Tag: RAHIL SHARIF

  • وزیراعظم کی زیرِصدارت داخلی سلامتی، دورہ امریکہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

    وزیراعظم کی زیرِصدارت داخلی سلامتی، دورہ امریکہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی اورملک کی داخلی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون طارق فاطمی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹینٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت دیگرشریک ہوئے۔

    اجلاس میں قومی سلامتی اورملک کی داخلی صورتحال سمیت نیشنل ایکشن پلان سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم کے 19اکتوبر کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بات چیت کی گئی اور بالخصوص امریکی صدرباراک اوباما سے ملاقات اور اس میں خطے کی سلامتی اور پاکستان کے کردار کے حوالے سے ہونے والی بات چیت پر بھی غورکیا گیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 19 اکتوبر کو دورہ امریکا کے لئے روانہ ہوں گے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترکی کے وزیرخارجہ سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ترکی کے  وزیر خارجہ فریدن ہادی سے ملاقات کی ہے۔

     آئی ایس پی آر کی طرف جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ترک وزیر خارجہ نے دوران ملاقات باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ترک قیادت نےعلاقائی امن کیلئے پاکستان کےکردارکوسراہا،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کو شکست دینے میں پاک فوج کی شاندار قربانیاں ہیں۔

    ترک قیادت نے کہا کہ دونوں برادر قوموں کےدرمیان لازوال تعلقات ہیں، آرمی چیف نے ترکی کوسیکیورٹی چیلنجزپرتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجزپرترکی کوتعاون فراہم کرینگے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی ترک وزیردفاع،چیف آف جنرل اسٹاف سےبھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کادفاعی تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا گیا ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل کی ترک صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں،آرمی چیف نے سیکیورٹی چیلنجز پر ترکی کو تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے ترک صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں۔۔ترک قیادت نے علاقائی امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترک قیادت کا کہنا تھا کہ دونوں برادر قوموں کے درمیان لازوال تعلقات ہیں،دہشتگردی کو شکست دینے پر پاک فوج نے شاندار قربانیاں دیں۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ترکی کو سیکیورٹی چیلنجز پرتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    جنرل راحیل شریف نے ترک وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب، آرمی چیف کی شرکت

    راولپنڈی: وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کا اختتام ہوگیا، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی تھے۔

    راولپنڈی کے گالف کلب میں کھیلی جانے والی تین روزہ وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے نامور کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

    وزیر اعظم گالف چیمپیئن شپ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جیتے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    وزیراعظم گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب آرمی چیف نےجیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس، پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی میکنزم کا جائزہ

    کورکمانڈرزکانفرنس، پاک افغان بارڈرپرسیکیورٹی میکنزم کا جائزہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کے تربیتی اموراور پیشہ ورانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آئی ایس پی آرکے ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاکستان کو درپیش بیرونی خطرات اورسیکیورٹی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال بھی اجلاس میں زیر غورآئی، ترجمان کے مطابق کانفرنس کے دوران پاک افغان بارڈر پر قائم سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کورکمانڈرز کانفرنس میں حال ہی میں ترقی پا کرنئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے کور کمانڈرزاوردیگرافسران نے بھی شرکت کی اور انہیں گرم جوشی کے ساتھ خوش آمدید کہاگیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کاکول کا دورہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول کا دورہ کیا ، جہاں انہیں ملٹری اکیڈیمی کاکول کی کیڈٹس کودی جانے والی تربیت سے متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

     جنرل راحیل شریف کو چوتھی پاکستان بٹالین پر ہونے والی پیش رفت سمیت اکیڈیمی کی استعداد کار میں اضافے کے لئے جاری مختلف منصوبوں بارے بھی آگاہ کیا گیا ۔

    اس موقع پر ملٹری اکیڈیمی کاکول کے اساتذہ ، انسٹرکٹرز اور کیڈٹس سے تبادلہ خیال کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زور دیا کہ وہ علاقائی اور بین الاقوامی ماحول اور تبدیلیوں سے خود کو باخبر رکھیں۔

     انہوں نے زور دیا کہ وہ اعلیٰ ترین پیشہ وارانہ مہارتیں اور معیار کو برقرار رکھیں تاکہ وہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے موثر طور پر نبردآزما ہوسکیں ۔

  • بینظیر کے قاتل بلاول کے آس پاس ہیں، مشرف

    بینظیر کے قاتل بلاول کے آس پاس ہیں، مشرف

    کراچی: سابق صدرجنرل ریٹائرٖڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے بلاول تلاش کریں تو والدہ اورماموں کے قاتل آس پاس مل جائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بے نظیر کو بیت اللہ محسود نے قتل کرایا، تلاش کریں تو بلاول کو اپنی والدہ اورماموں کے قاتل آس پاس مل جائیں گے، ممکن ہے کہ آسف زرداری اور بیت اللہ کا آپس میں رابطہ ہو۔

    سابق صدرکا کہنا تھا سب کو معلوم ہے بی بی کی شہادت سے سب سے زیادہ فائدہ کس کو پہنچا، پیپلزپارٹی والے بھی بے نظیرکی مبینہ وصیت کو درست نہیں مانتے۔

    پرویزمشرفکا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع اس وقت ملک کی ضرورت ہے لہذا جنرل راحیل شریف کو ملازمت میں توسیع ملنی چاہیئے۔

    سابق صدرنے کہا چوہدری نثارجھوٹ بول رہے ہیں، کبھی الطاف حسین کومارنے کی بات نہیں کی،ایم کیوایم کو بھارتی فنڈنگ کی کبھی اطلاع نہیں ملی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گڈ گورننس نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ با اختیار نیب ہم نے قائم کی کہ با اثر افراد کا احتساب کیا جاسکے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن اور دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی لازمی ہونی چاہئے۔

  • ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    ملیشین آرمی چیف کی جنرل راحیل شریف سے ملاقات

    راولپنڈی: ملیشیا کے آرمی چیف جنرل تان سری راجہ محمد آفندی نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈٰی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔

    آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں کمانڈروں نے دفاع، ٹریننگ اور سیکیورٹی سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی، ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    جنرل آفندی نے پاک فوج کی آپریشن ضربِ عضب میں کامیابیوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ملاقات سے قبل پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملیشیا کی فوج کے سربراہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا تھا۔

  • آرمی چیف نے دہشت گردی کے 9 مجرمان کی سزائے موت کی توثیق کردی

    آرمی چیف نے دہشت گردی کے 9 مجرمان کی سزائے موت کی توثیق کردی

    راولپنڈٰی: آرمی چیف راحیل شریف نے دہشت گردی کے سنگین جرائم میں ملوث 9 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے تمام تر مجرمان سنگین جرائم میں مصروف تھے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 9 مجرمان کی سزائے موت کے احکامات پر دستخط کئے جبکہ ایک مجرم کو عمرقید کی سزا سنائی گئی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سزا پانے والے مجرمان مستونگ میں فرقہ وارانہ قتل و غارت، نوشہرہ کی مسجد میں خودکش حملے سمیت میجرثناء اللہ اورجنرل توصیف پرہونے والے حملوں سمیت شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف متعدد کاروائیوں میں ملوث تھے۔

    سزائے موت کی سزا پانے والے مجرمان میں سید زمان خان، عبیداللہ، محمود، قاری زبیرمحمد، رب نواز، محمد سہیل،محمد عمران، اسلم خان اور جمیل الرحمن شامل ہیں جبکہ جمشید رضا کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

    مجرمان کو اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت قیام پذیرہونے والے ملٹری کورٹ کے تحت سزائیں دی گئیں ہیں۔

  • آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا وزیرستان میں اگلے مورچوں کا دورہ ، آئی ایس پی آر

    پشاور: آرمی چیف نے وزیرستان میں اگلےمورچوں کادورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔

     ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم آرمی چیف اگلے مورچوں پر جوانوں کا حوصلہ بڑھانے وزیرستان پہنچ گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرستان دورے کے موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا،شمالی وزیرستان کےچند محدود علاقوں سے مزاحمت ہورہی ہے۔

     آرمی چیف جنرل راحیل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے فرارکی تمام راہیں مسدودکردیں ہیں اورعلاقے کو کو جلد دہشت گردوں کی باقیات سے بھی پاک کردیا جائے گا۔