Tag: Rafeal nadal

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    میلبورن : ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    سال کے پہلے گرینڈ سلیم ایونٹ آسٹریلین اوپن ٹینس میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینز سنگلز کے چوتھے راؤنڈ میں ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو دو ایک سے شکست دیکر کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    ویمنز سنگلز میں روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کا مقابلہ چین کی غیر معروف کھلاڑی شوا پینگ سے ہوا۔ یہ میچ شراپوا نے باآسانی چھ تین اور چھ صفر سے جیت کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    میلبورن : تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں رافیل نڈال نے اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    نڈال نے چھ ایک، چھ صفر اور سات پانچ سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ چوتھے راؤنڈ کے میچ میں نڈال کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوگا۔

    ویمنز سنگلز کے میچ میں روس کی ماریہ شراپووا نے قازقستان کی زرینا دیاس کے خلاف فتح سمیٹی۔ رومانیہ کی سائمونا ہیلپ اور کینیڈا کی یوگین بوچارڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔