Tag: Rahim Yar Khan

  • رحیم یارخان: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 5 ایلیٹ اہلکار شہید

    رحیم یارخان: کچے کے ڈاکوؤں کا پولیس پر حملہ، 5 ایلیٹ اہلکار شہید

    (1 اگست 2025): رحیم یارخان میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 ایلیٹ اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کی شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی  ہوئے، ماہی چوک کے قریب حملے میں راکٹ بھی فائر کیا۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ شہید اہلکاروں میں محمد عرفان، محمد سلیم اور محمد خلیل، کانسٹیبل نخیل، غضنفر عباس شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا تعاقب اور مقابلہ جاری ہے، ڈاکوؤں کیخلاف بھاری ہتھیار اور بکتر بند استعمال کی جا رہی ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا دو درجن سے زائد ڈاکوؤں نے پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے، آئی جی پنجاب نے شہید ایلیٹ اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ڈاکوؤں نے رات گئے چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے، دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں مورال پست نہیں کر سکتیں، کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف پولیس آپریشن بھر پور توانائی سے جاری رہے گا۔

    ترجمان پولیس کا بتانا ہے کہ شہدا میں عرفان، سلیم، نخیل کا تعلق بہاولنگر سے تھا، شہدا میں خلیل، غضنفر کا تعلق رحیم یارخان سے ہے۔

  • سرکاری اسپتال سے ملنے والی دواؤں میں سے کیڑے نکل آئے

    سرکاری اسپتال سے ملنے والی دواؤں میں سے کیڑے نکل آئے

    رحیم یارخان : پنجاب کے شہر رحیم یارخان کے سرکاری اسپتال میں ناقص اور غیر معیاری ادویات فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے، دواؤں میں سے کیڑے نکل آئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان کے شیخ زید اسپتال سے ملنے والی دواؤں میں سے کیڑے نکل آئے، مقامی ضلعی انتظامیہ نے اسپتال سے غیرمعیاری دوائیں ملنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایک نعمان نامی مریض نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ویڈیو میں دواؤں سے باریک سنڈی نما حشرات نکلتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

    وائرل ویڈیو میں مریض نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکایت کی ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا۔

    اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور ڈاکٹر ظفر مجید کمیٹی میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : سرکاری اسپتال سے باہر کی ادویات نہ لکھنے پر شہریوں کی اموات کاانکشاف

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی دواؤں سے کیڑے نکلنے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور 24گھنٹے میں ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ دے گی، انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • قرض کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص کا اہلخانہ پر حملہ

    قرض کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص کا اہلخانہ پر حملہ

    رحیم یار خان میں قرض کی وجہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص نے اپنے ہی اہلخانہ پر حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں ذہنی پریشانی میں مبتلا شخص نے اپنے ہی اہلخانہ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ذہنی پریشانی میں مبتلا  شخص نے گھر میں سوئے افراد پر چھری سے وار کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بستی کوریجہ نیازی کالونی میں پیش آیا ہے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا قرض چڑھنے کی وجہ سے ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/jalalpur-pirwala-kidnapped-dead-man-returns-home/

  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان کی ایک منفرد گلی، جس کے ڈھابا ہوٹلوں پر صرف ایک ڈش بنتی ہے!

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان کی ایک منفرد گلی، جس کے ڈھابا ہوٹلوں پر صرف ایک ڈش بنتی ہے!

    ویڈیو رپورٹ: بلال حبیب

    کیا آپ پاکستان میں موجود ایک ایسی گلی سے واقف ہیں، جو ’ٹکی رام دال گلی‘ کے نام سے مشہور ہے؟ رحیم یار خان میں ایک محلہ ایسا ہے، جہاں ایک گلی دالوں کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتی ہے۔

    یہاں کئی ہوٹل ہیں اور ہر ہوٹل میں صرف دال بنائی جاتی ہے، اور اس گلی کو ٹکی رام کے نام سے جانا جاتا ہے۔

    یہ قصہ ہے 65 سال پرانا، جب پلیٹ چار آنے کی تھی۔ ٹکی دراصل دال کی پلیٹ کو کہتے تھے، جس پر ایک دوست دال بنانے والے کو ٹکی رام کہا کرتا تھا، اس کے دیکھا دیکھی وہ اسی نام سے مشہور ہو گئے!

    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا

    رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے شفاف قرار دے دیا

    رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب کو فافن نے ’بڑے پیمانے پر شفاف‘ قرار دے دیا ہے۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے ووٹوں میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

    فافن نے پی پی پی کے ووٹ شیئر میں بہتری کی اطلاع دی ہے، جو کہ 3 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان ضمنی انتخاب میں ووٹرز ٹرن آؤٹ میں 288,113 مرد اور 238,860 خواتین شامل ہیں، رحیم یار خان کے حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 526,973 ہے۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کی یہ نشست چند ہفتے قبل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے رئیس ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    قومی اسمبلی کے حلقے این اے 171 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مخدوم طاہر رشید الدین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حسان مصطفیٰ کو شکست دے دی تھی۔

  • نئے ذخائر دریافت : او جی ڈی سی ایل نے قوم کو خوشخبری سنادی

    نئے ذخائر دریافت : او جی ڈی سی ایل نے قوم کو خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    او جی ڈی سی ایل سے جاری بیان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ماہرین نے اپنی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے 29جون 2023 کو چک 214-1کنویں کی 1851میٹرز تک گہری کھدائی کی۔

    ۔وائر لائن لاگز کے نتائج کی بنیاد پر ڈونگان فارمیشن میں ڈرل سٹم ٹیسٹ1 کے ذریعے 230پاؤنڈز فی اسکوائر انچ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 32/64 چوک سائز پر 1.1ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) اور سوئی مین لائم سٹون (ایس ایم ایل) میں ڈرل سٹم ٹیسٹ2 کے ذریعے 230پاؤنڈز فی سکوائر انچ کے ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر 32/64 چوک سائز پر 1.31ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس کی پیداوار کا تجربہ کیا گیا۔

    گیس کی یہ نئی دریافت ماڑی ایسٹ بلاک میں اپنی نوعیت کی پہلی دریافت ہے جو او جی ڈی سی ایل کے بلاک کی ہائیڈروکاربن کی صلاحیت کو بروئے کارلانے اور دریافت کی جارحانہ حکمت عملی پر عمل پیرا ہونے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

    یہ دریافت مقامی وسائل کے ذریعے توانائی کی طلب اور سپلائی میں فرق کو ختم کرنے میں نمایاں کردارادا کرے گی۔

    اس دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور پاکستان کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر کو تقویت ملے گی اور ملک کی انرجی سیکورٹی میں بھی اضافہ ہوگا۔

    او جی ڈی سی ایل تیل و گیس کی دریافت اور پاکستان کی توانائی کے شعبہ کی ترقی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار اداکرتی رہے گی۔

    کمپنی ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے انتھک کوششیں کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

  • رحیم یار خان: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان: تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

    رحیم یار خان: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی فیملی کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں موٹر وے ایم فائیو پر ترنڈہ محمد پناہ انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق، جب کہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

    موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی تھی، حادثے کی شکار فیملی سکھر سے ایم فائیو کے ذریعے ملتان جا رہی تھی۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی قریبی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

  • رحیم یارخان : کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

    رحیم یارخان : کمسن ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی مالکن گرفتار

    رحیم یارخان میں کمسن گھریلو ملازمہ پرتشدد کا واقعے کا آئی جی پنجاب عثمان انور نے سختی سے نوٹس لیا جس کے بعد پولیس نے تشدد میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں چوری کا الزام لگا کر مالکن نے کم عمر ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کردیا۔

    بچی کے والدین نے الزام عائد کیا کہ 10سالہ مہرین پر بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بازو کو استری سے جلایا گیا، بچی کو لوہے کےراڈ کے ذریعے ٹانگوں اور جسم پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بہیمانہ تشدد سے زخمی ہونے والی 10سالہ ملازمہ مہرین کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی بچی کی آنکھ ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق بچی کے والد نے ملزمان کی طرف سے دھمکانے پر درخواست واپس لے لی
    والدین کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان نے زبردستی صلح نامہ لکھوا کر بچی واپس دی، انہوں نے اپیل کی کہ ڈی پی او رحیم یارخان بچی کو انصاف فراہم کریں۔

    بعد ازاں آئی جی پنجاب عثمان انور نے نوٹس لیتے ہوئے آرپی او بہاولپور کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد ڈی پی او رحیم یارخان نے مالکن اور شوہر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بچی پر تشدد میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی پی او رحیم یار خان نے میڈیا کو بتایا کہ مالکن نے چوری کاالزام لگا کر کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کانشانہ بنایا۔

  • رحیم یار خان کے شہریوں کی جانب سے شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ

    رحیم یار خان کے شہریوں کی جانب سے شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے شہریوں نے شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے 2 کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا، امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے، گرم بستر اور ضروری سامان شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان سے 2 کروڑ مالیت کا امدادی سامان شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

    تاجر برادری اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے 2 مال بردار ٹریلر پہلی امدادی کھیپ لے کر روانہ ہوگئے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خشک راشن، خیمے، گرم بستر اور ضروری سامان شامل ہے، دکھ کی گھڑی میں ترک اور شامی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

  • اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون بازو سے محروم ہو گئی

    اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے خاتون بازو سے محروم ہو گئی

    رحیم یارخان: اتائی ڈاکٹر کے مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے ایک خاتون بازو سے محروم ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے نواحی علاقے کے اتائی ڈاکٹر نے چند روز قبل خاتون کو بخار کا انجکشن لگایا تھا، جس کی وجہ سے بازو ناکارہ ہو گیا ہے۔

    خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انجکشن لگنے کے بعد مریضہ کی حالت مزید بگڑ گئی، اور بازو کا رنگ سیاہ ہونا شروع ہو گیا، جب خاتون کو شیخ زید اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد بازو کاٹنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

    ترجمان شیخ زید اسپتال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خاتون کی زندگی بچانے کے لیے بازو کاٹنا پڑا۔

    خاتون کے ورثا کا کہنا ہے کہ انھوں نے سی ای او ہیلتھ کو اتائی ڈاکٹر کے خلاف درخواست دی ہے، لیکن اس پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔