Tag: rahat fateh ali khan

  • راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان کی ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بھارت کے معروف سابق کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مداحوں میں خوب وائرل ہورہی ہے۔

    گلوکار کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں راحت خوشگوار انداز میں گفتگو کررہے ہیں جب کہ ایم ایس دھونی ان کی باتوں سے محظوظ ہوتے نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایم ایس دھونی اب تک کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔

  • راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    راحت فتح علی خان اور سنجے دت کی ملاقات کی ویڈیو وائرل

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور بالی ووڈ اداکار سنجے دت سے کنسرٹ میں ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

    عالمی شہرت کے حامل معروف پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان اپنی غیر معمولی موسیقی سے دنیا بھر کے سامعین کو مسحور کیے ہوئے ہیں۔

    &

    حال ہی میں بالی ووڈ اداکار سنجے دت کے ساتھ راحت فتح علی خان کی پرتپاک بات چیت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔

    راحت فتح علی خان کی طرف سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دبئی میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے بیک اسٹیج کی ہے جہاں سنجے دت بھی موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اس ویڈیو میں دونوں شخصیات کو خوشگوار انداز میں ایک دوسرے سے بات کرتے اور دوبارہ ملاقات کا منصوبہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں دونوں فنکاروں کی محبت اور ایک دوسرے کیلئے عزت و احترام کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    منی لانڈرنگ کیس: راحت فتح علی خان سے متعلق اہم فیصلہ

    عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رپورٹ جمع کرادی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی) کے کارپوریٹ کرائم سرکل نے راحت فتح علی خان کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کروادی ہے۔

    اپنی رپورٹ میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف منی لانڈرنگ کے کوئی شواہد نہیں ملے، معروف گلوکار کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہیں۔

    گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف انکوائری بند کردی گئی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل نے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو پیش کر دی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزام میں ہونے والی تحقیقات کا آغاز بیرون ملک سفر کرنے والے مختلف مسافروں کی شکایت پر کیا گیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور نے اس سلسلے میں 182 مسافروں کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق راحت فتح کا نام بھی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں میں شامل تھا مگر ان سے متعلق کوئی ایسا ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے معلوم ہوتا کہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہوں۔

  • بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    بوتل میں کیا تھا؟ راحت فتح علی خان نے حقیقت بیان کردی

    دنیا کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں اپنے ملازم پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ گلوکار احت فتح علی خان اپنے ملازم سے کسی بوتل کا تقاضا کررہے تھے اور بوتل نہ ملنے پر انہوں نے اپنے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    تاہم اب راحت فتح علی خان کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے جس بوتل کے لیے ملازم پر تشدد کیا، اس میں واقعی ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ لوگ ان کی بات کو مذاق سمجھ رہے ہیں لیکن واقعی ان کی غائب ہونے والی بوتل میں مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ ان کا اور ان کے مرشد کا معاملہ ہے، اس بوتل میں ان کے مرشد کا پڑھا ہوا پانی تھا، جس وجہ سے وہ پریشان تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کی روحانی بات کو نہیں سمجھ رہے۔

    ایرن ہالینڈ نے ثنا جاوید سے متعلق کیا کہا؟

    اپنے انٹرویو میں راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھ پرفارمنس کرنے والے موسیقاروں بھاری معاوضہ ادا کرتے ہیں۔ جتنا کوئی نہیں دیتا۔

  • ہر سیاسی پارٹی کیلئے گانا گا سکتا ہوں: راحت فتح علی خان

    ہر سیاسی پارٹی کیلئے گانا گا سکتا ہوں: راحت فتح علی خان

    گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیپ ریکارڈر ہیں اور ہر سیاسی پارٹی کے لئے گیت گا سکتے ہیں۔

    لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میری سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں نہ ہی میرا ووٹ یہاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن میں ٹیپ ریکارڈر ہوں اور ہر سیاسی پارٹی کے لئے گیت گا سکتا ہوں اور  ہر پارٹی کے لئے نغمہ گاؤں گا۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہے ہیں اور وہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت 20 کے قریب ممالک جائیں گے جب کہ وہ ورلڈ ٹور کا آغاز جنوبی افریقہ سے کریں گے۔

  • راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    راحت فتح علی خان کا پرفارمنس کے دوران سدھو موسے والا کو خراج تحسین

    معروف بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کو ایک برس بیت گیا، اس موقع پر پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی قوالی کے دوران انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ایک کانسرٹ کے دوران اپنی پرفارمنس، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کے نام کی۔

    گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا 29 مئی کو قتل کردیے گئے تھے، نامعلوم افراد نے بھارتی پنجاب کے ضلع مانسا میں سدھو کی گاڑی پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا تھا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ہونے والے ایک کانسرٹ میں، قوالی شروع کرنے سے پہلے گلوکار نے کہا کہ وہ یہ قوالی سدھو موسے والا کا نام کر رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Brut India (@brut.india)

    اس کے بعد وہ آجا تینوں اکھیاں اڈیک دیاں گاتے ہوئے درمیان میں سدھو کا نام بھی لے رہے ہیں۔

    راحت فتح علی خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دنیا بھر کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

  • راحت فتح علی کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا

    راحت فتح علی کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا

    کراچی: لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا ’’غمِ عاشقی‘ چاند رات کو ریلیز ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان عید سے قبل عوام کو تحفہ دے رہے ہیں جو گانے کی صورت میں ہے۔

    راحت فتح علی کا نیا گانا غمِ عاشقی چاند رات کو ریلیز ہوگا جو پروین شاکر کی غزل سے لیا گیا ہے، گانے کو راحت فتح علی خان نے اپنے مخصوص متاثر کن انداز میں گایا ہے۔

    معروف گلوکارہ پروین شاکر کی غزل غمِ عاشقی کے بول یہ ہیں۔

    کبھی رُک گئے کبھی چل دئیے کبھی چلتے چلتے بھٹک گئے
    یوں ہی عمر ساری گُزار دی یوں ہی زندگی کے ستم سہے
    کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر
    نا نظر ملی نا زباں ملی یوں ہی سر جُھکا کے گزر گئے
    کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر
    جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گئے
    کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
    غم عاشقی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے

    واضح رہے کہ راحت فتح علی خان کافی عرصے کے بعد کوئی گانا ریلیز کررہے ہیں البتہ ان کے گائے گانے پاکستانی ڈراموں میں خوب مقبول ہورہے ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں میں ان کے گائے گانوں کو مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے، اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ٹائٹل سونگ میں راحت فتح علی خان نے ہی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔

  • استاد راحت فتح علی خاں نے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی

    استاد راحت فتح علی خاں نے اپنی 45 ویں سالگرہ منائی

    لاہور : لازوال گیتوں کے خالق استاد راحت فتح علی خاں نے اپنی 45ویں سالگرہ اے آروائی نیوز کے ساتھ منائی، کیک کاٹا اور گیت بھی گائے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے موسیقی کے بے تاج بادشاہ اور آکسفورڈ یونورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے استاد راحت فتح علی خاں نے حسب سابق اپنی سالگرہ اے آروائی نیوز کے ساتھ منائی۔

    اس موقع پر سروں کے شہنشاہ نے 2019 کی طرح 2020 میں بھی فتوحات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، پرائیڈ آف پرفارمنس، آئیفا ایوارڈ ، نوبل پیس ایوارڈ میں پرفارمنس اور ان گنت سپر ہٹ گیت گانے کے ساتھ ساتھ انہوں نے آکسفورڈ یونورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کر کے ملک اور قوم کا نام روشن کیا۔

    لاہورسے نعیم حنیف کی رپورٹ کے مطابق لیونگ لیجنڈ فنکارنے اب میوزک ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے، استاد راحت فتح علی خاں نے اے آروائی نیوز کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ورلڈ ٹورمی مائی سیلف اینڈ آئی کا اختتام 27 دسمبر کو دبئی میں گرینڈ فنالے میں پرفارم کر کے کریں گے۔

    واضح رہے کہ راحت فتح علی خان 1974 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، وہ ایک بہترین موسیقار اور گلوکار ہیں، ان کی گائیکی کے مداح پاکستان اور بھارت کےعلاوہ دنیا بھر میں موجوود ہیں۔

    مزید پڑھیں : راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے بڑے اعزاز سے نواز دیا

    راحت فتح علی خاں فرخ فتح علی کے صاحبزادے اوراستاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے ہیں قوالی کے علاوہ بھی وہ غزل اور ہلکی پھلکی موسیقی گاتے ہیں۔ وہ بڑے پیمانے پر پاکستان، بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کا دورہ کر کے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

  • اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    اعزازی ڈگری کواپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں‘ راحت فتح علی خان

    کراچی: معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے نامور کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا کہ جوکچھ بھی ہے وہ اللہ کے کرم سے ہے۔

    معروف پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اعزازی ڈگری کو اپنے اساتذہ کے نام کرتا ہوں، ہمارے اساتذہ نے قوالی اورکلاسیکی موسیقی کوچارچاند لگائے۔

    راحت فتح علی خان نے کہا کہ پاکستان ہمارا پیاراملک ہے اس کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے چھوٹے چھوٹے کام ملک کے لیے بڑے بن جائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی حکومت سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات بہت اچھے ہیں امید ہے اوربھی اچھا ہوگا۔

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    یاد رہے کہ تین روز قبل آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کیا تھا

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

  • برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    برطانوی یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان

    لندن: برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ یونیورسٹی نے نامور پاکستانی کلاسیکل گلوکار راحت فتح علی خان کو اعزازی ڈگری دینے کا اعلان کردیا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق راحت فتح علی خان کو قوالی ، صوفیانہ کلام اور میوزک کی خدمات کے اعتراف میں 26 جون 2019 کو اعزازی ڈگری دی جائے گی۔

    یونیورسٹی کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ راحت فتح علی خان کا تعلق کلاسیکل گھرانے سے ہیں اور وہ صوفی میوزک کی بھرپور طریقے سے خدمت کررہے ہیں جس کو سراہنا بہت ضروری ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی گلوکار نے قوالی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور پھر صوفی موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلا کر امن کا پیغام دیا، وہ ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جس نے جنوبی ایشیا میں میوزک کی بہت زیادہ خدمت کی‘۔

    مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا اعزاز: ریہر سل روم راحت فتح علی خان کے نام سے منسوب

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سات برس کی کم عمر میں موسیقی کی باقاعدہ تربیت لینا، پچاس سے زائد المبز، دنیا بھر میں ہائی پروفائل کنسٹرٹس اور کروڑوں کی تعداد میں مداحوں کی موجودگی راحت فتح علی کو دیگر سے منفرد بناتی ہے‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو ایک اور اعزاز دیتے ہوئے ریہرسل روم اُن کے نام سے منسوب کردیا تھا جس کے بعد وہ جنوبی ایشیاء کے پہلے گلوکار بن گئے جسے برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    یونیورسٹی کے شعبہ میوزک کے سربراہ مائیکل برڈن کا کہنا تھا کہ ’’راحت فتح علی خان کی آواز اور موسیقی کے ذریعے دنیا کو اچھا میوزک سننے کو ملا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کا راحت فتح علی خان کیلئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

    اس سے قبل سنہ 2016 میں آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کی قوالیوں اور کلاسیکل موسیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔