Tag: race

  • سعودی عرب کا دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کرانے کا اعلان

    سعودی عرب کا دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کرانے کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب نے آئندہ برس دنیا کے مہنگے ترین گھوڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد کرنے کا اعلان کردیا، کپ میں بہترین پوزیشنز حاصل کرنے والے دیگر گھڑ سواروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ برس 2020 میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کی تاریخ میں پہلی بار 2 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے انعامات والے گھڑ دوڑ مقابلے کا انعقاد ہوگا۔

    دنیا کی مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے ایونٹ کا اعلان جوکی کلب سعودی عرب کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کیا،اس گھڑ دوڑ کو ’سعودی کپ‘ کا نام دیا گیا ہے، جو آئندہ برس 9 فروری کو ریاض کے کنگ عبدالعزیز ریس ٹریک پر ہوگا۔

    سعودی کپ میں مجموعی طور دنیا بھر سے 14 گھڑ سوارشریک ہوں گے اور جیتنے والے کو ایک کروڑ ڈالر یعنی پاکستانی ڈیڑھ ارب روپے تک کی رقم دی جائے گی۔

    اس کپ میں بہترین پوزیشنز حاصل کرنے والے دیگر گھڑ سواروں کو بھی انعامات دیے جائیں گے،گھڑ دوڑ کپ کی باقی ایک کروڑ ڈالر کی رقم پہلے، دوسرے، تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے گھڑ سواروں میں تقسیم کی جائے گی۔

    ابھی یہ واضح نہیں کہ دنیا کی اس مہنگی ترین گھڑ دوڑ میں کتنی خواتین حصہ لیں گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس مہنگی ترین ریس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے گھڑ سواری کی شوقین درجنوں خواتین سعودی عرب آئیں گی۔

    شہزادہ بندر بن خالد الفیصل کے مطابق سعودی کپ کے انعقاد سے وہ گھڑ دوڑ کے کھیل کو ملک میں فروغ دینا چاہتے ہیں اور وہ آئندہ سال فروری میں گھڑ سواری کے شوقین مرد و خواتین سمیت میڈیا ارکان کا سعودی عرب میں بھرپور استقبال کریں گے۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب میں آئندہ سال ہونے والے کپ کے انعامات کی رقم امریکا میں ہونے والے مہنگے ترین گھڑ دوڑ کے مقابلے پگاسس ورلڈ کپ کی رقم سے بھی زیادہ ہے۔

    فلوریڈا میں ہر سال جنوری میں ہونے والے پگاسس گھڑ دوڑ مقابلے کے انعام کی رقم ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہوتی ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی کپ کے انعامات کی رقم دبئی، برطانیہ، جاپان، جرمنی اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ہونے والے گھڑ دوڑ مقابلوں سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

    سعودی عرب میں گھڑ سواری مرد و خواتین میں یکساں طور پر مقبول ہے اور شاہی گھرانے کے افراد سمیت صنعتی گھرانوں کے افراد بھی گھڑ سواری کرتے ہیں۔

  • ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا میلہ سج گیا، پہلا روز فرنچ ڈرائیور کے نام

    ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا میلہ سج گیا، پہلا روز فرنچ ڈرائیور کے نام

    ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے صحرا میں فراٹے مارتی گاڑیوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا، ابو ظہبی ڈیزرٹ چیلنج کا پہلا روز فرنچ ڈرائیور کے نام رہا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ڈیزرٹ موٹر ریس کا میلہ سج گیا، متحدہ عرب امارات کے صحرا میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کی تگ ودو شروع ہوگئی۔

    پہلے روز کے مقابلے میں فرینچ ریسر سیریل ڈیسپریس چھائے رہے، ڈیسپریس نے دو سو باسٹھ کلو میٹر کا فاصلہ انتالیس منٹ پندرہ سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

    بائیک کیٹیگری میں برطانیہ کے سیم سندرلینڈ نے چھ منٹ کی برتری حاصل کرکے پہلا مرحلہ اپنے نام کیا، چار اپریل تک جاری رہنے والے مقابلے کے مزید چار مرحلے ہوں گے۔

    یو اے ای میں گذشتہ سال فروری میں ریڈ بل ایئر ریس ورلڈ چیمپیئن شپ ہوا تھا، ایئر ریس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 14 ہوا بازوں نے شرکت کی تھی۔

    ایئر ریس میں متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کے جہازوں نے کرتب دکھائے، ریس میں ہوا بازوں نے فضائی کرتب دکھائے اور رکاؤٹوں کو عبور کیا تھا۔

    ابوظہبی ریس کے فاتح امریکی پائلٹ مائیکل گولین رہے جبکہ دوسری پوزیشن پر جاپان اور تیسری پوزیشن پر جمہوریہ چیک کے پائلٹ رہے تھے۔

  • انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    انڈونیشیا: موٹربائیک ریس کے دوران حادثہ، کئی کھلاڑی زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا میں موٹر بائیک ریس کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کئی کھلاڑی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے قصبے کیبومن موٹربائیک ریس کے دوران حادثے میں رائیڈرز ایک کے بعد گرتے چلے گئے، جس کے باعث کھلاڑیوں کو شدید چوٹے آئیں۔

    ریس میں اچانک ایک تیز رفتار رائیڈر توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوگیا، بائیک سوار کے گرنے کے بعد کئی بائیک سوار حادثےکا شکارہوتے رہے۔

    خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زخمی ہونے والے رائیڈرز کو فوری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کار، جیپ، سائیکل اور موٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس دوران خطرناک اسٹنٹ کے دوران متعدد کھلاڑی اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    گذشتہ سال اپریل میں فرانس میں سائیکل ریس کے دوران حادثے کا شکار ہونے والا 23سالہ بیلجیئن سائیکلسٹ اسپتال میں دل توڑ گیا تھا۔

    بعد ازاں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ 257کلو میٹر لمبی اس ریس کے دوران مائیکل گولارٹس سڑک کے کنارے گر گیا تھا اور جب اٹھنے میں ناکام رہا تو اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

  • ریس3: دبنگ خان کی فلم پر تنقید

    ریس3: دبنگ خان کی فلم پر تنقید

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ ریلیز ہوگئی جسے مداحوں نے پسند کیا تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگئی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار  کام کررہے ہیں۔

    ایکشن تھرل پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سرانجام دیے، ریلیز سے قبل ہی ریس تھری کی ناظرین میں کافی حد تک مقبولیت حاصل کرلی تھی۔

    دبنگ خان اس فلم میں انیل کپور کے بیٹے کا کردار ادا کررہے ہیں اُن کا مرکزی نام سکندر ہے، جسے بے حد ذہین اور چلاک دکھایا گیا ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ میرا کردار اور فلم میں موجود جذباتی مناظر دیکھ کر ہی ناظرین کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

    عوامی سطح پرفلم کو پہلے روز مقبولیت حاصل ہوئی تاہم سینماگھروں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے ریس تھری کو خاطر خواہ فلم قرار نہیں دیا۔

    ترن آدھرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہدایت کار نے ایک اچھا موقع کھو دیا، فلم کافی مایوس کن ہے جس کے لیے صرف دو اسٹارز دیتا ہوں‘۔

    ایک اور صارف نے فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی اچھی مووی نہیں‘

    انیشا فیصل نے بھی فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے صرف ایک اسٹار بطور ریٹنگ دیا۔

    سبھم کا کہنا تھا کہ ’یہ فلم جے ہو کی طرح ہے جسے دیکھ کر آپ صرف اپنا وقت ضائع کریں گے‘۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ ’ فلم میں سلمان خان نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ بے وقوفی کا کوئی علاج نہیں، میرے خیال میں یہ بات انہوں نے اُن لوگوں کے لیے کہی ہوگی جو ریس تھری دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو گئے‘۔

    ایک اور صارف نے ہدایت کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ نے فلم کو ڈوبا دیا، اگر اداکاروں کا چناؤ درست ہوتا تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ’ریس‘ سیریز کو 2 فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں تاہم ابتدائی دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان اس بار فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دبنگ خان مداحوں کے جذبات کو ریس دیتے نظر آئیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں: ریس تھری کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    قبل ازیں فلم کا  3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی،  ویڈیو  کے زیادہ تر حصے میں بالی وڈ فلموں میں ایکشن کے کنگ سمجھے جانے والے سلمان خان نمایا ں نظر آئے تھے جبکہ دیگر  کرداروں کو بھی ایکشن سے بھرپورمناظر میں دکھا یا گیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول طویل عرصے بعد کسی بلاک بسٹر فلم میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں، علاوہ ازیں فلم ’ریس تھری‘ جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ،  بوبی دیول،  ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے  سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • کیمل ریس: غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے میدان مار لیا

    کیمل ریس: غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے میدان مار لیا

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ (اے این ایف) کی منعقد کردہ بیچ کیمل ریس میں غفیر ساربان ناصر کے اونٹ ’شیر خان‘ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی جانب سے کیمل ریس کا انعقاد کیا گیا جبکہ اے این ایف سندھ کے بریگیڈیر نور الحسن نے فلیگ آف کر کے ریس کا افتتاح کیا، جس میں عرب گوٹھ ماڑی پور کے ساربان ناصر کے اونٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کر لی۔

    کراچی کے ساحل سمندر ’سی ویو‘ کے قریب ہونے والی اس ریس میں 30 تیز رفتار والے اونٹوں نے حصہ لیا جہاں پاکستان رینجرز، سندھ پولیس اور دیگر حساس اداروں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے۔

    سعودی عرب میں اونٹوں کے مقابلہ حسن کا اعلان

    کیمل ریس کا مقابلہ ماڑی پور کے علاقے سے تعلق رکھنے والے غفیر ساربان ناصر کے اونٹ نے اپنے نام کر لیا، جبکہ داؤد خان کے اونٹ ’ببرشیر‘ نے دوسری اور مولا بخش کے اونٹ ’دل جلا‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ملتان : تاجر کے بیٹے کی مہنگی مہندی، 2ہزار مہمان، شیر، گھوڑے، اونٹ اور بگھی شامل

    منعقد کیے گئے ریس کے چیف جج محمد سہیل بلوچ اور چیف آفیشل محمد اکرم بلوچ تھے تاہم ریس کے اختتام پر مہمان خصوصی بریگیڈیر نورالحسن نے عابد علی ایڈووکیٹ، احمد علی راچپوت اور محمد عارف بلوچ کے ہمراہ پوزیشن ہولڈرز ساربانوں میں ہزاروں روپے کے نقد انعامات، بیش قیمت گولڈن ٹرافی، شیلڈز اور خصوصی سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    آسٹریا کے شہراسپیل برگ میں ہوا ہوائی کرتب کا شاندارمظاہرہ،جس میں دنیا بھر سے شریک ماہر پائلٹوں نے کیا اپنی مہارت کا چھوٹے جہازوں سے شاندار کرتب کا دلفریب مظاہرہ،جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔

    سخت مقابلے کے بعد برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے آسٹریا کے ہینس آرچ کو شکست دے کر ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔

  • چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس

    بیجنگ:چین میں ہوئی انوکھی میراتھن ریس جس میں سینکڑوں ریس شرکاء نے بیاسی منزلہ عمارت کی سیڑھیوں پردوڑلگا ئی۔

    چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلندترین عمارت چائنا ورلڈ سمیٹ ونگ بوٹل کوسرکرنے کا دلچسپ وعجیب مقابلہ ہوا جس میں دنیاسے بیس ممالک کے مردوں اور خواتین نے ریس میں حصہ لیا،ایک ہزار بیاسی فٹ بلند بیاسی منزلہ عمارت دوہزاراکتالیس سڑھیاں پرمشتمل تھی،بیس ممالک سے آئے ہوئے ریس کےشرکاء کو مردوں اورخواتین کی کیٹگری میں الگ الگ رکھا گیا،مردوں میں پولینڈ کے انتیس سالہ پاہٹرنےپہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی سوزی ویلشم نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گیارہ منٹ پچاس سیکنڈ جیت اپنے نام کرلی۔

  • ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    ٹورڈی اسپین سائیکلنگ: تیرہواں مرحلہ ڈینئیل ناوارو نے جیت لیا

    بیلوراڈو: ٹور دی اسپین سائیکلنگ ریس کا تیرہواں مرحلہ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے جیت لیاہے اسپین کے ہی البرٹو کونٹاڈور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے، بیلوراڈو سے ابریگون تک ریس کا تیرہواں مرحلہ ایک سو اٹھاسی اعشاریہ سات کلومیٹر مشتمل تھا۔

    دشوارگزارپھاڑی ٹریک پر سائیکلسٹ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسپین کے ڈینئیل ناوارو نے ہم وطن ڈینئیل مورینو اور نیدرلینڈ کے ویلکو کیلڈرمین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبورکی۔

    ناوارو نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے اکیس اعشاریہ صفر چار سیکنڈز میں طے کیا۔ مورینو دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے اور کیلڈرمین تیسرے نمبر رہے۔ تیرہویں مرحلے کے بعد اسپین کے البرٹو کونٹاڈور کو مجموعی برتری حاصل ہے۔

    کونٹاڈور اڑتالیس گھنٹے اننچاس منٹ اور تئیس سیکنڈز کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں۔ ریس کے چودہویں مرحلے سائیکلسٹ کو دو سو اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے۔