Tag: raid

  • رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    رینجرز کے مختلف علاقوں میں چھاپے، پانچ ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ لیاری ، لیاقت آباد، شاہ فیصل کالونی اور سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان اور مشتبہ افراد بھی شامل ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزمان دہشت گردی سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

  • رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں،  چھتیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز کی چھاپہ مار کارروائیاں، چھتیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے چھتیس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیاں احسن آباد،نصرت بھٹو کالونی،پورٹ قاسم،سلطان آباد ،فیڈرل بی ایریا اور دیگر علاقوں میں کی گئیں۔

    کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اور مشتبہ افراد شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ احسن آباد کے علاقے میں واٹر بورڈ انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی ہائیڈرنٹس کیخلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

    کاروائی کے دوران تین غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار کئے گئے تمام زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

  • سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ ،ایک اہلکار زخمی

    کراچی: سائٹ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز پر فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا، رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق سائٹ لیبر اسکوائر کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران رینجر ز نے موٹرسائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ دیا جس پر انہوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی ، جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیا، رینجرز نے گلبہار کے علاقے میں ایک اور کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

  • پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    پولیس و رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، بارہ سے زائد افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گلشن اقبال تیرہ ڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، لاش کوضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے.

    دوسری جانب صفورہ گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران خاتون کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا.

    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ماڑی پور مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزم ڈکیتیوں کے علاوہ ریلوے پولیس کے اہلکار سے سرکاری ایس ایم جی چھیننے کے کیس میں بھی ملوث تھا.

    رینجرز نے رات گئے لیاقت آباد نو نمبر میں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کرکے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    عزیز آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کے بعد سیاسی جماعت کے عہدیدار ایوب تابانی کو حراست میں لے لیا۔

    سکھن پولیس نے اے ایس آئی اشفاق کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے چند روز قبل بھینس کالونی میں قتل ہونے والے ڈاکٹر عباس کے دو موبائل فونز برآمد کرلئے.

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری کے علاقے مولا مدد چوک سے قتل اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان میں ملوث ایک گینگ وار کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ، ریکارڈ ضبط

    کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارکر زمینوں میں خرد برد اور کرپشن کے حوالے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

    محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نے سوک سینٹر میں قائم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر کارروائی کے دوران ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدراور عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    اینٹی کرپشن حکام نے گلستان جوہر میں زمینوں سے متعلق فائلیں بھی اپنی تحویل میں لیں جبکہ گلستان جوہر میں کہاں کہاں چائنہ کٹنگ اور زمینون میں خرد برد کی گئی اس حوالے سے بھی عملے سے پوچھ گچھ کی۔

    ڈی جی ممتاز حیدر سے سابق ڈی جی منظور قادرکاکا کے حوالے سے بھی استفسارکیاگیا۔ ممتاز حیدر نے انہیں سابق ڈی جی کی چھٹی کی درخواست بھی دکھائی۔

  • ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو رہائی مل گئی، 90 پرجشن

    ایم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو رہائی مل گئی، 90 پرجشن

    کراچی: متحدہ قومی قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کو سینٹرل جیل سے ضمانت پررہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہم کیو ایم کے رہنماء عامرخان کو آج دوپہرانسدادِ دہشت گردی کی عدالت پر کراچی کی سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا، عدالت نے گزشتہ روز انہیں رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا تھا۔

    عامر خان کو 11 مارچ 2015 کو متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

    news-1427137872-1416

    عامرخان پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ ٹارگٹ کلرز کو اپنی حفاظتی تحویل میں رکھا ہوا تھا اور ان کی معاونت کررہے تھے۔

    انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے عامر خان کو 90روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پررینجرز کے حوالے کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق رینجرزکی جانب سے ناکافی شواہد پیش کرنے اور ریڈ میں شریک رینجرز اہلکاروں کے بطورِگواہ عدالت میں نا پیش ہونے کے سبب ضمانت پر رہا کیا گیا۔

    عدالتی حکم پر عامر خان کی جانب سے 10 لاکھ روپے زرِضمانت کے مچلکے جمع کرائے گئے ہیں اوررہائی کے حکم نامے میں پابند کیا ہے کہ وہ ملک نہیں چھوڑیں گے۔

    عامرخان رہائی پاتے ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پہنچے جہاں کارکنان ان کی رہائی کی خبرسن کرجمع ہونا شروع ہوگئے تھے اوران کی آمد پر ایک جشن کا سا منظرتھا۔

  • سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی

    سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنے عہدے سے مستعفی

    کراچی:  سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    اطلاعات کے مطابق سی پی ایل سی کے سربراہ احمد چنائے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ عشرت العباد کو ارسال کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے سی پی ایل سی چیف کے سربراہ کی تقرری ایک ہفتے کے اندر ہوگی۔

    واضح رہے کہ سال کے ابتداء میں 27 جنوری کو رینجرز اہلکار نے دہشت گردوں کے تعلق ہونے کے جواز پر  سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے گھر چھاپہ مارا تھا۔ رینجرز ایلکار کا کہنا تھا کہ احمد چنائے کے گھر سے 15 لاکھ روپے کی رقم برآمد ہوئی۔

    جس کے بعد سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے واقع کی تردید کردی تھی۔

  • ایم کیو ایم یونٹ آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکنان گرفتار

    ایم کیو ایم یونٹ آفس پر رینجرز کا چھاپہ، متعدد کارکنان گرفتار

    کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے شاہ فیصل سے ایم کیو ایم کے یونٹ آفس پر چھاپہ مارکرمتعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے سال 2010 میں سکھن تھانے کی حدود میں اور قائد آباد کے علاقے میں تین پولیس اہلکاروں کو شہید اور چار کو زخمی کیا تھا۔

    ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے ملیشیا فرار ہوگیا تھا، اور واپسی پر اس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ دوسری جانب رینجرز نے شاہ فیصل کالونی میں ایم کیو ایم کے یونٹ 106 پر چھاپہ مارکر وہاں موجود تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    ایف آئی اے کا قومی ادارہ صحت کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ، خراب ویکسین برآمد

    اسلام آباد: ایف آئی اے نے قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کے ویئر ہاؤس پر چھاپہ مارکر کروڑوں روپےمالیت کی خراب ویکسین اور زائد المعیاد پولیو ڈراپس قبضہ میں لے لیں۔

    ایف آئی اے کی ٹیم نے اسلام آباد میں واقع قومی ادارہ صحت میں ای پی آئی کےویئر ہاؤس میں چھاپہ مارا اورکروڑوں روپےمالیت کی خراب پینٹا ویلنٹ ویکسین قبضہ میں لے لی۔

    ذرائع کےمطابق چھاپہ کےدوران تیس لاکھ روپےمالیت کی پولیو ویکسین بھی قبضہ میں لی گئی۔۔ پینٹا ویلنٹ کی 1361000جبکہ پولیو کی 11800وائلز قبضہ میں لی گئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ویکسین مبینہ طور پرویئرہاؤس کا جنریٹر بند ہونےسےخراب ہوئی تھیں، ایف آئی اے ٹیم نےپروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کےریکارڈکی چھان بین بھی کی۔

    ایف آئی اےنے نیشنل پروگرام منیجرکو چوبیس گھنٹوں میں رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت کی ہے۔

  • پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    پولیس اور رینجرز کا ڈسٹرکٹ سینٹرل میں مشترکہ اجلاس

    کراچی :پولیس اور رینجرز کا مشترکہ جلاس ڈسٹرکٹ سینٹرل میں منعقد ہوا،اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو مؤثر بنانے اور گرفتار ملزمان کے قانونی تقاضوں کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے اجلاس میں پولیس اوررینجرز کےاعلیٰ افسران موجود تھے جس میں ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امن وامان قائم رکھنے کیلئے مشترکہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ساتھ ہی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی قانونی چارہ جوئی اور مقدمات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔