Tag: raheel sharif

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مہمند ایجنسی کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف نے کہا ہے کہ قبائلیوں نے اپنے علاقے سے دہشت گردوں کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا،قبائلی علاقوں میں حالات معمول پر آنے تک فوج اپنا مشن جاری رکھے گی۔

    مہمند ایجنسی میں ترقیاتی کاموں کاجائزہ لینے کے دوران جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کاکہناتھاتعمیر نو اور بحالی کے اقدامات سے حالات بہتر ہوں گے، نوجوانوں کیلئے تعلیم اور اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے دور رس نتائج برآمدہوں گے۔ان کاکہناتھا علاقے میں حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔

     آرمی چیف کو اس موقع پر مہمند ایجنسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے کہاکہ افغان نیشنل آرمی کے اپنے علاقوں میں آپریشنز سےسرحد پاردہشت گردی روکنےمیں مددملے گی۔جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھانے میں مدد ملے گی۔

  • جنرل راحیل شریف آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

    جنرل راحیل شریف آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پرروانہ ہوں گے

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پرآج برطانیہ روانہ ہوں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کےڈائریکٹرجنرل میجرجنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورے کے دوران برطانیہ کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف برطانیہ کی عسکری قیادت کو آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے آگاہ کریں گے،آرمی چیف کچھ عرصہ پہلے دورہ امریکا بھی کرچکے ہیں۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • امریکی سینٹرل کمانڈر کی آرمی چیف راحیل شریف  سے ملاقات

    امریکی سینٹرل کمانڈر کی آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل آسٹن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    امریکی جنرل آسٹین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کی قربانیاں قابل قدرہیں۔ انہوں نے ضرب عضب میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں پر پاک فوج کی تعریف کی۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل آسٹن نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور سلامی دی۔

    zarb-e-azb-blog

    واضح رہے کہ پاک فوج کا ضربِ عضب آپریشن چودہ جون سے جاری ہے، اس دوران پاک فوج کے جوانوں نے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے بے شمار ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ ماہ سولہ دسمبر کو پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن ضربِ عضب میں مزید تیزی آئی ہے،اوردہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مزید  اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ سانحہ پشاورکے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان کے ہنگامی دورے پر روانہ ہوئے،اورافغام حکام سے دہشت گردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد طالبان کے سرغنہ ملا فضل اللہ کی گرفتاری کیلئے آپریشن بھی کیا گیا۔

  • کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے،راحیل شریف

    کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے،راحیل شریف

    واشنگٹن :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب کامیابی سےجاری ہے۔کسی بھی دہشت گرد گروپ کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

    واشنگٹن میں امریکن فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ بہت پہلے کرلیا تھا، کسی دہشت گردگروپ کومعاف نہیں کیا جائے گا، حقانی نیٹ ورک کیخلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی افغان حکومت کے قیام سے پاک افغان تعلقات میں بہتری کی امید ہے، پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی حکام سےملاقاتوں کےمثبت نتائج نکلیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ آپس میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی امریکی نائب وزیردفاع اوراعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات

    آرمی چیف کی امریکی نائب وزیردفاع اوراعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات

    واشنگٹن:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیر دفاع رابرٹ ورک اور ہم منصب جنرل مارٹن ڈیمپسی سمیت اعلی فوجی حکام سےملاقات کی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکا کے نائب وزیر دفاع رابرٹ ورک اورہم منصب مارٹن ڈیمپسی اوراعلیٰ فوجی حکام سے ملاقات کرتے ہوئے طویل مدتی تعلقات پربات چیت کی۔

    عسکری زرائع کے مطابق آرمی چیف کے دورہ امریکا کا مقصد دونوں افواج میں اعتماد بحال کرناہے،ملاقات میں آرمی چیف نے حقانی نیٹ ورک پر اپنا موقف پیش کیا،آرمی چیف نے کہا کہ پاک آرمی کا حقانی نیٹ ورک کی خلاف کارروائی نہ کرنے کا تاثر بے بنیاد ہے۔

    دوسری جانب امریکی افواج نے دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کو سراہا،امریکی حکام نے آرمی چیف کو باور کرایا کہ افغانستان میں پائیدارامن کے قیام کیلئے امریکی فوج پاکستانی فوج کا تعاون چاہتی ہے۔

    پاک آرمی کا وفد جنرل راحیل شریف کی قیادت میں کل کیپیٹل ہل کا دورہ کرے گا جبکہ آرمی چیف امریکی کانگریس کے اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • پاک فو ج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چیراٹ پہنچ گئے

    پاک فو ج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چیراٹ پہنچ گئے

    چراٹ  : پاک فو ج کے سربراہ جنرل راحیل شریف چراٹ پہنچ گئے، آئی ایس پی آرکا کہنا ہے آرمی چیف پاک چین فوجی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

    پاک فوج  کے سربراہ جنرل راحیل شریف پاکستان کی اسپیشل سروسز گروپ کے تربیتی مرکز کے دورے کے لیے چراٹ پہنچ گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اسپیشل سروسز گروپ کی مشترکہ پاک چین مشقوں کا معائنہ کریں گے اور کمانڈوز کی مشترکہ مشقیں دیکھیں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے

    کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کور ہیڈ کواٹرز کا دورہ کریں گے، آرمی چیف کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    آرمی چیف کی کراچی آمد پر شاہراہِ فیصل کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات دیکھے گئے، جہاں رینجرز کے علاوہ فوج اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جبکہ  ایئرپورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی فورسز تعینات کردی گئیں تھی اور اولڈٹرمینل اور اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر جانیوالے تمام راستوں کو عام افراد کے لیے بند کردیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم نوازشریف سے آ رمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی، ملاقات میں میں معاملات کو قومی مفاد میں حل کرنے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں طاقت کے استعمال سے گریز اور معاملات کو قومی مفاد کے مطابق حل کرنے پر تبادلہ تفصیلی تنابدلہ خیال کیاگیا۔

    وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال ، آپریشن ضرب عضب سے متعلق اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔