Tag: Radio pakistan peshawar

  • سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    پشاور: سول سوسائٹی اور اسکول کے بچوں نے دوسرے روز بھی ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق شرپسندوں کے ہاتھوں جلنے کے بعد ریڈیو پاکستان پشاور کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے، دوسرے روز بھی سول سوسائٹی اور اسکولوں کے بچوں نے عمارت کا دورہ کیا۔

    طلبہ کا تعلق شہر کے مختلف اسکولوں سے تھا، سوسائٹی کی خواتین نے بھی ریڈیو پاکستان کی جلی ہوئی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، عملے نے ان کو 9 اور 10 مئی کو ہونے والے واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔

    سول سوسائٹی کی خواتین اور بچوں نے شر پسندوں کی طرف سے سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کیا، انھوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں املاک کو نقصان پہنچانا غیر مناسب اور شرمناک ہے۔

    اس موقع پر اسکول کے طلبہ نے عہد کیا کہ وہ اس قوم کی آواز بنیں گے۔

  • اسکولوں کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    اسکولوں کے بچوں کا ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ

    پشاور : دس مئی کو ہونے والے دلخراش واقعے کے بعد پشاور کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر بچوں کو ریڈیو پاکستان میں 10مئی کو ہونے والے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا گیا کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسند کارکنوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کا گھیراؤ کیا اور اسے نقصان پہنچایا۔

    بچوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت کے مختلف جلے ہوئے حصوں کا دورہ کیا، اساتذہ اور بچوں نے سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر احتجاج بھی کیا۔

    انہوں نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی دوبارہ بحالی پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کیا، سیاسی مظاہروں میں سرکاری املاک کونقصان پہنچانا کسی طور قابل قبول نہیں ہوسکتا۔

    اساتذہ اور طلباء نے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، واضح رہے کہ سول سوسائٹی کی درخواست پر ریڈیو پاکستان پشاور عوام کیلئے پیر سے جمعہ تک کھول دیا گیا ہے۔

  • جناح ہاؤس اور ریڈیو پاکستان کی عمارت عوام کیلیے کھول دی گئی

    جناح ہاؤس اور ریڈیو پاکستان کی عمارت عوام کیلیے کھول دی گئی

    لاہور / پشاور : نو مئی 2023 کو شرپسندوں کی جانب سے نذرآتش کی جانے والی ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت اور جناح ہاؤس کو عام شہریوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے یہ اقدام سول سوسائٹی کی درخواست پر کیا گیا ہے، ریڈیو پاکستان پشاور کی جلی ہوئی عمارت کو اساتذہ، طلبہ کیلئے پیر سے جمعہ صبح 10سے شام 4بجے تک کھولا جائے گا، جبکہ عام شہری اور سول سوسائٹی شام 4 بجے سے 6بجے تک ریڈیو پاکستان پشاور آسکتی ہے۔

    اس موقع پر آنے والے شہپریوں کو ریڈیو پاکستان پشاور کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا جائے گا، شہریوں کو شرپسندوں کی جانب سے عمارت کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دہشت گردی سے لے کر امن کے طویل سفر تک ریڈیو پاکستان کی تاریخ سنہری الفاظ سے بھری پڑی ہے، سیاسی مظاہروں میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا قطعی طور پر درست نہیں ہو سکتا۔