Tag: Rahat ali

  • فاسٹ باؤلر راحت علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    فاسٹ باؤلر راحت علی رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

    ملتان: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر راحت علی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، بارات میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلر راحت علی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن سے بارتیوں کے ہمراہ اپنی دلہن لینے میرج ہال پہنچے تو وہاں اُن کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    شادی ہال پہنچنے پر کرکٹر کے عزیزو اقارب نے ڈھول کی تھاپ پر خوب جم کر بھنگڑے ڈالے اور اپنی خوشیوں کا اظہار کیا، باراتی میرج ہال پہنچنے تو اُن پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور دلہا سمیت دیگر باراتیوں کو ہار پہنائے گئے۔

    شادی کے موقع پر کرکٹر نے میرون رنگ کی شیروانی اور لال رنگ کا قلا سرپر سجایا ہوا تھا، تقریب میں کسی بھی کرکٹر نے شرکت نہیں کی۔

    واضح رہے راحت علی نے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر قومی ٹیم میں جگہ بنائی اور گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں آل راؤنڈر کا کردار ادا کیا۔

  • فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    فاسٹ بالر راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار

    ڈھاکہ: دورہ بنگلادیش میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، راحت علی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، ضیا الحق کو متبادل کے طور پر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    ایک کے بعد ایک جھٹکا پاکستان کرکٹ کا پیچھا چھوڑنے کا نام نہیں لے رہا،ایک ایک کرکے تمام پلیئرز کی چھٹی ہورہی ہے،یا یوں کہے کھلاڑیوں کی فٹنس نے سلیکشن کمیٹی کا پول کھول دیا۔

    حیران کن طور پر تمام ہی پلیئرزکھیلے بغیر انجرڈ ہوئے، بنگلادیش جانے سے قبل ہی صہیب مقصود اور سہیل خان زخمی ہوکر گھر بیٹھ گئے۔

     بنگلادیش سے پہ در پہ شکستوں کا غم کھلاڑیوں نے کچھ زیادہ ہی لے لیا،جب ہی تو ایک کے بعد ایک کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے لگ گئی۔

     یاسر شاہ، احسان عادل بنگلادیش کی سیر کرنے گئے اور بغیر کھیلے ہی واپس آئےاور اب ذرائع کے مطابق راحت علی بھی ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہے اور تیسرے میچ میں شرکت بھی مشکوک ہے۔