Tag: Rafael Nadal

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال سعودی ٹینس فیڈریشن کے سفیر مقرر

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال سعودی ٹینس فیڈریشن کے سفیر مقرر

    سعودی ٹینس فیڈریشن نے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو اپنا سفیر مقرر کردیا۔

    سعودی ٹینس فیڈریشن کے مطابق رافیل نڈال کی تقرری کا مقصد سعودی عرب میں ٹینس کو فروغ دینا اور سعودی نوجوانوں کو ٹینس کی طرف راغب کرنا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی میں رافیل نڈال اکیڈمی بھی بنائی جائے گی جہاں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا کے عظیم ٹینس اسٹار رافیل نڈال کو ٹینس کا ’کلنگ آف کلے‘ بھی کہا جاتا ہے، رافیل ان مایہ ناز کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے چاروں گرینڈ سلیم، فرنچ اوپن، ملبڈن اوپن اور یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے مداحوں کے لئے بُری خبر

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال کے مداحوں کے لئے بُری خبر

    میڈرڈ: اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رافیل نڈال نے پیٹ میں تکلیف کے باعث ومبلڈن چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ٹینس کے معوروف کھلاڑی کو کوارٹر فائنل میں ٹیلر فرٹز کے خلاف میچ میں پیٹ میں تکلیف کا سامنا پیش آیا تھا کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ نک کرائیوس سے ہونا تھا۔

    نڈال کی دستبرداری کے باعث کیریوس ومبلڈن کےفائنل میں پہنچ گئے۔

    واضح رہے کہ رافیل نڈال ومبلڈن دو بار اور یو ایس اوپن چار مرتبہ جیت چکے ہیں جب کہ آسٹریلین اوپن میں بھی وہ دو بار چیمپئن رہے ہیں۔ رافیل نڈال دنیا کے ان 8 کھلاڑیوں میں بھی شامل ہیں جو اب تک چاروں گرینڈ سلیم جیت چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: رافیل نڈال نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

    رافیل نڈال نے چار فرینچ اوپن میں کوئی ایک سیٹ بھی ڈراپ نہیں کیا ہے۔ رافیل نڈال اب تک اپنے کیریئر میں 25 ارب روپے سے زائد کی انعامی رقم بھی جیت چکے ہیں۔

  • رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار

    رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار

    دنیا کے بڑے ٹینس اسٹارز میں شامل ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، پیر کو انھوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ یو اے ای سے وطن واپسی پر ان کا کووِڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ اپنی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے ابوظبی میں ایک نمائشی ایونٹ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کی تھی، جس سے اسپین واپسی پر انھیں پتا چلا کہ وہ کووِڈ پازیٹو ہیں۔

    20 بار کے گرینڈ سلم چیمپئن نے کہا کہ وہ کچھ "ناخوش گوار لمحات” سے گزر رہے ہیں لیکن امید ہے کہ جلد ہی بہتر محسوس کریں گے، اور مستقبل کے ٹورنامنٹس کے بارے میں لوگوں کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کرتے رہیں گے۔

    35 سالہ کھلاڑی نے بتایا کہ جب وہ کویت اور ابوظبی میں تھے تو ہر بار ان کا ٹیسٹ نیگٹو ہی آیا تھا، اور آخری بار گزشتہ ہفتے جمعے کو بھی ٹیسٹ منفی آیا۔

    اس نمائشی ایونٹ کے ذریعے چوٹ کے بعد ہسپانوی کھلاڑی کی واپسی ہوئی تھی، اگست میں واشنگٹن میں سٹی اوپن کے بعد ان کا یہ پہلا ٹورنامنٹ تھا جس میں انھیں اینڈی مرے اور ڈینس شاپووالوف کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی۔

    رافیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، حال ہی میں خود سے ملنے والے لوگوں کو اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا۔

    نڈال نے پاؤں کی چوٹ کے باعث 4 ماہ سائیڈ لائنز پر گزارے، وہ سٹی اوپن کے سیمی فائنل میں رولینڈ گیروس کے ہاتھوں ناک آؤٹ ہو گئے تھے اور ومبلڈن، ٹوکیو اولمپکس اور یو ایس اوپن سے باہر ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

  • فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال ایونٹ سے باہر، جوکووچ فائنل میں

    فرنچ اوپن ٹینس میں بڑا اپ سیٹ، رافیل نڈال ایونٹ سے باہر، جوکووچ فائنل میں

    فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو نوواک جوکووچ نے شکست دی۔

    سابق عالمی نمبر ایک اور کلے کورٹ کے کنگ کہلانے والے اسپین کے رافیل نڈال کا اکیسواں گرینڈ سلم جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا، فرنچ اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے نڈال کی فتوحات کو بریک لگادی۔

    پہلا سیٹ ہارنے کے بعد بھرپور کم بیک کیا اور ایک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ پانچویں سیڈ اسٹیفانو سیٹسپاس سے ہوگا۔ جوکووچ کو انیسواں گرینڈ سلم جیتنے کیلئے فائنل میں یونان کے سٹسیپاس کو ہرانا ہوگا۔

    ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو 6-3 ،3-6 ،6-7 اور2-6 سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی جوکووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں نڈال کو دو مرتبہ شکست دینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    سابق ومبلڈن چیمپیئن یانا نووٹنا انتقال کرگئیں

    علاوہ ازیں سابق ومبلڈن چیمپیئن جمہوریہ چیک کی یانا نووٹنا49سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ کچھ سال قبل وہ کینسرکا شکار ہو گئی تھیں۔ نووٹنا نے 1998 میں ومبلڈن ٹائیٹل جیتا تھا، انہیں اس وقت شہرت ملی تھی جب وہ 1993 میں اسٹیفی گراف سے ہارنے کے بعد تقریب میں رو پڑی تھیں۔

  • رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت لیا، جوکووچ کو شکست

    رافیل نڈال نے فرنچ اوپن جیت لیا، جوکووچ کو شکست

    پیرس: فرانچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں حریف کھلاڑی نوواک جووکوچ کو شکست دے کر فائنل جیت لیا، رافیل نڈال نے بیسواں گرینڈ سلم ٹائٹل جیت کر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    اسپینش اسٹار نے کلے کورٹ کنگ نڈال کا یہ تیرہواں فرنچ اوپن ٹائٹل ہے، نڈال نے ورلڈ نمبر ون جوکووچ کو 6-0، 6-2، اور 7-5 سے شکست دی۔

    پیرس میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈایا گو شوارٹز زمان سے ہوا ۔

    نڈال نے پہلے تینوں سیٹس جیت کر اپنی برتری ثابت کردی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین ،چھ تین اور سات چھ رہا وہ 13و یں بار فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

    دو سیٹ اسٹیفنوس نے جیتے جس کے بعد جوکووچ نے انہیں سنبھلنے نہ دیا اور میچ چھ تین ، چھ دو ، پانچ سات ، سات چھ اور چھ ایک سے جیت لیا ۔

    میگا ایونٹ کے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں رافیل نڈال نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف کھلاڑی جینک سینر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-4)،6-4 اور 6-1 سے ہرادیا تھا۔

  • اٹالین اوپن ٹینس: رافیل نڈال نےسیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے دی

    اٹالین اوپن ٹینس: رافیل نڈال نےسیمی فائنل میں نوواک جوکووچ کو شکست دے دی

    روم : اسپین کے اسٹار ٹینس پلیئررافیل نڈال نے مینزسنگلزکے سیمی فائنل میں سابق عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے اسٹار ٹینس پلیئررافیل نڈال نے اٹالین ٹینس میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ کو ہرا دیا۔

    مینزسنگلزکے پہلے سیمی فائنل میں نڈال نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 7-6 اور6-3 سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی۔

    راجر فیڈررایک بارپھرعالمی نمبرون ٹینس اسٹار بن گئے

    خیال رہے کہ رواں ہفتےانٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کرکے ایک بار پھرعالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اٹالین اوپن کے فائنل میں نوواک جوکووچ کو جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    جرمن کھلاڑی نے اس وقت کے عالمی نمبر2 جوکووچ کواٹالین اوپن کے فائنل میں 4-6 اور3-6 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پرچلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے سب سے بدترین رینکنگ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • راجر فیڈررایک بارپھرعالمی نمبرون ٹینس اسٹار بن گئے

    راجر فیڈررایک بارپھرعالمی نمبرون ٹینس اسٹار بن گئے

    پیرس: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے حریف رافیل نڈال کو پہلی پوزیشن سے محروم کرکے ایک بار پھرعالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے تحت سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے رافیل نڈال کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    راجر فیڈرر نے رواں سال 24 مارچ کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا لیکن میڈرڈ اوپن کے کوارٹرفائنل میں رافیل نڈال کی شکست کے باعث وہ عالمی نمبر ایک بن گئے۔

    انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی نئی رینکنگ کے مطابق رافیل نڈال تنزلی کے بعد دوسرے، جرمن کھلاڑی الیگزینڈر ریوریف تیسرے، گریگور دمتروف چوتھے، مارلن سیلس پانچویں نمبر پربرقرار ہیں۔

    سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ 6 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پرچلے گئے جو ان کی 2006 کے بعد سے سب سے بدترین رینکنگ ہے۔

    دوسری جانب ویمنزرینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین ووزینا کی نے سیمونا ہیلپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔

    راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن جیت لیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال کو شکست دے کر ریکارڈ 18 واں گرینڈ سلیم جیت لیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے مسلسل50سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا

    میڈرڈ : عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے ٹینس میں مسلسل پچاس سیٹس میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ بنادیا، رافیل نڈال میڈرڈ اوپن کےکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال نے مسلسل پچاس سیٹس جیتنے کا نیا ریکارڈ بنادیا ہے، اسپینش کھلاڑی نے امریکہ کے لیجنڈ کھلاڑی جان میکونری کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

    اسپین میں جاری میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ارجنٹینا کے کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے تاریخ رقم کی، میزبان ملک کے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے حریف کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

  • رافیل نڈال کا شان دار کھیل، گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا

    رافیل نڈال کا شان دار کھیل، گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا

    بارسلونا: عالمی نمبر ایک اسپین کے اسٹار ٹینس پلیئر رافیل نڈال نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل گیارہویں مرتبہ بارسلونا اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے ساحلی شہر بارسلونا میں جاری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسپینش کھلاڑی نے یونان کے نوجوان کھلاڑی اسٹیفانوس کو چھ دو اور چھ ایک سے شکست دے کر نہایت آسانی سے فتح حاصل کرلی۔

    ٹرافی وصول کرنے کے بعد نڈال نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا کر فتح کا جشن منایا۔ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ٹینس میں ان کی پہلی پوزیشن اور بھی مستحکم ہوگئی ہے۔

    عالمی نمبر وَن نے اپنے انیس سالہ حریف سے پہلا سیٹ چھ دو سے جیتنے میں محض چالیس منٹ لگائے۔ پہلے سیٹ کا میچ بارش کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے رکنے سے قبل اسٹیفانوس نے اچھا آغاز لیا لیکن کھیل دوبارہ شروع ہونے کے بعد رافیل نڈال نے انھیں ٹکنے نہیں دیا۔

    ٹینس اسٹار اعصام الحق بارسلونا اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

    رافیل نڈال اس پورے ٹورنامنٹ میں بلندی پر رہے اور ایسا لگتا ہے کہ 27 مئی کو 2018 کا فرنچ اوپن بھی وہ جیت لیں گے۔ واضح رہے کہ یہ میچ فتح اکتیس سالہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال کی کلے کورٹ میں انیسویں میچ فتح تھی، جب کہ مسلسل سیٹس فتوحات کی تعداد چھیالیس ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے گیارہویں مونٹی کارلو ٹائٹل جیتنے کے بعد یہ نڈال کی طرف سے کلے پر پچپن واں اور شان دار کیریئر کا ستتر واں ٹائٹل تھا۔ دوسری طرف اسٹیفانوس کا یہ نڈال کے ساتھ پہلا میچ تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سنسناٹی ٹینس : رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست

    سنسناٹی ٹینس : رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست

    نیویارک: سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں سابق عالمی نمبرایک اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کو آسٹریلوی کھلاڑی نے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری سنسناٹی ماسٹرز ٹینس میں اسپین کے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کو آسٹریلوی کھلاڑی نےشکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

    کوارٹر فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹار کھلاڑی رافیل نڈال کو 6-2 اور 7-5 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    دوسرےکوارٹر فائنل میں ا سپین کے ہی ڈیوڈ فیرر نے کینیڈا کے ڈومنک تھیم کو 6-3 اور 6-3 سے ہرا کرسیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    امریکا کے جان اسنر م وطن ڈونلڈسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، سیمی فائنل میں جگہ بنانے والے چوتھے کھلاڑی ریگور دمترف نے جاپان کے سوگیتا کو شکست دی۔


    راجرزکپ ٹینس: رافیل نڈال کوشکست


    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئےتھے، نڈال کو کینیڈا کے غیر معروف کھلاڑی ڈینس شپوالوف نے ہرایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔