Tag: Rafah safe zone

  • اسرائیلی فوج نے رفح کے سیف زون پر حملے شروع کر دیے، 130 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج نے رفح کے سیف زون پر حملے شروع کر دیے، 130 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح کے سیف زون پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں، رات بھر گولہ باری اور مکانات پر بمباری سے 130 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر کی جانب سے رفح کے سیف زون کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بیان کے بعد گزشتہ روز صہیونی فورسز نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفح میں شدید بمباری کی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں ایک سو تیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

    فلسطینی خبر رساں ادارے وفا نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں کنڈرگارٹن اسکول پر بھی اسرائیلی حملے میں کم از کم 2 بچے شہید ہو گئے ہیں، صہیونی فورسز نے خان یونس میں ہلال احمر کے یورپی ہیڈ کوارٹر پر بھی اسموک بم پھینکے۔

    اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائیوں میں مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں کو بھی گرفتار کیا۔ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوا، جس سے زمینی کارروائی کے دوران ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 225 ہو گئی ہے۔

    شام نے امریکی فضائی حملوں کے بعد اہم انکشاف کر دیا

    الجزیرہ کے مطابق مشرقی رفح میں فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ خطرناک حد بھیڑ والے اس شہر پر زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 27,365 فلسطینی شہید اور 66,630 زخمی ہو چکے ہیں۔