Tag: raheel shareef

  • راحیل شریف کی تعیناتی بہت حساس معاملہ ہے، افتخار چوہدری

    راحیل شریف کی تعیناتی بہت حساس معاملہ ہے، افتخار چوہدری

    کراچی: سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ ستر برس سے لوگ باریاں لے رہے ہیں مگر آج بھی عوام کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں،  اسلامی اتحاد میں راحیل شریف کی تعیناتی بہت حساس معاملہ ہے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ باریاں لینے والوں سے جان چھڑائی جائے، پاناما کیس میں اتنا مواد سامنے آچکا کہ نواز شریف کو صادق اور امین نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ دو جماعتیں باری باری اقتدار پر بیٹھتی ہیں مگر افسوس ہے کہ لوگوں کے حالات آج نہیں بدلے، عوام کو کھانے نہیں مل رہا تعلیم کا برا حال ہے اورکراچی کے حالات سے گماں ہوتا ہے کہ یہاں حکومت نہیں، اب عوام کو جاگنا ہوگا اور آئندہ انتخابات میں راہزنوں سے جان چھڑانی ہوگی۔

    پڑھیں: ’’ حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف ‘‘

    افتخار چوہدری نے کہا کہ زرداری صاحب کے قریبی دوست کیوں غائب ہورہے ہیں انہیں خود اس بات کا اچھی طرح سے علم ہے، کسی بھی آدمی کو بلاوجہ گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    مزید پڑھیں: ’’ ایران کوراحیل شریف سےکوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے‘ ناصرجنجوعہ ‘‘

    سابق چیف جسٹس نے راحیل شریف کی تعیناتی پر کہا کہ حرمین شریفین کی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے مگر سابق آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ بہت حساس ہے ، اس تعیناتی سے ملکی حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ہم نائن الیون کے نتائج ابھی تک بھگت رہے ہیں۔

  • راحیل شریف عہدے پر تھے تو حکومتی لوگ چھپتے تھے، چانڈیو

    راحیل شریف عہدے پر تھے تو حکومتی لوگ چھپتے تھے، چانڈیو

    لالہ موسیٰ: مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ جب راحیل شریف عہدے پر تھے تو حکومت کے لوگ اُن سے چھپتے رہتے تھے، مسلم لیگ ن کی روایت ہے کہ وہ جانے والے کو گالیاں دیتے ہیں، گورنر سندھ بڑے آدمی ہیں جو چاہیں بول سکتے ہیں۔

    لالہ موسیٰ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ حکومت کو پاناما لیکس کے فیصلے نے پاگل کردیا ہے، اس لیے اب مسلم لیگ ن کو ہماری سیاست اور پنجاب آنے پر اعتراض ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ہے اور اُس نے پنجاب سے ہی جنم لیا، دیگر سیاسی جماعتیں صوبائی حد تک محدود ہیں۔ پی پی عوام میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے اس لیے ن لیگ کا ایم این اے دوبارہ ہمارے پاس آگیا۔

    پڑھیں: ’’ راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی، گورنر سندھ ‘‘

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جب راحیل شریف عہدے پر تھے تو حکومت کا کیا حال تھا یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، طالبان کی چھتری کے نیچے الیکشن جیتنے والے راحیل شریف سے ہر کام کی اجازت لیتے تھے مگر مسلم لیگ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے راحیل شریف کے خلاف غلط زبان استعمال کرنا شروع کردی۔

    ایم کیو ایم کی جانب سے وائٹ پیپر جاری کرنے کے حوالے سے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ متحدہ کے خلاف ہر ادارہ وائٹ پیپر جاری کرچکا ہے، ایسی جماعت اور اُس کے وائٹ پیپر کی عوام میں کوئی اہمیت نہیں۔

  • راحیل شریف کی حمایت، بھوک ہڑتال پر بیٹھا شخص انتقال کرگیا

    راحیل شریف کی حمایت، بھوک ہڑتال پر بیٹھا شخص انتقال کرگیا

    کراچی: سابق آرمی چیف راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے خلاف پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے والے لطف امین شبلی آغا خان اسپتال میں انتقال کرگئے، اہل خانہ نے نمازِ جنازہ کل بعد نماز ظہر پریس کلب کے باہر ادا کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق آرمی چیف سے اپنی محبت کا اظہار کرنے والے اور راحیل شریف کی مدتِ ملازمت کا مطالبہ کرنے والے کراچی کے رہائشی عمیم شبلی  گزشتہ  3 ہفتے سے پریس کلب کے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔

    عمیم شبلی کا مطالبہ تھا کہ ’’سابق آرمی چیف راحیل شریف نے ملک کو کئی بحرانوں سے نکالا اور کرپشن کے خلاف اقدامات کیے اگر ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہیں کی گئی تو میں زندہ نہیں رہوں گا‘‘۔


    پڑھیں: ’’ قمرباجوہ آرمی چیف، زبیر حیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر ‘‘


     نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق جس روز نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا، اس دن مزدور رہنما لطف امین شبلی کی حالت بہت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    تین روز اسپتال میں داخل رہنے کے باوجود مزدور رہنماء کے اہل خانہ پریس کلب پر آکر اُن کے مشن کو جاری رکھے ہوئے تھے، اس دوران اُن کے 8 سالہ بچے نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ بڑا ہوکر راحیل شریف بننا چاہتا ہے اور اگر اُن کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کی گئی اور میرے والد کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

    ameem-1

    دوسری جانب اہل خانہ نے مزدور رہنماء کے انتقال کی تصدیق کردی ہے جبکہ اُن کے بیٹے نے اعلان کیا ہے کہ کل بعد نماز ظہر لطف امین شبلی کا نماز جنازہ پریس کلب کے باہر ہی ادا کیا جائے گا۔

  • نئے آرمی چیف کے لیے دعا گو ہوں، خواجہ آصف

    نئے آرمی چیف کے لیے دعا گو ہوں، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے نئے آرمی چیف کے لیے دعاگو ہوں، پاک فوج کے بہترین افسران کا انتخاب کیا گیا، ملک کو دہشت گردی اور سرحدی تناؤ کا سامنا ہے، تاہم قوم کو موجودہ اور نئی فوجی قیادت پر اعتماد ہے۔

    آرمی چیف کے منتخب ہونے کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیشہ وارانہ امور میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ جنرل راحیل شریف کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور سرحدی تناؤ کا سامنا ہے تاہم  قوم حکومت او رافواج دشمن کے خلاف اکھٹی ہے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین برس کے مقابلے میں اب ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے ، پاک فوج کے بہترین افسر کا انتخاب کیا گیا، فوج کی موجودہ قیادت پر بھی اعتماد تھا اور نئی قیادت پر بھی اعتماد ہے۔


    پڑھیں: ’’ جنرل قمرباجوہ آرمی چیف اورجنرل زبیرحیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر ‘‘


    علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیراعظم کے ویژن کو آگے لے جانا بہت ضروری ہے، موجودہ پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔

    تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے نئے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ ’’اللہ تعالیٰ نئے آرمی چیف کو کامیاب کرے اور ذمہ داریاں نبھانے میں آسانیاں پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نازک صورتحال میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ ملک کے لیے خوش آئند ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’پاکستان بہت سے مسائل میں گہرا ہوا ہے مگر امید ہے کہ نئے آرمی چیف ملک کو سیکیورٹی مسائل سے نکال لیں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: ’’ نئے آرمی چیف کی تقرری، نوازشریف کے لیے ایک اور اعزاز ‘‘


    دوسری جانب امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر اور پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے نئے آرمی چیف بھارتی  اشتعال انگیزی کاموثر جواب دیں گے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قمر باجوہ اچھے جنرل ہیں اور ٹین کور کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

    نئے آرمی چیف کے تقرر پر سیاستدانوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قمر باجوہ ملک وقوم کی بھلائی میں جنرل راحیل شریف جیسے ہی اقدامات اٹھائیں گے‘‘۔

  • نئے آرمی چیف کی تقرری، نوازشریف کے لیے ایک اور اعزاز

    نئے آرمی چیف کی تقرری، نوازشریف کے لیے ایک اور اعزاز

    وزیرعظم نواز شریف کو تیسری بار وزیر اعظم کا اعزاز ہونے کے ساتھ یہ اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے کہ وہ ملک کے واحد وزیراعظم ہیں جن کی منظوری سے چھٹے آرمی چیف کی تعیناتی عمل میں آرہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف نے سب سے پہلے جنرل آصف نواز جنجوعہ کو 1991 میں جنرل وحید کاکڑ کو 1993، جنرل پرویز مشرف کو 1998 اور جنرل راحیل شریف کو 2013 جبکہ جنرل عاصم قمر باجوہ کو 2016 میں بطور آرمی چیف نامزد کیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجودہ کی بحیثیت نئے آرمی چیف کی تقرری کے بعد میاں محمد نوازشریف کو سب سے زیادہ مرتبہ آرمی چیفس کی تقرری کا اعزاز  حاصل ہوگیا۔


    پڑھیں: ’’ جنرل قمرباجوہ آرمی چیف اورجنرل زبیرحیات چیئرمین جوائنٹ چیفس مقرر ‘‘


    نوازشریف کو تیسری بار وزیر اعظم بننے کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا اعزاز نئے آرمی چیف کی تقرری کا حاصل ہوا اگر 1999 میں نوازشریف کی جانب سے جنرل مشرف کو ضیاء الدین بٹ سے تبدیل کرنے کی ناکام کوشش کرلی جائے تو یہ چھٹا موقع ہوگا جب نوازشریف کے دستخط سے فوج کا نیا سپہ سالار مقرر کیا گیا۔

    خیال رہے جنرل ضیاء الحق کے بعد آنے والے  8 بشمول نئے آرمی چیف کے وزیر اعظم نے 6 کا انتخاب کیا ہے۔ واضح رہے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی مدتِ ملازمت رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ختم ہورہی ہے، اس ضمن میں وزارتِ دفاع کی جانب سے چار سینئر افسران کی فہرست وزیر اعظم کو ارسال کی گئی تھی۔

    وزارتِ دفاع کی جانب سے بھیجی جانے والی سینیئر  افسران کی فہرست میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر حیات کا شمار سب سےپہلے سینیئر افسران میں سے ہوتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد ہیں۔

    سینیراٹی کے لحاظ سے کورکمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کا تیسرا اور جنرل قمر جاوید باجودہ کا چوتھا نمبر ہے۔

  • دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    دنیا راحیل شریف کی تعریف کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

    عمر کوٹ: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کہ سپہ سالار راحیل شریف نے بہادری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جس کے باعث دنیا بھر میں اُن کی تعریف کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں وزیر دفاع کو لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے مگر وہ سپریم کورٹ میں پاناما کا دفاع کررہے ہیں۔

    عمرکوٹ میں سمیجو ھاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور آزاد کشمیر پر بلااشتعال فائرنگ کر کے ہمارے لوگوں کو شہید کررہا ہے، مگر عالمی عدالتوں میں کیس پیش کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی وزیر خارجہ موجود نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوبیسویں ترمیم کی مخالفت اس لیے کررہے ہیں کہ اس کے ذریعے پاناما اور کرپشن کرنے والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر اسمبلی میں بیٹھ کر ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کے حق میں ہوں مگر پارٹی نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کو اس وقت لائن آف کنٹرول پر ہونا چاہیے، مگر وہ پاناما لیکس کا دفاع کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں موجود ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور گورنر سندھ دونوں ایک ہی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ بلاول بھٹو اگر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں تو ہم اُن کا ساتھ دیں گے۔

  • الوداعی دورہ، آرمی چیف کورہیڈ کواٹر کراچی پہنچ گئے

    الوداعی دورہ، آرمی چیف کورہیڈ کواٹر کراچی پہنچ گئے

    کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دشمن کراچی کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم اُسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں کاروبار کی بحالی میں سیکیورٹی فورسز نے بہت اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، اس ضمن میں سپہ سالار آج کراچی کور ہیڈکوارٹر پہنچے اور وہاں موجود فوجی جوانوں، رینجرز افسران سے الوداعی خطاب کیا۔

    آرمی چیف کے پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے اُن کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سندھ حکومت کے تعاون سے صوبے میں امن و امان قائم ہوا ہے، اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے۔


    پڑھیں: ’’ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بھی الوداعی دورے شروع کردیئے ‘‘


    جنرل راحیل شریف نے کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والے امن پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اقتصادی سرگرمیوں کی صورتحال کو واپس لانے اور اس کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    مزید پڑھیں: ’’ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ‘‘


    سپہ سالار نے کراچی اور اندرونِ سندھ میں قائم ہونے والے امن کو سراہا اور مربوط سیکیورٹی سسٹم قائم ہونے پر جوانوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کراچی کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے ہم اُسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی میں کاروبار کی بحالی میں فورسز کا کردار بہت اہم ہے۔

  • اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    اب تک 40 سے زائد بھارتی فوجی مار چکے ہیں، راحیل شریف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمارے 7 جوانوں کی شہادت والے دن بھارت کے 11 فوجی مارے گئے، ایل او سی پر اب تک 40 تا 45بھارتی فوجی مارے جا چکے ہیں،بھارت مردانگی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بتایا کرے۔

    اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بہترین دفاع کا سہرا فوج کے سر ہے، فوج نے ملکی دفاع کے معاملے پر بہترین نتائج دیے ہیں۔

    army-1

    انہوں نے کہا کہ ہم اپنے فوجی جوانوں کی شہادت کو تسلیم کرتے ہیں مگر بھارت اپنے فوجیوں کی ہلاکت کو چھپاتا ہے، بھارتی فوج کو چاہیے کہ وہ مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوجیوں کی ہلاکت سے سب کو آگا کرے۔

    army-2

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، بھارت کو اپنے دعووں پر ہمیشہ ہی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    army-3

    سپہ سالار نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کو ہماری بات سمجھ آگئی ہے کہ جارحیت سے کچھ نہیں ملے گا، بھارتی فوج مردانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہلاک فوجیوں کا بتائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیرپور ٹامی والی میں مشقیں آج کامیاب رہیں۔

  • آرمی چیف  کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    آرمی چیف کی سیالکوٹ باؤنڈری پر تعینات جوانوں سے ملاقات

    لاہور: آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف کی رینجرز ہیڈ کوارٹر کا مختصر دورہ جہاں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی نے  سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور بھارت کے ساتھ ملحقہ سرحد پر کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف کے لاہور پہنچنے پر کورکمانڈر لاہور جنرل صادق علی نے اُن کا استقبال کیا جس کے بعد چیف آف اسٹاف نے لاہور رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچے اور افسران سے ملاقات کی اور شہداء یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے رینجرز کی تیاریوں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر تعینات چاک و چوبند جوانوں سے ملاقات کر کے اُن کے حوصلے کو سراہا۔

    پڑھیں: آرمی چیف نے اسٹرائیک کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

     یاد رہے اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر  دراندازی اور جھوٹے سرجیکل دعووں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پاسنگ پریڈ میں شرکت کی اور جوانوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’بھارت کی جانب سے سرحد پر سرجیکل کا دعویٰ کیا گیا ہے، پڑوسی ملک کسی خوش فہمی میں نہ رہے اُسے ہر سازش کا بھرپور جواب دیا جائےگا‘‘۔
  • ہیلی کاپٹر کی بازیابی کیلئے آرمی چیف کا امریکی و افغان حکام کو فون

    ہیلی کاپٹر کی بازیابی کیلئے آرمی چیف کا امریکی و افغان حکام کو فون

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں موجود امریکی مشن کے سربراہ اور افغان حکام سے ٹیلی فون پر رابطے کیے اور وہاں‌ گرنے والے ہیلی کاپٹر اور عملے کی بازیابی میں مدد کی درخواست کی۔

    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے افغانستان کے صوبے لوگر میں پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی تلاش اور عملے کو بازیاب کروانے کے حوالے سے افغانستان میں امریکی مشن کے جنرل نکولسن سے رابطہ کر کے مدد طلب کرلی۔

    ڈی جی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ ’’ہیلی کاپٹر مرمت کے لیے ازبکستان سے ہوتا ہوا روس جارہا تھا،امریکی جنرل نکلولسن نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’’ہیلی کاپٹر کی گمشدگی کے حوالے سے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی سے بھی رابطے کیے ہیں، افغان حکام نے بھی جلد از جلد عملے کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ، عملے کو طالبان نے پکڑ لیا

    یاد رہے کہ پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے سبب افغان لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جہاں طالبان نے ہیلی کاپٹر میں موجود سات افراد کو یرغمال بناتے ہوئے ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں لینڈنگ سے قبل ہی آگ لگی ہوئی تھی تاہم اس علاقے میں طالبان کا اثرو رسوخ ہونے کے باعث شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عملے کو اغوا کیا گیا ہے۔