Tag: RAHUL GANDHI

  • خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کرانے کا اعلان

    خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 8500 روپے جمع کرانے کا اعلان

    دہلی: بھارت میں کانگریس رہنماء راہول گاندھی نے کامیابی کی صورت میں خواتین کے اکاؤنٹ میں ہر 8500روپے جمع کرانے کا اعلان کردیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے کانگریس پارٹی کے امیدوار کنہیا کمار کی حمایت میں شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے جی ٹی بی انکلیو، دلشاد گارڈن کے ڈی ڈی اے گراؤنڈ سے جلسہ عام سے خطاب کیا۔

    کانگریس رہنماء نے شمال مشرقی دہلی کے عوام کا اتنی گرمی میں آنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری لڑائی بابا صاحب بھیم راو امبیڈکر، مہاتما گاندھی، جواہر لعل نہرو اور کروڑوں ہم وطنوں کے لئے بنائے گئے آئین کی حفاظت کے لیے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کے تحفظ اور حقوق کے تحفظ کے لیے بنائے گئے آئین کو پھاڑنے کی کسی میں ہمت نہیں، آئین کو تباہ کرنے کا کام کوئی نہیں کر سکتا، کانگریس پارٹی کروڑوں لوگوں کے ساتھ مل کر آئین کو بچائے گی۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ آئین میں سوچ پرانی ہے لیکن سب کی سوچ کو ملا کر آئین بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے لوگ قبول کرتے ہیں کہ اگر ہم ایک بار پھر اقتدار میں آئے تو ہم اس آئین کو ختم کر دیں گے، پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

    راہول گاندھی نے کہا کہ ہم کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے، اگنی ویر اسکیم کو ختم کریں گے اور فوج میں مستقل ملازمتیں دیں گے۔

    شہری راشن پانی گھروں پرجمع کرلیں، برطانوی حکومت کی ہدایت

    کانگریس رہنماء کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو 8500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اتنی گرمی میں آئے ہیں۔ آنے والی 25 تاریخ کو ایک بار پھر سے گرمی برداشت کرلیں تاکہ بے روزگاری نہ جھیلنی پڑے۔

  • ’’اگر ایسا ہوا تو بھارت کو 22 ارب پتی چلائیں گے‘‘

    ’’اگر ایسا ہوا تو بھارت کو 22 ارب پتی چلائیں گے‘‘

    اڈیشا: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مودی سرکار جیت گئی تو وہ آئین کو ختم کر دے گی، ایسا ہوا تو ہندوستان کو پھر 22 ارب پتی چلائیں گے۔

    بھارتی ریاست اڈیشا کے علاقے بولنگیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا بی جے پی رہنما کہتے ہیں کہ وہ آئین کو ختم کر دیں گے، جب کہ ہندوستانی عوام کو جو کچھ ملا ہے وہ آئین سے ملا ہے، یہ ختم ہو گیا تو پورے پبلک سیکٹر کی نج کاری ہو جائے گی اور ہندوستان کو 22 ارب پتی چلائیں گے۔

    انھوں نے کہا اس الیکشن میں سب سے بڑی بات آئین کو بچانے کی ہے، اگر آئین ختم ہو گیا تو عوام کے حقوق ختم ہو جائیں گے، ریزرویشن ختم ہو جائے گا۔ اپنے خطاب میں راہل گاندھی نے مودی حکومت کو کھرب پتیوں کے مفاد میں کام کرنے والی حکومت قرار دیا، اور کہا مودی حکومت نے پبلک سیکٹر کو سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا نریندر مودی نے کسانوں کا قرضہ معاف نہیں کیا، طلبہ کا اسٹڈی لون معاف نہیں کیا اور چھوٹے کاروباریوں کو تو قرض دیا ہی نہیں، لیکن ملک کے بائیس ارب پتیوں کا 16 لاکھ کروڑ روپے معاف کر دیا، یہ حکومت عوام کے لیے نہیں بلکہ 25-22 لوگوں کے لیے کام کرتی ہے۔

    راہل گاندھی نے الیکٹرانک میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، کہا کہ ٹی وی میڈیا والے امبانی کی شادی دکھائیں گے، مودی کی ویڈیو دکھائیں گے لیکن کسان، مزدور اور بے روزگار نوجوانوں کی آواز کبھی نہیں دکھائیں گے، کیوں کہ میڈیا کے مالکان کی فہرست میں دلت، قبائلی یا پس ماندہ طبقے کا ایک شخص نہیں ملے گا۔

  • راہول گاندھی نے ایکس پوسٹ میں مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا

    راہول گاندھی نے ایکس پوسٹ میں مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا

    کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’جھوٹ کی مشین‘ قرار دے دیا۔

    اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے بھارتی سیاست دان راہول گاندھی نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ شکست خوردہ وزیر اعظم اپنے عہدے کا وقار بھول کر جھوٹ کی مشین بن گئے ہیں۔

    راہول گاندھی ماضی میں بھی یہ بات کہتے آ رہے ہیں کہ پی ایم مودی اپنی تقریروں کے دوران بہت جھوٹ بولتے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنی پوسٹ میں راہول گاندھی نے لکھا کہ مایوس وزیر اعظم مودی کی باتیں تو سنیں، کہتے ہیں کہ کانگریس آپ کے گھر کا کمرہ اور گلے کا منگل سوتر اور بھینس چھین لے گی۔

    انھوں نے لکھا کہ ’’نریندر مودی ایسی بہکی بہکی اور جھوٹی باتیں اس لیے کر رہے ہیں کیوں کہ کانگریس ان کی 300 میں سے 150 سے زیادہ سیٹیں چھین کر حکومت بنا رہی ہے، اسی خوف میں مودی وزارت عظمیٰ کے وقار کو بھول کر ’جھوٹ کی مشین‘ بن گئے ہیں۔‘‘

    مودی حکومت کا پردہ چاک کرنے پر بھارتی ایجنٹس کی اے آر وائی نمائندے کو قتل کی دھمکیاں

    راہول گاندھی کے مطابق نریندر مودی سرمایہ داروں کا ساتھی ہے، جس نے اپنے ارب پتی ساتھیوں پر ملکی دولت لٹا دی، انھوں نے کہا کانگریس عوام سے لے گی نہیں، بلکہ دے گی، کانگریس کی حکومت ’اڈانیوں‘ کی نہیں ’ہندوستانیوں‘ کی ہوگی۔

    واضح رہے کہ راہول گاندھی کے علاوہ ملکارجن کھڑگے، پریانکا گاندھی، جے رام رمیش جیسے رہنما بھی اپنی ہر تقریر میں پی ایم مودی کے ’منگل سوتر‘ والے بیان کو ہدف تنقید بنا رہے ہیں۔

  • پورے ہندوستان کو دبوچنے والی ’شکتی‘ کون سی؟ راہل گاندھی نے وضاحت کر دی

    پورے ہندوستان کو دبوچنے والی ’شکتی‘ کون سی؟ راہل گاندھی نے وضاحت کر دی

    نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ان کی ہر بات کو گھما کر اس کا مطلب بدل دیتے ہیں، بدعنوانی اور جھوٹ مودی کی اصل طاقت ہے۔

    پیر کے روز راہل گاندھی نے ’شکتی‘ والے بیان سے متعلق کھڑے ہونے والے سیاسی تنازع پر پی ایم مودی کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا میں نے جس ’شکتی‘ کا ذکر کیا تھا اس کا ’مکھوٹا‘ وزیر اعظم خود ہیں، اس شکتی نے سبھی اداروں اور آئینی ڈھانچوں کو اپنے چنگل میں دبوچا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں راہل گاندھی نے لکھا کہ ’’مودی جی کو میری باتیں اچھی نہیں لگتیں، کسی نہ کسی طرح انھیں گھما کر وہ ان کا مطلب ہمیشہ بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ میں ایک گہری حقیقت بیان کی ہے۔‘‘

    انھوں نے لکھا جس شکتی کا میں نے ذکر کیا، اور جس شکتی سے ہم لڑ رہے ہیں، اس شکتی کا مکھوٹا مودی جی ہیں، وہ ایک ایسی شکتی ہے جس نے آج ہندوستان کی آواز کو، اداروں کو، سی بی آئی، انکم ٹیکس محکمہ، ای ڈی، الیکشن کمیشن، میڈیا، ہندوستان کی صنعتی دنیا اور ہندوستان کے پورے آئینی ڈھانچے کو اپنے چنگل میں دبوچ لیا ہے۔

    راہل گاندھی کا کہنا تھا اسی شکتی کے لیے نریندر مودی ہندوستان کے بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپے کے قرض معاف کراتے ہیں، جب کہ کسان چند ہزار روپے کا قرض نہ ادا کر پانے کے سبب خودکشی کرتا ہے، اس شکتی کو ہندوستان کے بندرگاہ، ہوائی اڈے دیے جاتے ہیں۔

    انھوں نے مزید لکھا ’’اس شکتی کو میں بھی پہچانتا ہوں، مودی بھی پہچانتے ہیں، یہ کوئی مذہبی شکتی نہیں ہے، بدعنوانی اور جھوٹ کی شکتی ہے۔‘‘

  • راہول گاندھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے

    راہول گاندھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے

    رانچی: سائیکل پر دو دو سو کلو کوئلہ ڈھونے کا احساس کیسا ہوتا ہے، بھارتی اپوزیشن پارٹی کے اہم سیاست دان راہول گاندھی بھی سائیکل پر کوئلہ ڈھونے لگے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کی مہم ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے دوران راہول گاندھی نے سائیکل پر کوئلہ ڈھونے والے مزدوروں سے ملاقات کی، اور خود بھی کوئلہ ڈھوتے نظر آئے۔

    کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ 2 فروری کو جھارکھنڈ میں داخل ہوئی اور پاکوڑ، دھنباد، بوکارو اور رام گڑھ ہوتے ہوئے رانچی پہنچی، 4 فروری کو رام گڑھ سے رانچی روانہ ہونے والے راہل گاندھی کی ملاقات راستے میں کوئلہ ڈھونے والے مزدوروں سے ہوئی، انھوں نے وہاں رک ان کی سائیکل چلا کر انھیں ہم درد ہونے کا احساس دلایا۔

    ایکس پر راہل گاندھی نے ان مزدوروں سے ملاقات کی تصویریں بھی شیئر کیں، جن میں وہ ان سے بات کرتے اور ان کی سائیکل چلاتے ہوئے نظر آتے ہیں، راہل گاندھی نے لکھا ’’سائیکل پر 200-200 کلو کوئلہ لے کر روز 30-40 کلومیٹر چلنے والے ان نوجوانوں کی کمائی برائے نام ہے، بغیر ان کے ساتھ چلے، ان کے وزن کو محسوس کیے، ان کے مسائل کو نہیں سمجھا جا سکتا۔‘‘

    راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ اگر ان نوجوان محنت کشوں کی زندگی کی گاڑی سست پڑی تو بھارت کی تعمیر کا پہیہ بھی تھم جائے گا۔

  • راہل گاندھی کارپنٹر بن گئے، معذور بچوں کے اسکول کے لیے فرنیچر بنا لیا

    راہل گاندھی کارپنٹر بن گئے، معذور بچوں کے اسکول کے لیے فرنیچر بنا لیا

    نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے معذور بچوں کے اسکول کے لیے کارپنٹر بن کر فرنیچر بنا لیا، ان کا تیار کردہ فرنیچر گزشتہ روز پارٹی کی جانب سے اسکول پہنچایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دہلی کے ایک علاقے میں واقع گونگے بہرے بچوں کے اسکول پریمالابائی چوہان کو کانگریس کی جانب سے فرنیچر عطیہ کیا گیا، جس میں سے کچھ راہل گاندھی نے اپنے ہاتھوں سے تیار کیا تھا اور باقی کی تیاری کا خود آرڈر دیا تھا۔

    گزشتہ ماہ راہل گاندھی نے کیرتی نگر فرنیچر مارکیٹ میں جا کر کاریگروں کے ساتھ مل کر خود بھی کام کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آئی تھیں۔

    فرنیچر حوالے کرتے ہوئے کانگریس کے مقامی رہنما اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ وہ اپنے محبوب لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کا پیغام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ قدم اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

    رہنما نے کہا ’’کیرتی نگر مارکیٹ میں راہل جی کے بنائے گئے بنچوں کے استعمال کے لیے گونگے بہرے بچوں کے اسکول سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی، وہ ملک کے ہر غریب، مجبور اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب گونگے بہرے بچوں کی پیدائش کو تکلیف دہ مانا جاتا تھا، لیکن کئی نظریہ ساز شخصیتوں نے اس کو دیکھنے کا نظریہ ہی بدل دیا، اور آج بولنے اور سننے کی صلاحیت سے معذور بچے بھی مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

  • مودی نے کون سا خفیہ ٹیکس لگایا ہے؟ راہل گاندھی نے بتا دیا

    مودی نے کون سا خفیہ ٹیکس لگایا ہے؟ راہل گاندھی نے بتا دیا

    نئی دہلی: بھارتی سیاست دان راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی کے ’خفیہ ٹیکس‘ سے نقاب اتار پھینک دیا، انھوں نے کہا کہ مودی نے ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کرنے والا ایک خفیہ ٹیکس لگا رکھا ہے، یہ ہے ’اڈانی ٹیکس۔‘

    تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ تلنگانہ میں واقع سنگرینی کوئلہ کان کے مزدوروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سنگرینی کوئلہ کان کے مزدوروں سے مل کر پتا چلا کہ ان کا استحصال بڑی سازش کا حصہ ہے، مودی نے پہلے ہندوستانی کانوں کی نجکاری کی، پھر بیرون ملک سے مہنگا کوئلہ درآمد کیا، اور پھر بجلی کا بل بڑھا کر عوام کی جیب کاٹنا شروع کر دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے دراصل ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کرنے والا ایک ’خفیہ ٹیکس‘ لگا رکھا ہے جو اڈانی ٹیکس ہے۔

    راہل گاندھی نے کوئلہ کانوں کی نجکاری کو لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا، اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ کان کنوں کے مسائل سننے کے بعد مجھے پتا چلا کہ ہر مسئلے کی جڑ کوئلہ کانوں کی نجکاری ہے، کانگریس کا رخ بہت واضح ہے، اسٹریٹجک شعبوں میں کوئی نجکاری نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا اس نجکاری سے کچھ سرمایہ داروں کو فائدہ ہوگا اور نتیجہ وہی ہوگا جو میں طویل مدت سے کہتا آ رہا ہوں، یعنی امیر مزید امیر ہو جائیں گے، اور غریب مزید غریب ہو جائیں گے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ پہلے بھی کوئلے کی یہ کانیں اڈانی کو فروخت کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن ہم نے اسے رکوایا۔

  • ہندو ٹیچر کی شرمناک حرکت پر راہل گاندھی اور اسد الدین اویسی کا رد عمل

    ہندو ٹیچر کی شرمناک حرکت پر راہل گاندھی اور اسد الدین اویسی کا رد عمل

    نئی دہلی: بھارت کے ایک اسکول میں ہندو ٹیچر کی مسلمان بچے کے ساتھ شرمناک حرکت پر راہل گاندھی اور اسد الدین اویسی نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ایک اسکول کی ایک شرم ناک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک پرائیویٹ اسکول کی ٹیچر ایک مسلمان بچے کو کلاس میں دوسرے بچوں سے پٹوا رہی ہے۔

    کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ معصوم بچوں کے ذہنوں میں تعصب کا زہر گھولنا، اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کا بازار بنانا، اس سے بدتر کوئی چیز نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا ’’اس سے برا ایک استاد نہیں کر سکتا، یہ وہی مٹی کا تیل ہے جو بی جے پی نے پھیلایا ہے، جس نے ہندوستان کے کونے کونے کو آگ لگا دی ہے۔‘‘

    خاتون ٹیچر کی شرمناک حرکت ، مسلم طالب علم کو بچوں سے پٹواتی رہی، ویڈیو منظرعام پر آگئی

    اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بچے کی پٹائی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یوپی کی یوگی حکومت کو نشانہ بنایا، انھوں نے ٹوئٹ کیا ’’یہ ویڈیو اتر پردیش کی ہے، ٹیچر ایک مسلمان بچے کو کلاس کے باقی بچوں سے پٹوا رہی ہے اور اسے اس پر فخر ہے۔‘‘

    حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے مزید لکھا ’’بچے کے باپ کا ماننا ہے کہ انھیں انصاف کی کوئی امید نہیں ہے اور انھیں ڈر ہے کہ ماحول خراب ہو جائے گا، سی ایم یوگی، جو لوگ جرم کریں گے انھیں سزا ملے گی، یہ آپ کی پالیسی ہے، ہے نا؟ اب کیوں؟ کیا پولس اس ٹیچر کو جانے دے رہی ہے؟‘‘

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کا کام ہے کہ وہ جوینائل جسٹس 2015 ایکٹ کے سیکشن 75 کے تحت ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

  • راہول گاندھی کی سزا معطل ، رکنیت بحال

    راہول گاندھی کی سزا معطل ، رکنیت بحال

    بھارتی عدالت نے حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کی سزا معطل کردی جس کے بعد پارلیمنٹ میں ان کی رکنیت بحال کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے ہتک عزت کے جرم میں سزا پانے والے کانگریس رہنما راہول گاندھی کی سزا کو معطل کردیا ہے، بھارتی پارلیمنٹ نے ان کی رکنیت بحال کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی کو گجرات کی ایک عدالت نے ان کو مودی کے نام پر تنقید کرنے پر ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

    کانگریس کے رہنما کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد ان کی پارلیمانی رکنیت ازخود منسوخ ہوگئی تھی۔

    راہول گاندھی سپریم کورٹ گئے تھے جب گجرات ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ ان کی سزا کو روکنے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

    سیشن کورٹ نے سزا کو مکمل طور پر منسوخ کرنے کی ان کی اپیل پر سماعت کی تھی۔ راہول گاندھی 2019 میں وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ رواں سال مارچ میں ان کو نااہل کیا گیا تھا۔

  • راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا

    راہول گاندھی نے آر ایس ایس کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا

    لندن: کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے آر ایس ایس (راشٹریہ سویم سیوک سنگھ) کو فاشسٹ تنظیم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب میں مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ آر ایس ایس نے بھارت کے جمہوری نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

    انھوں نے کہا آر ایس ایس نے منظم طریقے سے عدالت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور میڈیا سمیت تمام اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔

    کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

    رابڑی دیوی کی رہائش گاہ پر سی بی آئی کا چھاپا، پریانکا گاندھی کا سخت رد عمل

    یاد رہے کہ سی بی آئی کی ٹیم نے پیر کے روز بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے پٹنہ میں واقع رہائش گاہ پر چھاپا مارا تھا، جس کا مقصد سابق وزیر ریل لالو پرساد یادو اور دیگر کے خلاف زمین کے بدلے ملازمت کے اسکینڈل میں تحقیقات کرنا تھا۔

    پریانکا گاندھی نے ایک بیان میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جن رہنماؤں نے بی جے پی کے سامنے جھکنے سے انکار کیا ہے، انھیں اب سی بی آئی کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔