Tag: Rafael Nadal

  • رافیل نڈال نےدسویں مرتبہ  فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کرتاریخ رقم کردی

    رافیل نڈال نےدسویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کرتاریخ رقم کردی

    پیرس: ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے دسویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے اسٹان واورنکا کو شکست دے کر دسویں مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

    پیرس میں کھیلے گئے میچ میں رافیل نڈال نے سوئٹزرلینڈ کے اسٹان واورنکا کو میچ میں واپسی کا کوئی بھی موقع فراہم نہ کیا اور تینوں سیٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6-2، 6-3 اور 6-1 سے کامیابی اپنے نام کی۔

    رافیل نڈال نے اس فتح کے ساتھ ریکارڈ 10ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا اور وہ ٹینس کی تاریخ میں پہلے کھلاڑی ہیں جس نے کوئی گرینڈ سلیم ایونٹ دس مرتبہ اپنے نام کیا ہے۔


    اسپین کے معروف ٹینس اسٹار رافیل نڈال بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مداح نکلے


    واضح رہےکہ رافیل نڈال کے کیریئر کا یہ 15واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے اور وہ راجر فیڈرر کے ریکارڈ 18 گرینڈ سلیم ٹائٹلز سے تین ٹائٹل کے فاصلے پر ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    جرمنی ٹینس: ٹاپ سیڈ نڈال کی سیمی فائنل تک رسائی

    اسٹٹ گارٹ : ٹاپ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی میں ہونےوالے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اسٹٹ گارٹ جرمنی میں ہونے والے گراس کورٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں نڈال کا مقابلہ آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومچ سے تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ابتدا سے ہی کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ نڈال نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں حریف کھلاڑی نے ٹائی بریک مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔

    فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کیا اور چھ تین سے میچ اپنے نام کرلیا۔ جنرل ساؤنڈ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ فورتھ سیڈ فرانس کے گیل مونفلس سے ہوگا۔

  • بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

    بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال کی فتوحات کا سلسلہ برقرار

    بارسلونا: ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا ٹینس کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

    بارسلونا ٹینس ٹورنامنٹ میں کلے کورٹ کنگ اسپین کے رافیل نڈال اب تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں، گزشتہ سال انجری کی وجہ سے دنیائے ٹینس سے دور رہنے والے رافیل نڈال نے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ہم وطن حریف نکولس الماگرو کو اسٹریٹ سیٹس سے مات دی۔

    فرنچ کھلاڑی جو ویلفرڈ سونگا کو ہسپانوی حریف کیخلاف اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مارسل گرانولر نے سونگا کیخلاف چھ چار اور چھ دو کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔

  • مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    مونٹی کارلو ٹینس : جوکووچ اورنڈال کی کوارٹرفائنل تک رسائی

    فرانس : عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ اور رافیل نڈال نے مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    راجر فیڈرر شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے، فرانس میں جاری کلے کورٹ ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے آسٹریا کے آندریس مورر کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ صفر رہا۔ اسپین کے رافیل نڈال کی بھی پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے امریکہ کے جان اسپنر کو دلچسپ مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ سات چھ اور چار چھ سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں اسپینش کھلاڑی نے غیر معمولی کھیل پیش کرتے ہوئے چھ تین سے کامیابی حاصل کرلی۔

  • سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    سوئس انڈور ٹینس:رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

    بیسل : سوئس انڈور ٹینس میں سابق عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ سوئیٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    بیسل میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سترہ سال نوجوان ٹینس اسٹار کروشیا کے بورنا کوریک نے تجربہ کار رافیل نڈال کی ایک نہ چلنے دی۔

    بے بی ڈوکوچ کے نام سے مشہور نوجوان کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں اسپینش کھلاڑی کو چھ دو سے آپ سیٹ کیا۔ دوسرے سیٹ میں نڈال نے کچھ مزاحمت کی تاہم کوریک نے اپنی پھرتی اور مہارت سے ٹائی بریکر پر سات چھ سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔

    دوسرے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے بلغاریہ کے گریگور دیمتروو کو دلچسپ مقابلے کے بعد مات دی۔ فیڈرر نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ جبکہ دوسرے سیٹ چھ دو سے اپنے نام کیا۔

    ادھر سنگاپور میں جاری ڈبیلو ٹی اے فائنلز ایونٹ میں ڈینمارک کی کیرولین وزنیاکی نے چیک رپی پبلک کی پیٹرا کویٹوا کو آسان مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

    ڈینش کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ تین رہا۔ دوسرے میچ میں سربیا کی اینا ایوانوک نے رومانیہ کی سیمونا ہیلپ کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مات دی۔ سرب کھلاڑی نے سات چھ ،تین چھ اور چھ تین کے اسکور سے مقابلہ جیتا۔

  • چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    چائنا اوپن ٹینس:نوواک جوکووچ ،رافیل نڈال اوراینڈی مرے دوسرے راؤنڈ میں

    بیجنگ :ورلڈ نمبر ون ڈے سربیا کے نوواک جوکووچ ،اسپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، بیجنگ میں جاری ایونٹ میں عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے تین ماہ بعد فاتحانہ کم بیک کیا۔

    نڈال کلائی کی انجری کے سبب تین ماہ سے آوٹ آف ایکشن تھے،اسپینش اسٹار نے فرانس کے رچرڈ گاسکوے کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ چھ چار اور چھ صفر کے اسکور سے اپنے نام کیا۔

    دوسرے میچ میں عالمی سربیا کے نواک جوکوچ نے اسپین کے گلوریمو گارسیا کے خلاف یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ سرب کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ دو اور چھ ایک رہا۔

    برطانیہ کے اینڈی مرے نے پولینڈ کے جیرزی جانووچ کو ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود زیر کرلیا، مرے کو پہلے سیٹ میں سات چھ سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    جس کے بعد انگلش کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگر دو سیٹ چھ چار اور چھ دو سے جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔