Tag: rabta commette

  • بلاول ہاؤس کے باہرسے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ، رینجرز ذرائع

    بلاول ہاؤس کے باہرسے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ، رینجرز ذرائع

    کراچی: رینجرز نے کراچی کو رکاوٹوں سے پاک کرنے کا عزم کرلیا، بلاول ہاوس کے اطراف سے بھی رکاوٹیں ہٹائی جائیں گی رینجرز نے ہوم ڈپارٹمنٹ کو آگاہ کردیا۔

    بدھ کو کراچی کے شہریوں کو از خود رکاوٹیں ہٹانے کی مہلت ختم ہوئی تو رینجرز ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکے اطراف رکاوٹوں کا جائزہ لینے پہنچی اور وہاں سے رخ کیا کراچی کی جنرل کالونی میں واقع سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کا اور سابق صدر پرویز مشرف کی سیکیورٹی پر لگائے گئے بیریئر ہٹادیئے۔

     اب خبر ہے کہ رینجرز نے سابق صدر آصف علی زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاوس کے اطراف لگے بیرئرز ہٹانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

     ہوم ڈپارٹمنٹ کے لیے جواب تیار کرلیا گیا ہے،رینجرزکے جواب میں لکھا گیا ہے کہ کسی کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے یا اہم شاہرائیں یا گلیاں بندکرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی رینجرزکو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بلاول ہاؤس کے باہر سے رکاوٹیں نہ ہٹھائی جائیں۔

    رینجرز زرائع کا کہنا تھا کہ بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پورے روڈ کو بند رکھنا غیر قانونی ہےلہذا ان راستوں کو کھول دیا جائے۔

  • سستی شہرت کیلئے عمران خان خدائی دعوے نہ کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    سستی شہرت کیلئے عمران خان خدائی دعوے نہ کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

    کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے آزاد کشمیر کے جلسے میں عمران خان کی جانب سےالطاف حسین کو دھمکی دینے کی مذمت کی ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے بجائےکروڑوں عوام کے قائد کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کو بے وقوف نہ سمجھیں اور بزدلوں کی طرح مسئلہ کشمیر سے بھاگنے اور موضوع بدلنے کے بجائے کھل کر اس مسئلہ پر اپنا موٴقف بیان کریں۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عمران خان زمین پر خدائی دعوے نہ کریں کیونکہ کس کا وقت آگیا ہے اور کس کا وقت نہیں آیا یہ صرف اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

    واضح رہے کہ میر پور آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب فرعون کی طرح الطاف حسین کا بھی وقت آ گیاہے، ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی کراچی میں بھی جلسہ کرکے الطاف حسین کو شکست سے دو چار کروں گا۔

  • رینجرز کی جانب سے بیریئرز نہ ہٹانے پر ایم کیو ایم کا اظہار حیرت

    رینجرز کی جانب سے بیریئرز نہ ہٹانے پر ایم کیو ایم کا اظہار حیرت

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی لندن کے اراکین نے اپنے ایک بیان میں قوم کے ایک ایک فرد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس انداز صوبہ سندھ میں رینجرز کے افسران اور جوانوں نے غریبوں کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور ڈیڑھ سو کے لگ بھگ محلے والوں اور نائن زیرو کے مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا ۔

    اس کے بعد رینجرز نے اعلان کیا تھا کہ تمام جگہوں سے نہ صرف رکاوٹیں ہٹائی جائیں گی بلکہ چھاپے مارنے کا یہ عمل بلاامتیاز سیاسی جماعت جاری رہے گا۔

    اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر بھر کے مختلف محلوں کے مکینوں کو تمام رکاوٹیں ختم کرنے خصوصاً سیاسی جماعتوں کے مرکزی دفاتر پر کھڑی کی گئی رکاوٹوں اور بیریئرزکو ہٹانے کیلئے دیئے جانے والے الٹی میٹم کی مدت گزشتہ روزکل شام سات بجے یعنی 23، مارچ کی شام ختم ہوگئی تھی ۔

    پوری قوم کا بچہ بچہ ہرذی شعور آج حیرت کناں ہے کہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود رینجرز نے کہیں اور کسی مقام پر کھڑی ہوئی رکاوٹوں اوربیریئرز کو نہ تو ختم کیا اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارا۔

    اراکین نے رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام ،رینجرز کے دہرے معیار پر محلہ محلہ ، گلی گلی آپس میں مل کر گفتگو کرکے افسردہ اور غم زدہ ہوگئے ہیں اور ایک دوسرے سے سب یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ رینجرز کا وہ دعویٰ کہ” آپریشن بلاتفریق ہوگا “ کیا وہ صر ف ایک نعرہ ہی تھا ؟