Tag: raheeq abbasi

  • پاکستان عوامی تحریک کا پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان

    پاکستان عوامی تحریک کا پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک مطالبات کی منظوری کیلئے آج پارلیمنٹ کے سا منے دھرنا دیگی ۔ضلعی انتظامیہ نے ڈی چوک جانے والوں کیخلاف کارروائی کاعندیہ دیا ہے۔

    اسلام آباد میں دھرنے کا ایک سال مکمل، پاکستان عوامی تحریک نے ساتھی شہدا کی یاد میں علامتی دھرنے کا اعلان کردیا عوامی تحریک نے پارلیمنٹ کے سامنے پڑاو ڈالنے کا اعلان کیا تو انتظامیہ نے دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی چوک میں کسی بھی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے تاہم پارلیمنٹ کے سامنے پریڈ گراونڈ پر احتجاج یا دھرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

     پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے رکھی ہے اور اسلام آباد میں پی اے ٹی کی ریلی اور دھرنے کو کوئی نہیں روک سکتا، دھرنا ہر صورت دیا جائَے گا جس میں عوامی تحریک کے تمام مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔

  • الیکشن 2013 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پاکستان عوامی تحریک

    الیکشن 2013 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک نے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا دیا۔ الیکشن دو ہزار تیرہ کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    خط پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے ارسال کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار تین کے عام انتخابات کرانے والا الیکشن کمیشن غیر آئینی تھا۔

    اس لئے جب الیکشن کمیشن ہی غیر آئینی تھا تو حکومت کیسے آئینی ہوسکتی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل دو سو تیرہ سپریم کورٹ کے آٹھ جون دو ہزار بارہ کے فیصلے کے خلاف بن۔

    خط میں استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن دو ہزار تیرہ کے انتخابات کو غیر قانونی قرار دے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی کم و بیش تمام سیاسی جما عتیں جو ڈیشل کمیشن میں ہم آواز ہیں کہ دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت دھا ندلی زدہ تھے۔

    پی ٹی آئی کے دھرنے اور احتجاج کے نتیجے میں بننے والاجو ڈیشل کمیشن جس میں پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ پیپلز پا رٹی، جے یو آئی ف۔ مسلم لیگ ق،اے این پی،جماعت اسلا می بھی فریق بننے کی درخواست دے چکی ہیں اور صدا لگا رہی ہیں کہ دو ہزار تیرہ میں ہو نیو الے الیکشنز دھا ندلی زدہ تھے۔

    جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ کیا آتا ہے؟  لیکن پا کستان کی سیا ست اور اقتدار کی غلام گردشوں میں ہو نیوالی سرگو شیا ں خبر دے رہی ہیں کہ پا کستان کا سیاسی منظر نامہ خراماں خراما ں اور بے آواز طریقے سے بحران کی جانب گا مزن ہے۔

  • پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا

    پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا

    ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک اور تحریک صوبہ ہزارہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے اتحاد ہوگیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، تحریکِ انصاف کی حکومت صوبہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حکومتی مشینری کواستعمال کرنے سے روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

    ،پی ٹی آئی کی حکومت کے پی کے میں دوسال کے دوران عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکی ، پیمرا کو حکومتی تسلط سے آزاد کرنا ہو گا اگر اے آروائی نیوز کو بند کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔

    ایبٹ آباد میں بابا حیدرزمان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ ہزارہ صوبہ پاکستان عوامی تحریک کے منشور میں شامل ہے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کیساتھ ساتھ حکومت سانحہ بارہ اپریل کے شہداء کے قاتلوں کو بھی منطقی انجام تک پہنچائے۔

    رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ اے آروائی نیوز نے موٹروے سمیت دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا ، پیمرا میں پرویز راٹھور نواز شریف خاندان کا آدمی ہے، اسے اس سیٹ پر بٹھا کر صرف اور صرف میڈیا اور بالخصوص اے آروائی نیوز پر پابندی لگانا ہے،حکومت اور پیمرا اے آروائی نیوز کو بند کرنے سے باز رہیں، بصورت دیگر ملک گیر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

    اس موقع پر بابا حیدرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے قبل مکمل خود مختاری دے تاکہ اس کے نتائج عوام تک صیحح معنوں میں پہنچ سکیں۔

  • ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    رینالہ خورد: پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ظالمانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی، انتہاپسندوں رینالہ خورد میں پاکستان عوامی تحریک کے دفتر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پُرامن لوگوں کے خلاف ہے۔

    حکومت دہشت گردوں کا سیاسی گروہ ہے یہ دہشت گردوں کی بجائے پُرامن لوگوں کے خلاف کام کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 22شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

    جو لوگ ظلم وستم اور بربریت کا شکار ہوئے ہیں انکی جدوجہد رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مکمل رابطے میں ہیں ہماری انقلابی جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری مارچ میں واپس آکر اپنے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کروانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے چونکہ ان حکمرا نوں کے ہا تھ ہمارے شہیدوں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملزمان کو پھا نسی تک نہ پہنچا لیں، انہوں نے مزید کہا کہ بے گھروں کو گھر دلانا ، تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ، بے زمین کسانوں کو زمین دلانا، عزت کی روٹی فراہم کرناہمارا منشور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

  • لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہورکے عوام انقلاب کیلئے تیارہیں، رحیق عباسی

    لاہور: 19اکتوبر کا لاہور میں ہونے والے جلسہ کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماءرحیق عباسی کامینار پاکستان کادورہ، تفصیلات کے مطابق انیس اکتوبرکو ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدررحیق عباسی نے مینار پاکستان کا دورہ کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کا انقلابی جلسہ انیس اکتوبر کو لاہور شہر میں ہوگااور مینارپاکستان پر انقلابیوں کی آمد ہوگی، تین دن بعد ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پی اے ٹی کےمرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مینارپاکستان پہنچے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ جھنگ کے بعداب لاہورکی باری ہے،جہاں کے لوگ انقلاب کیلئے تیارہیں، انیس اکتوبر کو جلسہ تاریخ ساز ہوگا، رحیق عباسی نےانتظامات کوتسلی بخش قرار دیتے ہوئےکہا کہ پی اے ٹی نے جلسے کی تمام تیاریاں کرلی ہیں۔

  • عوام کو جہالت کی چھری سے ذبح کیا جاتا ہے، طاہرالقادری

    عوام کو جہالت کی چھری سے ذبح کیا جاتا ہے، طاہرالقادری

    اسلام آباد: ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا ہے کہ عوام کو جان بوجھ کر جہالت کے اندھیروں میں رکھا جاتا ہے اور یہ جمہوری نہیں آمرانہ رویہ ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ آمروں کا طریقہ ہے کہ عوام کو جہالت کی چھری سے ذبح کردیتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاست دانوں نے سیاست کا چہرہ اس قدر مسخ کردیا ہے کہ اب کوئی شخص تبدیلی کی بات بھی کرتا ہے تو عوام بھروسا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہویئ کہا کہ وہ ان کی حقیقت سے واقف ہیں اور سب جانتے ہیں کہ زرداری کے بچے کتنے پاکستانی ہیں۔

    انہوں نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصل آباد اورلاہور میں جلسوں کے بعدکے بعد تیسرا جلسہ ایبٹ آباد میں ہوگا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان نے ڈاکٹرطاہر القادری کے لئے اونٹ کا تحفہ بھیجا جسے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی دھرنے میں لے کر داخل ہوئے۔

  • طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے،حیدر عباس رضوی

    طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے،حیدر عباس رضوی

    لاہور: ایم کیو ایم کے رہنماحیدرعباس رضوی کہتے ہیں کہ ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لے رہیں ہیں اور طاہرالقادری کی حمایت کافیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

    ایم کیوایم کاوفدسانحہ ماڈل ٹاؤن پرتعزیت کیلئے ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملنے منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچا۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حیدرعباس رضوی کاکہناتھا ایم کیوایم نے ہمیشہ علامہ طاہرالقادری کی سوچ کی حمایت کی،حیدرعباس رضوی نے بتایا ملک کی سیاسی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں کوئی بھی فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی نے بتایا یوم انقلاب کی کال کیلئے مشاورت حتمی مراحل میں ہے۔

    حیدرعباس رضوی کاکہناتھااسلام آباد میں فوج بلانے کے کیا فوائد ہیں اس کاپتہ توبعد میں چلے گالیکن ایسا کچھ نہیں ہوناچاہئے جس سے جمہوریت کودھچکالگے۔