Tag: Raghav Chadha

  • پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    نئی دہلی(25 اگست 2025): بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان شوہر راگھو چڈھا نے جلد والدین بننے کی تصدیق کردی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا جلد ہی اپنے چھوٹے سے فرشتے کا استقبال کرنے والے ہیں، جوڑے نے پیر کے روز ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

    پرینیتی نے اپنے انسٹاگرام پر راگھو چڈھا کے ساتھ ایک مشترکہ دو سلائیڈ والی پوسٹ شیئر کی، جس میں ایک کیک کی تصویر تھی جس پر "1+1=3” اور چھوٹے پاؤں کے نشانات بنے تھے، جو ان کے بڑھتے ہوئے فیملی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ دوسری سلائیڈ میں ایک مختصر ویڈیو تھی جس میں یہ ہونے والے والدین پارک میں سیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    انہوں نے کیپشن میں لکھا "ہمارا چھوٹا سا کائنات۔۔جلد ہی آنے والا ہے، بے حد مبارکباد،” ساتھ ہی سرخ دل اور نظر بد سے بچاؤ کے ایموجیز شامل کیے، اس خوشی کے اعلان پر لاکھوں مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیت نے بے پناہ جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں جوڑے کے لیے دلی مبارکباد کے پیغامات شیئر کیے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ  پرینیتی چوپڑا نے 2023 میں اڈی پور میں ایک نجی تقریب میں سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی تھی۔

  • آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد راگھو اور پرینیتی منظر عام پر آگئے

    آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد راگھو اور پرینیتی منظر عام پر آگئے

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیٹی چوپڑا اور ان کے سیاستدان شوہر راگھو چڈھا لندن میں آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے سیاست دان شوہر، راگھو چڈھا نے طویل مدت بعد ایک ساتھ انٹری دی ہے، دونوں ایک ساتھ سدھی ونائک مندر میں ’آشیرواد‘ لینے کے لیے پہنچے تھے۔

    یاد رہے اداکارہ کا اپنے شوہر کے ساتھ سدھی ونائک مندر کا دورہ لندن میں راگھو کی آنکھوں کی کامیاب سرجری کروانے کی خبر کے فورا بعد کیا ہے، اس سے قبل دونوں ہی منظر عام سے غائب تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Bollywood (@bollywood.mobi)

    سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جوڑی نے میچنگ کا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ماتھے پر تلک لگائی ہوئی ہے، پرینیتی اور راگھو کو کئی مہینوں بعد ایک ساتھ دیکھنے پر مداح و صارفین خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر آئی تھی کہ عام آدمی پارٹی کے سیاسی رہنما راگھو چڈا کو ریٹینا میں سوراخ کا مسئلہ پیدا تھا اور لندن کے ایک اسپتال میں ان کی ایمرجینسی سرجری ہوئی تھی، ریٹینا میں سوراخ سے اداکارہ کے شوہر مستقل طور پر بینائی سے محروم ہوسکتے تھے۔

    یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ سال 24 ستمبر کو بھارت کی عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔

  • پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    پرینتی چوپڑا نے شادی سے متعلق اہم راز بتا دیا، مداح حیران

    ممبئی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فلم چمکیلی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی سے متعلق اہم راز بتا کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا سے پہلی ملاقات میں ہی محبت ہوگئی تھی اور پہلے 5 منٹ میں ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ شادی ان سے ہی کروں گی۔

    بھارتی شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

    چڈھا

    اپنے شوہر راگھو چڈھا کے ساتھ محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان سے ہیلو ہائے کے وقت مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ کون اور کیا ہیں؟

    35سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن میں ایک تقریب کے دوران ان سے سامنا ہوا اور صرف ہیلو ہائے کی، لیکن اس بار میں نے کہا کہ چلو ناشتے پر ملتے ہیں میں اور میری ٹیم کے تقریباً آٹھ لوگوں نے اگلے دن ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔

    پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں نے ناشتے کے بعد انہیں بہت غور سے دیکھا، ان کے کیے گئے تمام کاموں کے بارے میں جانا، میں قسم کھا کر کہہ سکتی ہوں کہ میں راگھو چڈھا سے ملی اور پانچ منٹ میں یہ جان لیا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے۔

    چوپڑا

    بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ میں یہ بھی نہیں جانتی تھی کہ آیا ان کی شادی ہوگئی ہے، بچے ہیں، یا ان کی عمر کتنی ہے؟ بس ان سے شادی کرنے کی خواہش میرے اندر کی آواز تھی۔

    واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 میں بہت دھوم دھام سے ہوئی۔ راگھو چڈھا ایک سیاستدان ہیں اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے۔

  • پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری شروع کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    پرینیتی چوپڑا کی گلوکاری شروع کرنے کی وجہ سامنے آگئی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں اداکاری کے بعد گلوکاری شروع کرنے کی وجہ بتادی۔

    ایک انٹرویو کے دوران بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ ’’میں نے اداکاری کے بعد اب دوسرے پروفیشن کا آغاز بطور گلوکارہ کیا ہے اور اس پروفیشن میں میرے شوہر راگھو چڈھا نے بہت ساتھ دیا‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    اپنے شوہر کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ راگھو گلوکاری کے حوالے سے میری روزانہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ایک عوامی شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں میرے شوق کا اندازہ تھا اسی لیے انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کرنا چاہیے، اس سے کافی حوصلہ ملا۔

    پرینیتی چوپڑا کا پہلا لائیو کنسرٹ، اداکارہ کا گانا سننے والوں نے کیا کہا؟

    پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ میرے شوہر میرے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، وہ میری گلوکاری کے جذبے اور جنون سے بخوبی واقف ہیں، اس لیے اب میری کوشش ہے کہ پلے بیک سنگنگ کی جانب قدم بڑھاؤ۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by @parineetichopra

    واضح رہے کہ پرینیتی نے حال ہی میں اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے اپنے ڈیبیو کا آغاز ممبئی میوزک فیسٹول میں کیا۔

    یاد رہے کہ پرینیتی چوپڑا بچپن میں موسیقی کے مقابلوں میں شریک ہوا کرتی تھیں، جبکہ کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ وہ لڑکپن میں ڈی ڈی چینل کے لائیو شوز میں گایا کرتی تھیں۔