Tag: radd e amal

  • کراچی میں دھمکی آمیز بینرز پرسیاستدانوں کا شدید ردعمل

    کراچی میں دھمکی آمیز بینرز پرسیاستدانوں کا شدید ردعمل

    کراچی : شہر قائد میں ماضی کی طرح ایک بار پھر ایم کیوایم کے قائد کے حق میں بینرز لگ گئے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار کی مخالفت میں بھی بینر لگادئیے گئے۔جس کے بعد کراچی کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی۔

    شہر میں بینر سیاست پر مختلف سیاستدانوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے، صوبائی وزیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے اس حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مخالف ایم کیوایم نہیں چلے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اگر لندن سے رابطہ جاری رہا تو توڑ پھوڑ کا عمل بھی جاری رہے گا۔

    پی ایس پی کے رہنما ڈاکٹر صغیراحمد نے شہرمیں لگائے جانے والے بینرز کو سیاسی ڈرامہ قرار دے دیا۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں بانی متحدہ کے حق میں اورفاروق ستارکیخلاف بینرز آویزاں

    جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بینرلگانے کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں، علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ جس نے بھی کیا وہ معلوم افراد ہیں نا معلوم نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بینرز لگانے والا کون تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اسے گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں۔

     

  • وزیراعظم کے قوم سے خطاب پرسیاسی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    وزیراعظم کے قوم سے خطاب پرسیاسی رہنماؤں کا سخت ردعمل

    کراچی : وزیراعظم نوازشریف کے قوم سے خطاب پرسیاسی حلقوں اورتجزیہ کاروں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی تقریر قراردیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نےکہا ہے کہ وزیراعظم کو یہی کچھ کہنا تھا تو خطاب کی ضرورت ہی نہیں تھی، تحریک انصاف نےاعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے کور اپ تقریرکی۔

    عسکری تجزیہ کارامجد شعیب نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو آپریشن ضرب عضب کی اونر شپ لینی چاہئیےتھی۔

    ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم تین برس سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم دہراتے آئے ہیں لیکن دہشت گرد موقع ملتے ہی قوم کو ایک بڑا گھاؤ لگا دیتے ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا وزیر اعظم اپنی جماعت میں دہشت گردوں سے روابط رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کریں۔