Tag: Race 3

  • ریس تھری کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    ریس تھری کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    دبنگ خان کی عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ریس تھری کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے، ٹریلر میں فلم کی تمام کاسٹ ایکشن میں نظر آرہی ہے جس سے خیال کیا  جارہا ہے کہ فلم میں بھرپور ایکشن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم ’ریس تھری ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سلمان خان اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ریس تھری کا لنک شیئر کرایا جہاں سے یوٹیوب پر اسے دیکھنے والوں کی تعداد دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں میں جا پہنچی، اس وقت ٹریلر کو 7.6 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور یہ تعداد روز بڑھ رہی ہے۔

    فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس ،ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

    اس سے قبل ’ریس‘ سیریز کو دو فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں تاہم ابتدائی دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان اس بار فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دبنگ خان مداحوں کے جذبات کو ریس دیتے نظر آئیں گے۔

    فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس  کے زیادہ تر دورانیے میں بالی وڈ فلموں میں ایکشن کے کنگ سمجھے جانے والے سلمان خان نمایا ں ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ فلم کے دیگر کرداروں کو بھی ایکشن سے بھرپورمناظر میں دکھا یا گیا ہے۔ بوبی دیول ایک طویل عرصے بعد کسی بلاک بسٹر فلم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

     گذشتہ سال وہ اپنے والد دھرمندر اور بھائی سنی ڈیول کے ساتھ فلم ’’پوسٹر بوائز‘‘ میں  جلوہ گر ہوئے تھے تاہم وہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔

    ریس تھری سے امید کی جارہی ہے کہ یہ سال کی اب تک کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں
  • سلمان خان کی "ریس”: سپر اسٹار کشمیر پہنچ گئے

    سلمان خان کی "ریس”: سپر اسٹار کشمیر پہنچ گئے

    ممبئی : جیل سے رہائی پانے والے بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کشمیر پہنچ گئے، معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان مقبوضہ کشمیر کے مشہور ہل اسٹیشن پہنچ گئے ہیں، جہاں ریس تھری کی شوٹنگ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت سپرہٹ فلم سیریز ”ریس“ کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کے گذشتہ دو پارٹس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، مگر اس فلم میں دبنگ خان کی انٹری نے فلم کی اہمیت دو چند کر دی۔

    فلم میں سلمان کے ساتھ ساتھ جیکولین فرنانڈس، انیل کپور، بوبی دیول مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، فلم عید پر بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔

    اس ایکشن تھرلر فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سواز ہیں، جنھوں نے بہ طور ڈانس ڈائریکٹر اپنے کیریر کا آغاز کیا اور اس میدان میں جھنڈے گاڑنے کے بعد ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ریمو ”اے بی سی ڈی“ کے نام سے دو سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔

    خبریں گردش میں ہیں کہ انھوں نے دبنگ خان کو ”اے بی سی ڈی“ کے تیسرے حصے میں کام کرنے پر راضی کر لیا ہے۔

    ریس تھری کی کاسٹ سلمان خان کے ہمراہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں پہنچ چکی ہے، یہ شیڈول تین روز پر مشتمل ہے۔

    فلمی پنڈتوں کو یقین ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔


    جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل سے باہر آتے ہی فلمی دنیا کا رخ کرلیا، اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان ایک ہفتہ قبل ہی نایاب کالے ہرن شکار کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، ممبئی اسٹوڈیو میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انھیں ساتھی ادارکاراؤں جیکولین اور ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

    ’ریس‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ ایکشن تھرلر سیریز ہے جس کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جن کی ڈائریکشن عباس مستان نے دی تھی، ریس تھری کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

    ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ انڈیا سے باہر ہونی تھی لیکن سلمان کے کیس کی وجہ سے فلم سازوں نے اس کی شوٹنگ انڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، ریس تھری کی ریلیز  عید کے آس پاس متوقع ہے۔

    اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کردیا گیا

    واضح رہے کہ نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر اسٹار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ضمانت منظور ہونے کے بعد انھیں جودھ پور جیل سے رہا کردیا گیا تھا، سات مئی کو کیس کی اگلی سماعت کے سلسلے میں انھیں پھر جودھ پور میں حاضر ہونا ہے۔

    فلم کک سے مشہور ہونے والی سلمان اور جیکولین کی جوڑی نے ریس تھری کے لیے ممبئی میں پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے جس میں ٹائٹل ٹریک اللہ دہائی ہے کی شوٹنگ بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان کا لکھا ہوا گانا عاطف اسلم گائیں گے

    سلمان خان کا لکھا ہوا گانا عاطف اسلم گائیں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ میں پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم دبنگ خان کے لکھے ہوئے رومانوی گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارعاطف اسلم ایک بار پھرسپراسٹار سلمان خان کے لیے گانا گائیں گے جسے ان کی فلم ’ریس تھری‘ میں شامل کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم دبنگ خان کے لکھے ہوئے رومانوی گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے۔ اس رومانوی گانے کو وشال مشرا کمپوز کریں گے جبکہ فلم ڈائریکٹرریمو ڈی سوزا اس گیت پرکوریوگرافی کرتے نظرآئیں گے۔

    عاطف اسلم نے فلم ریس میں ’پہلی نظر میں کیسا جادو کردیا‘ جبکہ ریس 2 میں ’بے انتہا‘ اور ’اللہ دہائی ہے‘ گانا گایا تھا جسے بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پذیرائی ملی تھی۔

    خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فلم سازوں کی ایک بڑی تنظیم نے پاکستان فنکاروں پربالی ووڈ میں کام کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پاکستانی فنکاروں کو ویزے جاری نہ کیے جائیں۔

    بھارتی فلم سازوں کی تنظیم کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پرپابندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد عاطف اسلم نے بھارتی فلم کے لیے گائے گئے اپنے ہی گانے کی پروموشن کے لیے بھارت جانے سے انکار کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے گزشتہ برس سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے لیے رومانوی گیت ’دل دیاں گلاں‘ گایا تھا، اس گانے کی فلم کی ویڈیو کو اب تک 21 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

    فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

    واضح رہے کہ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں، فلم عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زید مسجد جاپہنچیں، تصاویر وائرل

    جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زید مسجد جاپہنچیں، تصاویر وائرل

    دبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس ابوظہبی کی شیخ زید مسجد جاپہنچیں، اس دوران انہوں نے حجاب لیا اور مسجد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

    جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر مسجد کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر شیئر کیں، جس میں اداکارہ حجاب میں ملبوس مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھ رہی ہیں، اداکارہ کے مداحوں نے ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    جیکولین فرنینڈس ان دنوں سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ابوظہبی میں موجود ہیں، فلم کی شوٹنگ ابوظہبی کے مختلف مقامات پر کی جارہی ہے، شوٹنگ کے اختتام پر جیکولین نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

    جیکولین کی نئی فلم ’ریس 3‘ کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا انجام دے رہے ہیں، فلم کے مناظر ممبئی اور بنکاک میں بھی عکس بند کئے گئے ہیں، جبکہ بقیہ رہ جانے والے مناظر کی شوٹنگ ابو ظہبی میں کی جارہی ہے، فلم 15 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    یہ پڑھیں: فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

    واضح رہے کہ سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریس تھری کی پہلی جھلک جاری کی تھی جس میں وہ سیاہ شرٹ میں ملبوس ہیں اور ہاتھ میں پستول پکڑے ہوئے ہیں، دبنگ خان کا اپنے پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ اس ہفتے ملتا ہوں ’ریس 3‘ کی فیملی سے، اور میرا نام سکندر ہے۔

    یاد رہے کہ ریس 2 میں سیف علی خان اور جان ابراہم، دپیکا پڈوکون، جیکولین فرنینڈس، انیل کپور نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فلم باکس آفس پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

    فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان کی پہلی جھلک نےدھوم مچا دی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپراسٹارسلمان خان نے اپنی نئی آنے والی ایکشن فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی تصویر جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان کروڑوں دلوں کی جان سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی فلم ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک جاری کردی جس میں وہ نیلے کوٹ اور سیاہ شرٹ میں ملبوس ہاتھ میں پستول لیےغصے میں نظرآرہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے دبنگ خان نے ٹویٹر پر مداحوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس ہفتے ملتا ہوں ’ریس تھری‘ کی فیملی سے اورساتھ ہی انہوں نے کہا میرا نام سکندر ہے۔

    سلمان خان ان دنوں معروف کوریوگرافر ریموڈیسوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے۔


    سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے


    میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم ’ریس تھری‘ کے لیے گانا بھی لکھا ہے جسے وہ اپنی آواز میں ریکارڈ بھی کروائیں گے۔

    خیال رہے کہ فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں، فلم عید الفطر پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    بالی ووڈ کے دبنگ خان شاعر بن گئے

    ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان شاعر بن گئے، ان کے مداح بالی ووڈ کے دبنگ خان کا نیا انداز دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ادکاری کے بعد اب شاعری کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں، انہوں نے اپنی نئی فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھنے کے لیے قلم اٹھا لیا ہے۔

    باصلاحیت اداکار اس سے قبل فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں جس پر انہوں نے بھرپور داد وصول کی تھی، سلمان خان اب فلم ’ریس تھری‘ کے گانے لکھ رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    خیال رہے کہ بھارتی اداکار کے والد سلیم خان بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں جو ماضی میں بلاک بسٹر فلم ’شعلے‘ کے لئے ڈائیلاگ لکھ چکے ہیں۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    سلمان خان کے ٹوئیٹ نے تہلکہ مچا دیا

    ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوجا ہیج شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم ‘ریس تھری ‘اس سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    سلمان خان’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لیے کہاں چلے گئے

    بالی وڈ کے سلطان سلمان خان ان دنوں اپنی آئندہ آنے والی فلم ریس تھری کی شوٹنگ کے سلسلے میں تھائی لینڈ میں موجود ہیں‘ اور وہاں کے حسین مناظرسے ٹویٹر کے ذریعے اپنے صارفین کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان اپنی اگلی فلم ’’ریس تھری‘‘ پر تیزی سے کام کر رہے ہیں،فلم کا پہلا حصہ مکمل ہوچکا ہے اور دوسرے حصے کی شوٹنگ جاری ہے‘ شوٹنگ کے دوران سلمان خان ایک قدرتی لوکیشن پر پانی کے تالاب کے کنارے پہنچے تھے انہوں نے اس حسین منظر کواپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا۔

    اس سے قبل ایک ویڈیو میں سلمان خان ایک تھائی پس منظر والی جگہ پر کھڑے ہیں اور تھائی زبان میں کچھ کہہ رہے تھے ‘ ویڈیو کا کیپشن ’’ریس تھری کے سیٹ سے ’’ ہے۔ بھارتی ویب سائٹس کے مطابق وہ تھائی زبان میں اپنے مداحوں کو تھائی زبان میں ہیلو کہہ کر بتارہے تھے کہ وہ ریس تھری کی شوٹنگ کے لیے بنکاک میں موجود ہیں۔

    بالی وڈ سلطان ’’ ٹائیگر زندہ ہے‘‘ میں 300 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے اور فلم نگری میں اپنی دھاک بٹھانے کے بعد اپنے مداحوں کے لیے ’’ریس تھری‘‘ پراجیکٹ پر مستقل مزاجی سے کام کرہے ہیں۔ ان کے دیگر پراجیکٹس میں فلم ’’بھارت‘‘ اور ’’ویلکم ٹو نیویارک‘‘ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ریس کے ابتدائی حصوں میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

     

    فلم ’’ ریس تھری ‘‘ کے ہدایت کار رومیو ڈی سوزا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلم کی تیاری تیزی سے جاری ہے، پراجیکٹ کو عید سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا، فلم کا ایک حصہ مکمل ہوچکا، اگلے شیڈول کی شوٹنگ ابوظہبی اور تھائی لینڈ میں کی جائے گی۔

    اس سیریز میں پہلی بار بالی ووڈ کے دبنگ خان کی انٹری ہے جو جیکولین فرنینڈس کے ہمراہ عید الفطر پر باکس آفس پر ریس لگائیں گے۔ فلم کے پہلے دونوں حصوں میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے اور فلم نے بھر پور کامیابی سمیٹی تھی۔

    واضح رہے ریس کے پہلے دونوں حصوں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان نے ’ریس تھری‘ کرنے سے انکار کردیا تھا جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں