Tag: Rahul Dravid

  • راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

    راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

    بھارت نے 29 جون کو کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

    راہول ڈریوڈ کی غیر معمولی کوچنگ صلاحیتوں کی بہت سے لوگوں نے تعریف کی جس نے بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلوائیں۔

    اس بات کا انکشاف پہلے ہی ہوگیا تھا کہ راہول ڈریوڈٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

    فائنل کے بعد ایک ویڈیو انٹرویو میں بھارتی کوچ سے معلوم کیا گیا کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔

    جس پر راہول ڈریوڈ نے مذاقاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگلے ہفتے میں بے روزگار ہوجاؤں گا کوئی میرے لائق نوکری ہے تو بتائیں ‘۔

    بھارتی کوچ نے کہا کہ اس (بھارتی ٹیم کی) جیت سے میں تیزی سے آگے بڑھوں گا، اگلے ہفتے زندگی میرے لیے اسی طرح ہوگی، بس فرق یہ ہوگا کہ اگلے ہفتے میرے پاس نوکری نہیں ہوگی’۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ان کی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈریوڈ کا اس عہدے سے الگ ہونے کا اپنا فیصلہ تھا۔

    ’’اللہ کا شکر ادا کرنے پر‘‘ بھارتی بولر محمد سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

    بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا کہ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس لیے ان کی بات مان لی۔

  • بھارتی ٹیم کی اوپننگ کون کرے گا؟ راہول ڈریوڈ کا اہم بیان

    بھارتی ٹیم کی اوپننگ کون کرے گا؟ راہول ڈریوڈ کا اہم بیان

    بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ کا کہنا ہے کہ وہ T20 ورلڈ کپ 2024 کے اپنے افتتاحی میچ سے قبل ہندوستان کی اوپننگ جوڑی کے بارے میں انکشاف نہیں کریں گے۔

    راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ روہت شرما ہندوستانی ٹیم کے اوپنرز میں سے ایک ہوں گے وہ بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ گیم کے دوران ٹاپ آرڈر پر بیٹنگ بھی کرچکے ہیں۔

    آئرلینڈ کے میچ قبل بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ سیمسن کو اوپر کھلایا گیا کیونکہ کوہلی کھیل میں غیر حاضر تھے۔ ہندوستانی کوچ نے کہا کہ انہوں نے کنڈیشنز کے لحاظ سے اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز موجود ہیں، مگر ہم ابھی اپنے کارڈز ظاہر نہیں کریں گے، لیکن یقینی طور پر ہمارے پاس آپشنز ہیں۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ ہمارے پاس روہت، جیسوال اور ویرات نے بھی آئی پی ایل میں اوپننگ کی ہے۔

    بھارتی ٹیم کے کوچ نے کہا کہ ہم نے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم کا انتخاب کیا کہ ہمارے پاس تین آپشنز ہیں اور ہم حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے جو چاہیں گے اسے چن سکتے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈکپ میں افغانستان کا فاتحانہ آغاز، یوگنڈا کو شکست دیدی

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا امریکا میں آغاز ہوچکا ہے، آج کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یوگنڈا کو شکست دیدی، افغانستان کے 184 رنز کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 58 رنز بناسکی۔

  • راہول ڈریوڈ سے متعلق بھارتی بورڈ کا بیان آگیا

    راہول ڈریوڈ سے متعلق بھارتی بورڈ کا بیان آگیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کورونا میں مبتلا ہوگئے،بی سی سی آئی نے تصدیق کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ایشیا کپ میں شرکت سے قبل معمول کے ٹیسٹ کرائے جس پر ان میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    ہیڈ کوچ کے معاملے پر بی سی سی آئی نے بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ کوچ ڈریوڈ اس وقت میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں، وہ کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کرینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: انجرڈ شاہین کی جم میں ایکسرسائز کرنے کی ویڈیو وائرل

    بی سی سی آئی نے ہیڈ کوچ کی غیر موجودگی میں کسی عارضی ہیڈ کوچ کا اعلان نہیں کیا ہے، حالانکہ توقع کی جارہی تھی کہ ٹیم کے ساتھ موجود بیٹنگ کوچ لکشمن کو یہ ذمے داری سونپے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا جس میں پاکستان اور بھارت کا میچ 28 اگست کو ہوگا۔