Tag: Rahat Fateh Ali

  • برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی سے وابستگی ختم کردی

    گلوکار راحت فتح علی خان کی تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے ستارے گردش میں آگئے، برطانوی بادشاہ چارلس کی چیرٹی برٹش ایشین ٹرسٹ نے راحت فتح علی خان سے اپنی وابستگی ختم کردی ہے۔

    ترجمان برٹش ایشین ٹرسٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کی تشدد والی ویڈیو دیکھ کر قطع تعلق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق حالات کچھ بھی ہوں، کسی بھی قسم کا تشدد ناقابل برداشت ہے، بدسلوکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    ایشین برٹش ٹرسٹ کی بنیادکنگ چارلس نے رکھی تھی اور انہوں نے 2017 میں ٹرسٹ کے عشائیے میں راحت فتح علی خان کو برٹش ایشین ٹرسٹ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ 27 جنوری کی رات اپنے ملازم نوید حسنین کو تشدد کا نشانہ بنا رہے تھے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اپنی بوتل کے بارے میں پوچھتے رہے۔

    مذکورہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد راحت فتح علی خان کے ملازم کا بیان بھی سامنے آیا جس میں نوید حسنین نے کہا تھا کہ راحت فتح علی خان میرے استاد ہیں، جو بھی چل رہا ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

    فائزہ خان کی کشمیر میں سیر و تفریح کی ویڈیو وائرل

    ملازم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ راحت فتح علی خان ہمارے مرشد ہیں، ہمیں مار سکتے ہیں اور ڈانٹ بھی سکتے ہیں، جس بوتل کی بات ہو رہی ہے اس میں خان صاحب کے مرشد پاک کا پڑھا ہوا پانی تھا، وہ بوتل میں کہیں رکھ کر بھول گیا تھا۔

  • راحت فتح علی کا نصرت فتح علی خان کو دل چھولینے والا خراج عقیدت

    راحت فتح علی کا نصرت فتح علی خان کو دل چھولینے والا خراج عقیدت

    استادوں کے استاد نصرت فتح علی خان کی برسی پر گلوکار راحت فتح علی خان نے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    فوٹوزاینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر راحت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کا پوٹریٹ شیئر کیا، راحت فتح علی خان نے دل کی ایموجی کے ساتھ لکھا کہ لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خان ہمیشہ ہمارے دلوں میں ہیں۔

    راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ صرف ایک نصرت ہوسکتا ہے، میرا رہنما اور میرا استاد۔

    واضح رہے کہ مشہور پاکستانی قوال اور دنیا بھر میں موسیقی اور اپنی گائیکی سے پہچان بنانے والے نصرت فتح علی خان 2007ء میں‌ آج ہی کے دن اس دارِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں: آج مشہور قوّال اور موسیقار نصرت فتح علی خان کی برسی ہے

    نصرت فتح علی خان نے فنِ قوالی، موسیقی اور گلوکاری کے اسرار و رموز سیکھے اور وہ عروج حاصل کیا کہ آج بھی دنیا بھر میں‌ انھیں ان کے فن کی بدولت نہایت عقیدت، محبت اور احترام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    یہ نصرت فتح علی خان کا کارنامہ ہے کہ انھوں‌ نے قوالی کو مشرق و مغرب میں مقبول بنایا اور خاص طور پر صوفیائے کرام کے پیغام کو اپنی موسیقی اور گائیکی کے ذریعے دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ انھوں‌ نے اپنے فن کے ذریعے دنیا کو امن، محبت اور پیار کا درس دیا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔

     

  • برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    لندن: برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کردیا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

    یونیورسٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کا تعلق کلاسیکل گھرانے سے ہیں اور وہ صوفی میوزک کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہے ہیں جس کو سراہنا بہت ضروری ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی گلوکار نے قوالی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر صوفی موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر امن کا پیغام دیا، وہ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جس نے جنوبی ایشیا میں میوزک کی بہت زیادہ خدمت کی‘۔

    مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعزاز: ریہر سل روم راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سات برس کی کم عمر میں موسیقی کی باقاعدہ تربیت لینا، پچاس سے زائد المبز، دنیا بھر میں ہائی پروفائل کنسٹرٹس اور کروڑوں کی تعداد میں مداحوں کی موجودگی راحت فتح علی کو دیگر سے منفرد بناتی ہے‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو ایک اور اعزاز دیتے ہوئے ریہرسل روم اُن کے نام سے منسوب کردیا تھا جس کے بعد وہ جنوبی ایشیاء کے پہلے گلوکار بن گئے جسے برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    یونیورسٹی کے شعبہ میوزک کے سربراہ مائیکل برڈن کا کہنا تھا کہ ’’راحت فتح علی خان کی آواز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کو اچھا میوزک سننے کو ملا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    اس سے قبل سنہ 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی قوالیوں اور کلاسیکل موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔

  • بھارت کا راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام، 45 روز میں جواب طلب

    بھارت کا راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام، 45 روز میں جواب طلب

    نئی دہلی: بھارت کے سرکاری ادارے نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت سے بھاری رقم غیر قانونی طریقے سے اسمگل کی۔

    بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فورین ایکسچینج مینیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر راحت فتح علی خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 45 روز میں جواب طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں: سال 2019 ، راحت فتح علی خان نے دنیا بھر میں کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا

    شوکاز نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار نے 2 کروڑ روپے کی رقم غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک منتقل کی۔

    یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار کو 2011 میں نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی بھاری رقم کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

    بھارتی پولیس نے راحت فتح علی خان سے پیسوں کی دستاویزات بھی طلب کیں تھیں جسے وہ دکھا نہیں سکے تھے، بعد ازاں پولیس نے اُن کے مینیجر کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا نیا گانا مداحوں کو بھا گیا

    یہ بھی یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز 2003 میں فلم ’پاپ’ کے نغمے ‘لاگی تم سے من کی لگن‘ سے کیا تھا، بعد ازاں اُن کی مدھر آواز کو دیکھتے ہوئے دیگر میوزک کمپوزر نے بھی گانے دیے جو کامیاب رہے۔

  • امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    امجد صابری کا آخری کلام ریلیز کردیا گیا

    کراچی: کوک اسٹوڈیو سیزن میں وہ قوالی ریلیز کردی گئی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار تھا، جس میں معروف شہید قوال امجد صابری اور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 40 سال قبل امجد صابری کے والد غلام فرید صابری اور راحت فتح علی خان کے چچا نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا گیا کلام ’’رنگ‘‘ کوک اسٹوڈیو میں ایک نئی طرز کےساتھ سامعین کے لیے پیش کیا گیا۔ یہ کلام ’’رنگ‘‘ حضرت امیر خسرو نے تحریر کیا تھا جسے 40 سال قبل قوالی کی صورت میں پیش کیا جاچکا ہے۔

    دو گھرانوں کے سپوتوں کو ملا کر ایک بار پھر اس ترانے کو نئے طرز پر پیش کیا گیا جس کا مقصد کلام کو مزید بہتر طریقے سے پیش کرنا تھا، جس میں امجد صابری کی آواز نے سحر طاری کردیا۔

    معروف قوال کی آواز اور اُن کی کارکردگی دیکھنے کے بعد اُن کے مداح ایک بار پھر غم زدہ ہوگئے، امجد صابری کی مخصوص آواز اور انداز نے اس کلام میں ایک نیا رنگ ڈال دیا جبکہ راحت فتح علی خان نے بھی اس میں اپنی آواز کا جادو جگا کر قوالی کے حسن کو مزید نکھار دیا۔اس کلام کو نئی طرز میں پیش کرنے کے لیے شانی ارشد نے ڈائریکشن کی ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے سیزن 9 کے اختتام پر اس پورے سیزن کو امجد صابری کے نام سے منسوب کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے تاہم کلام نشر ہونے کے بعد مداح ایک بار پھر معروف قوام کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے غم زدہ ہوگئے ہیں۔