Tag: raheel shareef

  • تاجک فورسز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تیارہیں، جنرل راحیل شریف

    تاجک فورسز کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تیارہیں، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہم تاجکستان فورس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تیار ہیں،انہوں نے یہ بات تاجکستان کے سرکاری دورے کے دوران کہی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو تاکستان پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے تاجک صدر سے ملاقا ت کی۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےتاجک صدر کے علاوہ تاجک وزیر دفاع اور اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقات میں انسداد دہشت گردی،افغان مفاہمتی عمل سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم تاجکستان فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے تیا رہیں.

    تاجک صدر نے انسداد دہشت گردی آپریشن کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو مثالی قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے سراہا۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق تاجکستان دورے میں آرمی چیف نے تاجکستان کے ملٹری انسٹی ٹیوٹ اور ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

     

  • پاک آرمی پولوچیمپئین شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

    پاک آرمی پولوچیمپئین شپ راولپنڈی زون نے جیت لی

    لاہور : پاک آرمی پولو چیمپئین شپ راولپنڈی زون نے جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والی پاک آرمی پولو چیمپئین شپ کا ٹائٹل راولپنڈی کی ٹیم نے جیت لیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاک آرمی پولو چیمپئین شپ کا فائنل لاہور گریژن کے پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا ۔

    میچ کے آخری راؤنڈ میں میجر جنرل اسفند یار نے یکے بعد دیگرے پانچ گول کرتے ہوئے راولپنڈی زون کو فیصلہ کن برتری دلوادی۔

    پاک آرمی پولو چیمپئین شپ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے۔ کور کمانڈر لاہور ۔لیفٹیننٹ جنرل صادق علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • نوازشریف اورراحیل شریف کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات

    نوازشریف اورراحیل شریف کی ایرانی صدرحسن روحانی سے ملاقات

    تہران : سعودیہ ایران کشیدگی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف مصالحتی مشن پر ہیں۔ پاکستان کی اعلٰی قیادت سعودی عرب کے بعد ایران پہنچ گئی۔

    تہران پہنچنے پر وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال ایران کے وزیردفاع حسین دہگان نے پرتپاک انداز میں کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لئے پاکستان کے کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا دورہ ایران بہت اہمیت کا حامل ہے.

    بعد ازاں ایرانی صدر حسن روحانی سے وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات کے موقع پر سعودیہ کے ساتھ کشیدگی کے حوالےسے اہم بات چیت ہوئی, اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم امہ کے اتحاد اور خطے کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ ثالث کامرکزی کردار نبھانےوالے پاکستان کےمصالحتی مشن میں عالمی طاقت چین بھی شامل ہوگیا۔

    چینی قیادت سعودی عرب کےبعدآج ایران پہنچ رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کے سربراہان نےمشن کے پہلےمرحلے میں سعودی حکام کوراضی کرلیا ہے کہ اختلافات کاحل مذاکرات کےذریعے کیا جائے گا.

    ریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاملات مذاکرات سے حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

    عرب و عجم کو قریب لانےکیلئے پاکستان کے قائدانہ کردار کو خلیجی ریاستوں سمیت ایشیاء اور دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔

  • جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے

    ساؤ پالاؤ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف امریکہ کے دورے کے بعد برازیل پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے ساؤ پالاؤ میں برازیلین فوج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیلین آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19توپوں کی سلامی دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی ار لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ پیغامات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی اپنے برازیلین ہم منصب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ۔

    جس کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور بالخصوص فوجی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیلین مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف جنرل جوز کارلوس دی نارڈی سے بھی ملاقات کی اور علاقائی سلامتی اور تیزی سے رونما ہوتی ہوئی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات فوجی تربیت اور وفود کے تبادلوں پر بھی بات چیت کی گئی ، جبکہ برازیلین عسکری قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا گیا ۔

  • نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان

    نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نےکہا ہےکہ آرمی چیف نےانتخابات میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے،جبکہ انھوں نےآرمی چیف کو بتایا ہےکہ نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کےبعد آزادی مارچ کےشرکاء سے خطاب میں عمران خان نےکہا کہ ملاقات میں آرمی چیف نےکہا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئےآزاد عدالتی کمیشن بنایا جائیگا جبکہ فوج نیوٹرل امپائرکاکردارادا کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کےہوتےہوئےشفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ بہت ہو گا کہ تحقیقات تک نوازشریف وزیراعظم نہ رہیں۔

    کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پرعمران خان نےمطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں آج شام نیا لائحہ عمل دینےکا اعلان کیا۔