لندن: برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی خدمات کے اعتراف میں تقریبِ پزیرائی برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ہولی ویل ہال میں منعقد ہوئی ۔جہاں پاک و ہند کے گلوکار راحت فتح علی خان کو لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد خوشی ملی ہے لائف ٹائم اچیومنٹ میری طرف سے پاکستان کے لیے تحفہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنا ایوارڈ ملک و قوم کے نام کرتا ہوں ، انہوں نے ملنے والے اعزاز کو خصوصی طور پر پاکستان کے شہیدوں کے نام کردیا ۔
تقریب میں معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان نے فیوژن پروجیکٹ میں فن کا مظاہرہ کیا جبکہ آکسفورڈ میوزکولوجی کے طلبہ کے ساتھ بھی سیشن کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آکسفورڈ یونیورسٹی کا یہ اعزاز اب تک صرف بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے پاس تھا ۔
#honoured to receive #award from Oxford University. The fusion project students were amazing pic.twitter.com/gH1f5OqYqk
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) July 12, 2016