Tag: railway

  • موہن جودڑو ایکسپریس : ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

    موہن جودڑو ایکسپریس : ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

    کراچی : ریلوے انتظامیہ نے اندرون سندھ کے مسافروں کیلیے خوشخبری سنادی، موہن جودڑو ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ موہن جودڑو پسنجر ٹرین اپنے سابقہ روٹ پر بحال کردی گئی ہے۔

    ریلوے انتظامیہ کے مطابق موہن جو دڑو پسنجر ٹرین کا کچھ عرصہ پہلے کراچی تک روٹ بڑھا دیا گیا تھا۔

    مذکورہ ٹرین29نومبر سے براستہ دادو اور لاڑکانہ کوٹری سے روہڑی کے درمیان چلائی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام موہن جودڑو ایکسپریس کے نئے شیڈول اور دیگر تفصیلات کیلئے ریلوے کی ویب سائٹ یا قریبی اسٹیشن سے رجوع کریں۔

  • 3 ریلوے ملازمین کو لوکل ٹرین نے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والا حادثہ

    3 ریلوے ملازمین کو لوکل ٹرین نے کچل ڈالا، دل دہلا دینے والا حادثہ

    مہاراشٹر: بھارتی شہر پالگھر میں 3 ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل ڈالا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے علاقے پالگھر میں سگنل ٹھیک کرنے کے دوران تین ریلوے ملازمین کو ممبئی کے لوکل ٹرین نے کچل دیا، جس کے باعث تینوں کی موت واقع ہو گئی۔

    تینوں مغربی ریلوے کے ملازمین تھے جو سگنل سے متعلق خرابی کو ٹھیک کر رہے تھے کہ اچانک لوکل ٹرین کی زد میں آ گئے، گورنمنٹ ریلوے پولیس کے مطابق حادثہ پیر کی شب وسئی روڈ اور نیگاؤں کے درمیان پیش آیا، لوکل ٹرین چرچ گیٹ کی طرف جا رہی تھی، اسی دوران تینوں ریلوے ملازمین ٹرین کی زد میں آئے۔

    رام مندر کے پڑوس میں رہنے والے شبیر قریشی نے دل کا حال بتادیا

    ہلاک ملازمین میں چیف سگنل انسپکٹر واسو مترا، الیکٹریکل سگنل مینٹینر اتم لامبوترے اور ہیلپر سچن وانکھڑے شامل ہیں، یہ سبھی ملازمین مغربی ریلوے کے ممبئی ڈویژن کے سگنل ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھتے تھے، یہ ملازمین کچھ سگنل پوائنٹس کو ٹھیک کرنے گئے تھے جو پیر کی شام کو ہی خراب ہوئے تھے۔

    مغربی ریلوے نے اس حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، دوسری طرف ریلوے افسران کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے 55-55 ہزار کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

  • محکمہ ریلوے نے ایک ٹرین سروس بند کردی

    محکمہ ریلوے نے ایک ٹرین سروس بند کردی

    لاہور : محکمہ ریلوے کو پے درپے ہونے والے نقصانات اور خسارے کے پیش نظر انتطامیہ نے ایک ٹرین کی سروس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    یہ اقدام محکمہ ریلوے کو ہونے والے مالی نقصانات کی روشنی میں کیا گیا ہے، شالیمار ایکسپریس جو اپنی تاریخی اہمیت اور دیرینہ آپریشن کے لیے مشہور ہے، لاہور اور کراچی کے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچاتی تھی۔

    شالیمار

    ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس گزشتہ کئی ماہ سے خسارے میں چل رہی تھی اسے 20 لاکھ روپے یومیہ خسارے کا سامنا تھا اور مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر انتظامیہ نے ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافے کا اعلان کیا ہے۔

  • اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

    اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا

    اوکاڑہ: ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ منڈی احمد آباد پولیس نے ایک کارروائی میں ٹرین میں لڑکی سے زیادتی کے ملزم حسیب کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم حسیب کو کراچی ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس کے خلاف ریلوے پولیس اسٹیشن ساؤتھ کراچی میں مقدمہ درج ہے۔

    اس افسوس ناک واقعے میں پاکستان ریلوے کے پی آر اسٹاف حسیب نے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر ایک نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، یہ واقعہ 10 مئی کو کو پیش آیا۔

    کراچی پہنچنے پر زیادتی کی شکار لڑکی نے پولیس اسٹیشن ساؤتھ میں ریلوے ملازمین کے خلاف شکایت درج کرا دی تھی۔ ریلوے انتظامیہ نے زیادتی کیس سامنے آنے کے بعد اسٹیشن ماسٹر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا تھا۔

  • ریلوے میں نئی ویگنز کا اضافہ

    لاہور: پاکستان ریلوے میں مزید نئی ویگنز رواں برس شامل کردی جائیں گی، جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں مزید 130 ویگنز ریلوے سسٹم میں شامل ہوجائیں گی، ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی۔

    نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوگا۔

    موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔

    جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہوگا۔

  • عرب امارات اور عمان کے درمیان ٹرین سروس کا اعلان

    عرب امارات اور عمان کے درمیان ٹرین سروس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حمل میں تیزی آئے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے درمیان طے پانے والے ایک اہم معاہدے میں ایک ریلوے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو دونوں ممالک کو آپس میں جوڑے گا۔

    یو اے ای نیشنل ریل نیٹ ورک کے ڈویلپر اور آپریٹر نے سلطنت عمان ریل کے ساتھ مشترکہ طور پر مساوی ملکیت والی کمپنی قائم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جسے عمان اتحاد ریل کمپنی کہا جائے گا۔

    3 بلین ڈالر کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ، یہ آنے والا انفراسٹرکچر عمان کی صحار بندرگاہ کو ابو ظہبی سے جوڑ دے گا۔

    303 کلو میٹر پر محیط اس ریلوے میں جدید ترین مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی جو صحار سے ابو ظہبی کے سفر کے وقت کو ایک گھنٹہ 40 منٹ تک کم کر سکتی ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے صحار سے العین تک کا سفر صرف 47 منٹ کا رہ جائے۔

    اس دوران مال بردار ٹرینیں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ معاہدے پر اتحاد ریل کے سی ای او شادی مالک اور اسیاد گروپ کے سی ای او عبدالرحمن سالم الحاتمی نے دستخط کیے۔

    ابو ظہبی گورنمنٹ میڈیا آفس نے بھی ایک ٹویٹ میں اعلان کیا کہ اس معاہدے کے تحت، نئی کمپنی اس اتحاد ریل منصوبے کے لیے بنیاد اور ورک پلان، بشمول اس کے مالیاتی طریقہ کار اور شیڈول بنائے گی۔

    کمپنی دونوں ممالک کے معیارات کے مطابق ریل نیٹ ورک کے ڈیزائن، ترقی اور آپریشن کو بھی سنبھالے گی جو صحار اور ابو ظہبی کو جوڑتا ہے۔

    ریلوے ٹریک کے ذریعے دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے ساتھ جوڑ کر انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کی صنعتوں میں نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

  • ریلوے کی بحالی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

    ریلوے کی بحالی کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں: خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ریلوے کی تاریخ میں پاکستان بننے سے لے کر اب تک اتنا بڑا نقصان نہیں دیکھا، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ سسٹم کو واپس ٹریک پر لائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تفتان دالبندین ٹریک بحال ہوچکا ہے، ڈیرہ الہٰ یار سے جیکب آباد 11 کلو میٹر کا ریلوے ٹریک زیر آب ہے، سندھ ایری گیشن ڈپارٹمنٹ سے پانی نکالنے پر بات کی ہے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جلد از جلد پانی نیچے جائے۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کی تاریخ میں پاکستان بننے سے لے کر اب تک اتنا بڑا نقصان نہیں دیکھا، پوری کوشش کر رہے ہیں سسٹم کو واپس ٹریک پر لائیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب نے ریلوے ٹریک کو شدید متاثر کیا ہے، کئی علاقوں میں اب بھی پانی کھڑا ہے، نظام کی بحالی کے لیے ریلوے کا عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔

  • عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری

    لاہور: عید الفطر کے دوران ٹرین کا سفر کرنے والوں کے لیے بڑی رعایت کا اعلان کردیا گیا، رعایت عید کے تینوں دن جاری رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے عید کے 3 روز مسافروں کے لیے ٹکٹ میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نجی شعبے میں راولپنڈی سے ملتان جانے والی ٹرین تھل ایکسپریس کے کرایوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

    کمی کا اطلاق عید الفطر کے ایام میں کیا گیا ہے، راولپنڈی تا کراچی سرسید ایکسپریس نے عید کے دن کے لیے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

  • جعلی عدم اعتماد والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، اعظم سواتی

    جعلی عدم اعتماد والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، اعظم سواتی

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے چوروں کی کمائی کا ذریعہ بند کیا ہوا ہے، تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جس طرح بولتی رہی ہر بل پر ان کو شکست دی، پاکستان کے لوگ جانتے ہیں کہ آپ کے کیا کرتوت تھے۔

    اعظم سواتی نے اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ آپ۫تحریک عدم اعتماد لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، ہم نے ہر بل کی منظوی پر آپ کو شکست دی ہے، آپ کے لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہیں۔ انشااللہ اپوزیشن کو بری طرح شکست ہوگی۔

    پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے لانگ مارچ دیکھ لیے، عوام سے لوٹا ہوا مال لانگ مارچ پر خرچ ہورہا ہے، کرپشن سے مال بنانا بند ہوگا تو ان کی سیاست بھی ختم ہوگی، ہم آپ کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، آپ کا منہ کالا ہوگا اور رسوائی ہوگی۔

    اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جس شخص کو3بار وزیراعظم بنایا وہ آج ملک سے بھاگ کر باہر بیٹھا ہوا ہے،وہ لندن سے تار کھینچ رہا ہے مگر پاکستان نہیں پہنچ رہی۔

    پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری تو ذوالفقار علی بھٹو نہیں ہے، جعلی عدم اعتماد والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

    یہ لوگ پہلے بھی مار کھاتے رہے پھر مار پڑے گی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر غائب ہوجاتا ہے جنہوں نے چوری کی وہ ہمارے خلاف کیا کھڑے ہونگے بلکہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ترقی کی رفتار اور تیز کریں گے، کرپشن کم کرکے ریلوے کو سب سےمنافع بخش ادارہ بنائیں گے۔ اگلے ہفتے کابینہ سے برانڈنگ آف ٹرین منصوبہ منظور کرائیں گے، ریلوے کی بہتری کیلئے آگے آنے پر کارپوریٹ سیکٹر کا مشکور ہوں بزنس مین کے بغیر ہم ریلوے کو منافع بخش ادارہ نہیں بنا سکتے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ریلوے میں منافع زیادہ ہوگا تو کرایہ بھی کم ہوگا، 70سال سے پاکستان ریلوے کا اسکریپ چوری ہو رہا ہے جس کو روکنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • رات 2 بجے ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمی، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    رات 2 بجے ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں کی مشکوک سرگرمی، ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

    کراچی: گزشتہ رات 2 بجے لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، ریلوے ٹریک پر دہشت گردوں نے سلیپر اکھاڑ دیے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میانوالی ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، دہشت گردوں نے رات دو بجے سرگودھا، ویگوال کے درمیان سلیپر اکھاڑ دیے تھے، تاہم خوش قسمتی سے ریلوے اسٹاف نے مشتبہ افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھ لیا۔

    ترجمان وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ سول انجینئرنگ اسٹاف عابد حسین نے خوشاب سے فٹ پیلٹ کرتے ہوئے سرگودھا آتے ہوئے نامعلوم افراد کو ٹریک پر مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا، جس پر انھوں نے سرگودھا ریلوے اسٹیشن کو اطلاع دے دی۔

    اطلاع ملنے پر حکام نے سرگودھا اسٹیشن سے خوشاب جانے والی ٹرین کو سرگودھا اور ویگوال کے درمیان روک لیا، اور اسٹاف کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے بھیجا۔

    ترجمان کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک کے سلیپرز اکھاڑے ہوئے تھے، اس دوران دہشت گردوں نے فرار ہوتے ہوئے ریلوے کے گینگ مین اللہ دتہ کو زخمی کر دیا۔

    ریلوے اسٹاف نے فوری طور پر ٹوٹے سلیپرز تبدیل کر دیے، اور ٹریک چیکنگ کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا گیا، ریلوے پولیس نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔