Tag: raees

  • کیا شاہ رخ خان معافی مانگیں گے؟

    کیا شاہ رخ خان معافی مانگیں گے؟

    کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی 2017 کی فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر عوامی سطح پر معافی مانگیں گے؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر شاہ رخ خان کے خلاف ودودرا کی ایک ذیلی عدالت میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن کو ختم کرانے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں کنگ خان کی جانب سے درخواست دی گئی ہے، جس پر آج سماعت ہوئی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، متوفی دل کا مریض تھا اور اس کی موت کچھ اور وجوہ کے سبب ہوئی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہیں تو شاہ رخ خان کو معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ہمیشہ منفرد آئیڈیاز کے ساتھ آتے ہیں، ان کی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کی تشہیر کے دوران انھوں نے 4 سو سیجل نامی لڑکیوں سے ملاقات کی تھی، اگرچہ شاہ رخ نے ہمیشہ شان دار شوز پیش کیے ہیں، تاہم بدقسمتی سے فلم رئیس کی تشہیر کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

    23 جنوری 2017 کو، شاہ رخ خان فلم کی تشہیر کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا، جلد ہی افراتفری مچ گئی اور پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا، اس دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔

    فل رئیس 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی تھے۔

  • ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر وائرل

    ماہرہ خان کی ’مونچھوں‘ والی تصویر وائرل

    کراچی: شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز  کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

    آج ہم بات کررہے ہیں پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جنہوں نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے مونچھیں لگائی ہوئی تھیں۔

    دیکھیں: یہ کون سی معروف پاکستانی اداکارہ ہیں؟ تصویر وائرل

    ماہرہ نے یہ تصویر اپنی دوست امارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان ہی کے ساتھ بنوائی اور انہیں انوکھے انداز میں مبارک باد پیش کی۔

    انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ ’آج میرے جگر گوشے کی سالگرہ ہے، میں ویڈیو شیئر کرنے جارہی تھی مگر وہ بہت شرمندہ کردینے والی تھی اس لیے بس تصویر شیئر کی‘۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان نے شوبز کیریئر کا آغاز 2011 سے بطور معاون اداکار کیا جس کے بعد انہیں فواد خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنا کا موقع ملا یہی ان کی خوش قسمتی کا باعث بھی بننا۔

    ڈرامے میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں نے اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو نہ صرف ملک میں منوایا بلکہ بالی ووڈ ہدایت کار بھی انہیں اپنی فلموں میں کام دینے پر راضی ہوئے جس کے بعد فواد اور ماہرہ نے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی قدم رکھا۔

    یہ بھی دیکھیں: ماہرہ خان کا شادی میں ہلا گلا، ڈانس کی ویڈیو وائرل

    ماہرہ خان کی گزشتہ برس بھارتی اداکار کے ہمراہ نازیبا تصاویر بھی سامنے آئیں جس کے بعد انہیں ہر طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اداکارہ نے خصوصا پاکستانیوں اور دنیا بھر میں بسنے والے مداحوں سے معذرت بھی کی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھیں، انہوں نے 4 درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ماہرہ خان نے گزشتہ برس فلم ’رئیس‘ سے اپنے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کیا، اس فلم میں انہوں کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا، پاک بھارت کشیدگی کے باعث ماہرہ اپنی شوٹنگ مکمل کر کے جلد وطن لوٹیں اور پرموشن کے وقت بھی ٹیم کا حصہ بھی نہ بن سکیں تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    ماہرہ خان کی فلم ’’رئیس‘‘ بھارت گوگل سرچ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل

    موجودہ دور میں گوگل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، یہ ہمیں سب بتا دیتا ہے یہاں تک کہ کون ،کتنا ، کب مشہور ہوا ہے، سال 2017 میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی فلموں اور کہانیوں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔

    رواں سال گوگل پر سرچ کی جانے والی بھارتی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ ہے جو اس فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم  ’’رئیس‘‘ نے بھی گوگل کی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنالی ہے۔

    باکس آفس پر تاریخ رقم کرنے والی بالی ووڈ کی فلم ’’باہو بلی ٹو‘‘ نے کئی فلموں کا ریکارڈ توڑ ڈالا، مقبولیت کے لحاظ سے اس فلم نے عامر خان کی فلم دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    فلم ’’رئیس‘‘ نمائش سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم سے پاکستانی اداکاروں کو نکالنے کیلئے کافی دباؤ ڈالا، تاہم یہ فلم مقررہ تاریخ پر ہی ریلیزہوئی۔

    کھیل کے شعبے میں کرکٹ کی مقبولیت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، اس حوالے سے بھارتی کھلاڑیوں کو مالا مال کرنے والی انڈین پریمیئر لیگ نے گوگل سرچنگ میں دوسرا نمبر لے لیا۔

    تیسرے نمبر پر کرکٹ کے ہونے والے میچوں کا اسکور جاننے کیلئے ’’لائیو کرکٹ اسکور‘‘ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔

     بالی ووڈ کے سپر اسٹارعامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے گوگل پر چوتھا نمبر حاصل کیا، بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں فلم ’’دنگل‘‘ نے سب سے زیادہ پیسے کما کر تاریخ رقم کی ہے، عامر خان کی یہ فلم ان کی ’’پی کے‘‘ سے بھی مقبول فلم ثابت ہوئی۔

    بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اوراداکار ارجن کپور کی رومانٹک فلم ‘’ہاف گرل فرینڈ‘‘ بھی گوگل پر سرچ کی گئی۔ بھارتی مصنف چیتن بھگت کے ناول پر مبنی فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں41کروڑ سے زائد کا بزنس کیا، یہ فلم گوگل پر پانچویں نمبر پر رہی۔

    اس کے علاوہ دیگر فلموں میں ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ ’’منا مائیکل‘‘ ’’جگا جاسوس‘‘ اور ’’رئیس‘‘ نے بالترتیب نمبر حاصل کیے۔

     


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

    بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک برتاؤ نہیں کیا، ڈائریکٹر کا اعتراف

    ممبئی: بالی ووڈ فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا کا کہنا ہے کہ بھارتیوں نے ماہرہ خان کے ساتھ غلط برتاؤ کیا، ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ دشمن نہیں بلکہ اداکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے بالی ووڈ ہدایت کاروں کی توجہ حاصل کرنے والی ماہرہ خان اپنی پہلی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔

    فلم رئیس کی تیاری کے بعد جب اس کی تشہیر کا مرحلہ آیا تو ماہرہ خان بے لگام ہندو انتہاء پسندوں کی دھمکیوں کی وجہ سے اُس کا حصہ نہ بن سکیں، رئیس کی ریلیز کے بعد انتہاء پسندوں نے مظاہرے کیے اور ہدایت کاروں سے بھتہ بھی طلب کیا اور انہیں پابند کیا کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو موقع نہ دیں۔

    مزید پڑھیں: ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

    اس تمام صورتحال کو دیڑھ سال گزرا تو فلم رئیس کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے حق میں بات کرتے ہوئے بھارتیوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا۔

    راہول نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعتراف کیا کہ ’ہم نے ایک اداکار کی حیثیت سے ماہرہ خان کے ساتھ ٹھیک نہیں کیا، بھارتیوں نے بھی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ بہت غلط برتاؤ کیا باوجود اُس کے کہ ماہرہ ایک آرٹسٹ تھیں‘۔

    یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کے گانے نے ریکارڈ بنا ڈالا

    واضح رہے کہ فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان نے ایک گجراتی گینگسٹر، ماہرہ خان نے ان کی اہلیہ جبکہ نوازالدین صدیقی نے پولیس اہلکار کا اہم کردار ادا کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

    ماہرہ کا جادو، بھارتی حسینائیں‌ منہ تکتی رہ گئیں

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار کنگ خان پہلی بار بھارتی فلم رئیس میں اداکاری کرنے والی ماہرہ خان کے سحر گرفتار ہوگئے اور اُن کی صلاحیتوں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

    اپنی ہی فلم رئیس کی پروموشن میں مصروف کنگ خان سے جب ماہرہ خان کی اداکاری کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں پاکستانی اداکارہ کو لاجواب قرار دیا۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کے ماہرہ حیران کن خوبصورت اداکارہ ہیں جو فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بہت بڑی اسٹار بن کر سامنے آئیں۔

    mahira-raees

    انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ رئیس میں پہلی بار دو نئے اداکاروں ماہرہ خان اور نواز الدین نے کام کیا، تاہم ماہرہ کی اداکاری اور محنت دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ باکمال اداکارہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں انڈسٹری کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہوگی۔

    mahira-raess

    نواز الدین کے حوالے سے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ نئے اداکار اتنی اچھا کام کررہے ہیں، ماہرہ اور نواز صدیقی سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور امید ہے اس فلم میں ہماری کی جانے والی محنت مداحوں کے دلوں کو موہ لے گی۔

    mahira-raees-1

    یاد رہے پاک بھارت کشیدگی اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی ہندو انتہاء پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئیں تھی اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔

    خیال رہے فلم رئیس رواں ماہ کی 25 تاریخ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں ماہرہ خان کنگ خان کی اہلیہ کا روپ ادا کررہی ہیں، یہ بھی یاد رہے کہ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کی جانب سے کسی بھی اداکار کی تعریف اُس کے اچھے مستقبل کی عکاسی کرتی ہے اور یہ اعزاز کی بات سمجھی جاتی ہے۔

  • ماہرہ خان کا ’رئیس‘میں بے باک مناظر فلمانے سے انکار

    ماہرہ خان کا ’رئیس‘میں بے باک مناظر فلمانے سے انکار

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پہلی بالی وڈ فلم ‘رئیس’ میں بے باک مناظر عکس بند کرانے سے انکارکردیا۔

    بھارتی فلم نگری کی خبروں پرنظررکھنے والی ویب سائٹ بالی وڈ لائف کے مطابق کے مطابق ماہرہ خان کو’رئیس‘میں اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ بے باک مناظر فلمانے تھے مگر پاکستانی اداکارہ کی جانب سے انکار کردیا گیا۔

    راہول ڈھولکیا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں ماہرہ خان کے ساتھ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان مرکزی کردارادا کریں گے۔
    بھارت میں شہرت ملی اور اداکار شاہ رخ کے ہمراہ پہلی فلم کرنے کا موقع ملا۔

    اس فلم میں اداکار شاہ رخ خان ایک گجراتی ڈان کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم ‘رئیس’ 2016 عید پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    اس سے قبل پاکستانی اداکار فواد خان بھی اپنی ایک فلم میں بے باک مناظر فلمانے سے انکارکرچکے ہیں۔

  • شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    شاہ رخ اورماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘کا پہلا جلوہ

    ممبئی: بولی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان اورہردلعزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’رئیس‘کا پہلا ٹیزر ریلیزکردیا گیا۔

    ایکسل انٹرٹینمنٹ اور ریڈ چیلیز کی پروڈکشن کے بینر تلے راہول ڈھولکیا اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    'Baniye ka dimaag aur Miyanbhai ki daring'! The wait is finally over! Watch #RaeesTeaser! Coming Eid 2016. Posted by Raees on Thursday, July 16, 2015

    اس فلم میں شاہ رخ اور ماہرہ کے ہمراہ اداکار نوازالدین بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گےجبکہ فلم رئیس میں شاہ رخ خان نہایت منفرد انداز کے کردارمیں نظر آرہے ہیں۔

    اداکار نے ٹوئٹر پر فلم کے پوسٹر بھی ریلیز کردیے ہیں۔

    فلم رئیس آئندہ سال عید پرسنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔