبدیل ہونے کے بعد کراچی سمندری طوفان سے تو محفوظ رہا تاہم شہر میں جمعے کی شب گرج چمک کے ساتھ ہلکی اورتیزبارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔

    بارش کے باعث اہم شاہراہوں پرپانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، شہر میں ممکنہ طوفان کے باعث رین ایمرجنسی نافذ ہونے کے باوجود بلدیاتی ادارے سڑکوں سے غائب رہے اوربارش کی پیشگی اطلاع ہونے کے باوجود کے الیکٹرک بجلی کی بحالی میں ناکام رہا اوربارش کا پہلا چھینٹا پڑتے ہی شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

    کراچی میں ہونے والی بارش سے شہرکے بیشتر فیڈر ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، شرجیل انعام میمن، گورنر سندھ عشرت العباد کا کے الیکٹرک حکام سے رابطہ، بجلی فوری بحال کرنے کی ہدایت، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی اظہار تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کی پیشگوئی کےباوجودموثراقدامات نہ ہوناافسوسناک ہے۔