Tag: rafique suleman

  • رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    رائس ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی کا قیام

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کوفوری طورپرحل کرنے کے لئے صوبائی وزیر زراعت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان  نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ  سے ملاقات کی، اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان سے کہا کہ کمیٹی کے قیام سے چاول کی کاشت کوفروغ دینے۔

    کاشتکاروں کو جدید سہولیات فراہم کرنے اور چاول کی برآمدات میں اضافے کوممکن بنایا جاسکے گا ۔سید قائم علی شاہ نے کہاکہ چاول کے برآمدکنندگان کے مسائل کو وفاقی سطح پر حل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان کا کہنا تھا کہ ملائشیا کو دو لاکھ ٹن پاکستانی چاول برآمد کرنے کے لئے حکومت کو کام کرناہوگا۔

  • چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے،رفیق سلیمان

    کراچی: رائس ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران سات لاکھ 33ہزار ٹن باسمتی اور 26لاکھ 27ہزارمیٹرک ٹن نان باسمتی چاول برآمد کیا گیا۔

    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رفیق سلیمان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک باسمتی چاول تقریباایک لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن اور نان باسمتی چاول چھ لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن برآمد کیا جاچکا ہے لیکن بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باعث چاول کی ایکسپورٹ متاثرہو نے کا خدشہ ہے۔

    جس سے باسمتی چاول کے کسانوں ،کاشتکاروں کے ساتھ ساتھ نان باسمتی چاول کے کاشتکاروں اورکسانوں کو نقصان ہو جائے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں او رکاشتکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک اپنانے کی بجائے تمام صوبوں کے ساتھ سندھ کے غریب کسانوں اورکاشتکاروں کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔