Tag: RABTA COMMITEE

  • الطاف حسین نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

    الطاف حسین نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

    کراچی: ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے کارکنوں کے اصرار پر پارٹی قیادت سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا ،ان کا کہناہے اب اگر ایک بھی کارکن شہید ہوا تو اگلے دن پہیا جام ہوگا۔

    کارکنوں کا اصرارپر الطاف حسین نےپارٹی سے علیحدگی فیصلہ واپس لے لیا ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ سب خوش ہو جائیں آپ کے ساتھ چلوں گا، آئندہ ایک کارکن بھی شہید ہوا،اگلے دن پہیہ جام ہوگا۔

    الطاف حسین نے کہا کہ آپریشن کی نگرانی کیلئے کمیٹی نہیں بن رہی ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کراچی کس لئے آرہے ہیں۔

    پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں نے کارکنوں کو ہمیشہ حب الوطنی کا درس دیا لیکن اگر اسی طرح لاشیں گرتی رہیں تو کارکنوں کا دماغ بھی گھوم سکتا ہے۔ یونہی لاشیں گرتی رہیں تو ردعمل بھی آ سکتا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اب کسی بھی کارکن کا قتل ہوا تو دوسرے دن ہی پہیہ جام ہوگا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ کراچی آپریشن میں ماورائے عدالت قتل ہو رہے ہیں۔ جن پر الزام ہے انہیں پکڑیں لیکن مارنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سہیل احمد قتل ہوگیا، شہداء قبرستان بن گیا لیکن ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا۔ ٹرائیکا بنا ہوا ہے کہ مال بناؤ اور متحدہ کے کارکنوں کو ٹھکانے لگاؤ۔ الطاف حسین نے کہا کہ ان کی جدوجہد وڈیروں اور جاگیرداروں کے خلاف ہے۔

  • لاہورمیں عوام کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریزکیاجائے،ایم کیو ایم

    لاہورمیں عوام کیخلاف طاقت کے استعمال سے گریزکیاجائے،ایم کیو ایم

    کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں پولیس اورپاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے دونوں فریقین سے اپیل کی ہے کہ خدارا تشدد کے بجائے امن اورافہام وتفہیم کاراستہ اختیارکیاجائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اپنے موٴقف کیلئے احتجاج کرنا ہرفرداورجماعت کاآئینی ،قانونی اورجمہوری حق ہے اوراس احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا کسی بھی طرح جمہوری طرزعمل قرارنہیں دیاجاسکتا۔

    رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دوروز سے لاہورمیں پولیس کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی رہائش گاہ اورمنہاج القرآن کے سیکریٹریٹ کاجس طرح محاصرہ کیا گیاہے وہ غیرمناسب ہے اورہم مسلسل مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ اس محاصرے کاخاتمہ کیاجائے لیکن افسوس کہ ایسا نہیں کیا گیا اور آج پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشددکیاگیاجس سے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے اور عوام کی جانب سے بھی جذباتی ردعمل کیاگیا

    اس ساری صورتحال کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جوانتہائی افسوسناک ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نے حکمرانوں سے پہلے بھی کہا تھا اوراب پھرکہتے ہیں کہ خدارا لاٹھی،گولی اورریاستی طاقت کے ذریعے عوام کے احتجاج کودبانے اورعوام کے خلاف طاقت کے استعمال سے ہر قیمت پرگریز کیاجائے اورمعاملات کے حل کیلئے طاقت کے بجائے ضبط وتحمل اورافہام وتفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے مظاہرین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے موٴقف کیلئے احتجاج ضرور کریں لیکن خداراقانون کواپنے ہاتھ میں نہ لیں، اپنے جذبات قابو میں رکھیں اور پوری کوشش کریں کہ ان کااحتجاج پرامن ہو۔

  • ایف آئی آر کا اندراج انقلاب کی پہلی کامیابی ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    ایف آئی آر کا اندراج انقلاب کی پہلی کامیابی ہے، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: طاہر القادری نے اپنے خلاف مقدمے کے اندراج کو انقلاب کی جدوجہد کی کامیابی کا پہلا قطرہ قرار دیتے ہوئے عوام کو مبارکباد دی ہے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ مقدمے کے اندراج پر پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انقلاب کی جدوجہد کیلئے کامیابی کا پہلا قطرہ ہے، حکمراں جب ایسے اقدامات پر اتر آئیں تو خوشخبریاں شروع ہوجاتی ہیں اس کا مطلب ہے اب وہ ٹھہر نہیں سکتے ایسے اقدامات بوکھلاہٹ،گھبراہٹ اور شکست خوردگی کا ثبوت ہیں نواز شریف نے بھی مارچ میں پولیس کو احکامات ماننے سے انکار کا کہاتھا کسی نے پیٹی اتاری تو اسے سینے سے لگاکر شاباش دی تھی ان کی تقریر کو بھی نکال کر ساتھ رکھ لیں اچھی بات ہے شہباز شریف نے الیکشن میں اسوقت کے صدر زرداری کوگردن سے پکڑ کر گھسیٹنے کی بات کی تھی تو یہ عوام کو مشتعل کرنے والی باتیں تھیں۔

  • طاہرالقادری پرمقدمہ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

    طاہرالقادری پرمقدمہ قابل مذمت ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی

    ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنویئنر ندیم نصرت نے ڈاکٹر طاہرالقادری پر مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے طاہر القادری پر مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب پر امن عوام کو مشتعل کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات کو طاقت کی پالیسی سے حل کرنے کے بجائے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کیا جائے۔ندیم نصرت نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے یوم شہداء کے اجتماع کو سبوتاژ کرنے کیلئے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرنے کا عمل کسی بھی طرح ملک وقوم کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا.

    یہ عمل بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ندیم نصرت نے وزیراعظم پاکستان نوازشریف سے مطالبہ کیا کہ طاہر القادری کے خلاف قائم مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے

  • رابطہ کمیٹی کا سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کیلئے دکھ کا اظہار

    رابطہ کمیٹی کا سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والوں کیلئے دکھ کا اظہار

    کراچی:متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نےساحل سمندرمیں متعدد افراد کےڈوبنےکے باعث جاں بحق ہونےکے واقعہ پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔

    اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نےکہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جبکہ ساحل سمندرپردرجنوں افراد ڈوبنےکے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے ساحلی مقامات پرعوام کےتحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آتے ۔

    رابطہ کمیٹی نےحکومت سندھ سےمطالبہ کیا کہ وہ ساحل سمندر پر تفریح کی غرض سے جانے والےشہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئےموثراقدامات بروئے کار لائے اور ساحلی مقامات پر لائف گارڈز تعینات کئے جائیں۔

    انہوں نےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔

    دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے گجرانوالہ میں کرنٹ لگنے کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکت پر بھی گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئےسوگوار لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔